Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 45:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور اپنے باپ کو اور اپنے اپنے گھرانے کو لے کر میرے پاس آ جاؤ اور جو کُچھ مُلکِ مِصرؔ میں اچھّے سے اچھّا ہے وہ مَیں تُم کو دُوں گا اور تُم اِس مُلک کی عُمدہ عُمدہ چِیزیں کھانا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور اَپنے باپ اَور اَپنے اَپنے خاندانوں کو میرے پاس لے آؤ۔ میں تُمہیں مُلک مِصر کی بہترین نِعمتیں بخشوں گا اَور تُم اِس مُلک کی عُمدہ سے عُمدہ چیزوں سے لُطف اَندوز ہو سکوگے۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 वहाँ अपने बाप और ख़ानदानों को लेकर मेरे पास आ जाओ। मैं तुमको मिसर की सबसे अच्छी ज़मीन दे दूँगा, और तुम इस मुल्क की बेहतरीन पैदावार खा सकोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 وہاں اپنے باپ اور خاندانوں کو لے کر میرے پاس آ جاؤ۔ مَیں تم کو مصر کی سب سے اچھی زمین دے دوں گا، اور تم اِس ملک کی بہترین پیداوار کھا سکو گے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 45:18
11 حوالہ جات  

مِصرؔ کا مُلک تیرے آگے پڑا ہے۔ یہاں کے اچھّے سے اچھّے علاقہ میں اپنے باپ اور بھائِیوں کو بسا دے یعنی جشن ہی کے علاقہ میں اُن کو رہنے دے اور اگر تیری دانِست میں اُن میں ہوشیار آدمی بھی ہوں تو اُن کو میرے چَوپایوں پر مقرّر کر دے۔


خُدا آسمان کی اوس اور زمِین کی فربہی اور بُہت سا اناج اور مَے تُجھے بخشے!


وہ تیری حدُود میں امن رکھتا ہے۔ وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے۔


جِتنے نذرانے تُم کو مِلیں اُن میں سے اُن کا اچھّے سے اچھّا حِصّہ جو مُقدّس کِیا گیا ہے اور خُداوند کا ہے تُم اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر گُذراننا۔


اچھّے سے اچھّا تیل اور اچھّی سے اچھّی مَے اور اچھّے سے اچھّا گیہُوں یعنی اِن چِیزوں میں سے جو کُچھ وہ پہلے پَھل کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانیں وہ سب مَیں نے تُجھے دِیا۔


اور اُس شان دار شَوکت کا مُرجھایا ہُؤا پُھول جو اُس شاداب وادی کے سِرے پر ہے پہلے پکّے انجِیر کی مانِند ہو گا جو گرمی کے ایّام سے پیشتر لگے جِس پر کِسی کی نِگاہ پڑے اور وہ اُسے دیکھتے ہی اور ہاتھ میں لیتے ہی نِگل جائے۔


افسوس اِفرائِیم کے متوالوں کے گھمنڈ کے تاج پر اور اُس کی شان دار شَوکت کے مُرجھائے ہُوئے پُھول پر جو اُن لوگوں کی شاداب وادی کے سِرے پر ہے جو مَے کے مغلُوب ہیں!


وہ اِن کو اچھّے سے اچھّا گیہُوں کھِلاتا اور مَیں تُجھے چٹان میں کے شہد سے سیر کرتا۔


اور گایوں کا مکّھن اور بھیڑ بکریوں کا دُودھ اور برّوں کی چربی اور بسنی نسل کے مینڈھے اور بکرے اور خالِص گیہُوں کا آٹا بھی۔ اور تُو انگُور کے خالِص رس کی مَے پِیا کرتا تھا۔


اور فرِعونؔ نے یُوسفؔ سے کہا کہ اپنے بھائِیوں سے کہہ تُم یہ کام کرو کہ اپنے جانوروں کو لاد کر مُلکِ کنعانؔ کو چلے جاؤ۔


تو تُم یہ کہنا کہ تیرے خادِم ہم بھی اور ہمارے باپ دادا بھی لڑکپن سے لے کر آج تک چَوپائے پالتے آئے ہیں۔ تب تُم جشن کے علاقہ میں رہ سکو گے اِس لِئے کہ مِصریوں کو چَوپانوں سے نفرت ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات