Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 45:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور اِسرائیلؔ کے بیٹوں نے اَیسا ہی کِیا اور یُوسفؔ نے فِرعونؔ کے حُکم کے مُطابِق اُن کو گاڑِیاں دِیں اور زادِ راہ بھی دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 چنانچہ اِسرائیل کے بیٹوں نے اَیسا ہی کیا۔ یُوسیفؔ نے فَرعوہؔ کے حُکم کے مُطابق اُنہیں گاڑیاں دیں اَور توشہ سفر بھی دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 यूसुफ़ के भाइयों ने ऐसा ही किया। यूसुफ़ ने उन्हें बादशाह के हुक्म के मुताबिक़ गाड़ियाँ और सफ़र के लिए ख़ुराक दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 یوسف کے بھائیوں نے ایسا ہی کیا۔ یوسف نے اُنہیں بادشاہ کے حکم کے مطابق گاڑیاں اور سفر کے لئے خوراک دی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 45:21
12 حوالہ جات  

تُجھے حُکم مِل گیا ہے کہ اُن سے کہے تُم یہ کرو کہ اپنے بال بچّوں اور اپنی بِیویوں کے لِئے مُلکِ مِصرؔ سے اپنے ساتھ گاڑِیاں لے جاؤ اور اپنے باپ کو بھی ساتھ لے کر چلے آؤ۔


اور وہ اسلحۂِ جنگ اور رتھوں اور چھکڑوں اور اُمّتوں کے انبوہ کے ساتھ تُجھ پر حملہ کریں گے اور ڈھال اور پھری پکڑ کر اور خود پہن کر چاروں طرف سے تُجھے گھیر لیں گے۔ مَیں عدالت اُن کو سپُرد کرُوں گا اور وہ اپنے آئِین کے مُطابِق تیرا فَیصلہ کریں گے۔


خُداوند صادِق ہے کیونکہ مَیں نے اُس کے حُکم سے سرکشی کی ہے اَے سب لوگو مَیں مِنّت کرتا ہُوں سُنو اور میرے دُکھ پر نظر کرو میری کُنواریاں اور میرے جوان اسِیر ہو کر چلے گئے۔


مَیں تُجھے صلاح دیتا ہُوں کہ تُو بادشاہ کے حُکم کو خُدا کی قَسم کے سبب سے مانتا رہ۔


سو اُسی دِن یُوسیاؔہ بادشاہ کے حُکم کے مُوافِق فَسح ماننے اور خُداوند کے مذبح پر سوختنی قُربانِیاں چڑھانے کے لِئے خُداوند کی پُوری عِبادت کی تیّاری کی گئی۔


وہ ہر روز کے فرض کے مُطابِق جَیسا مُوسیٰ نے حُکم دِیا تھا سبتوں اور نئے چاندوں اور سال میں تِین بار مُقرّرہ عِیدوں یعنی فطِیری روٹی کی عِید اور ہفتوں کی عِید اور خَیموں کی عِید پر قُربانی کرتا تھا۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق جو اُس نے اُسے دِیا اُن کو گِنا۔


پِھر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صینؔ کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق سفر کرتی ہُوئی رفیدیمؔ میں آ کر ڈیرا کِیا۔ وہاں اُن لوگوں کے پِینے کو پانی نہ مِلا۔


تب یعقُوبؔ بیرسبعؔ سے روانہ ہُؤا اور اِسرائیلؔ کے بیٹے اپنے باپ یعقُوبؔ کو اور اپنے بال بچّوں اور اپنی بِیویوں کو اُن گاڑِیوں پر لے گئے جو فرِعونؔ نے اُن کے لانے کو بھیجی تِھیں۔


تب اُنہوں نے اُسے وہ سب باتیں جو یُوسفؔ نے اُن سے کہی تِھیں بتائِیں اور جب اُن کے باپ یعقُوبؔ نے وہ گاڑِیاں دیکھ لِیں جو یُوسفؔ نے اُس کے لانے کو بھیجی تھیں تب اُس کی جان میں جان آئی۔


اور اپنے اسباب کا کُچھ افسوس نہ کرنا کیونکہ مُلکِ مِصرؔ کی سب اچھّی چِیزیں تُمہارے لِئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات