Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:29 - کِتابِ مُقادّس

29 اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے اپنا ہاتھ پِھر کھینچ لِیا۔ اِتنے میں اُس کا بھائی پَیدا ہو گیا۔ تب وہ دائی بول اُٹھی کہ تُو کَیسے زبردستی نِکل پڑا؟ سو اُس کا نام فارصؔ رکھّا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 لیکن جَب اُس نے اَپنا ہاتھ واپس کھینچ لیا تَب اُس کا بھایٔی پیدا ہُوا اَور اُس نے کہا، ”تُو زبردستی نکل پڑا!“ اَور اُس کا نام پیریزؔ رکھا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 लेकिन उसने अपना हाथ वापस खींच लिया, और उसका भाई पहले पैदा हुआ। यह देखकर दाई बोल उठी, “तू किस तरह फूट निकला है!” उसने उसका नाम फ़ारस यानी फूट रखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 لیکن اُس نے اپنا ہاتھ واپس کھینچ لیا، اور اُس کا بھائی پہلے پیدا ہوا۔ یہ دیکھ کر دائی بول اُٹھی، ”تُو کس طرح پھوٹ نکلا ہے!“ اُس نے اُس کا نام فارص یعنی پھوٹ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:29
10 حوالہ جات  

اور یہُوداؔہ سے فارؔص اور زارؔح تمر سے پَیدا ہُوئے۔ اور فارؔص سے حصروؔن پَیدا ہُؤا اور حصروؔن سے راؔم پَیدا ہُؤا۔


اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فارؔص اور زارح ہُوئے۔ یہُوداؔہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔


اور یہُوداؔہ کے اَور بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سیلہ جِس سے سیلانِیوں کا خاندان چلا اور فارص جِس سے فارصِیوں کا خاندان چلا اور زارَح جِس سے زارحِیوں کا خاندان چلا۔


اور بنی یہُوداہ یہ ہیں۔ عیر ؔاور اوناؔن اور سیلہؔ اور فارصؔ اور زارَحؔ۔ اِن میں سے عیرؔ اور اونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں مَر چُکے تھے اور فارصؔ کے بیٹے یہ ہیں۔ حصروؔن اور حمُولؔ۔


سب بنی فارص جو یروشلیِم میں بسے چار سَو اڑسٹھ سُورما تھے۔


اور تیرا گھر اُس نسل سے جو خُداوند تُجھے اِس عَورت سے دے فارص کے گھر کی طرح ہو جو یہُوداؔہ سے تمر کے ہُؤا۔


اور وہ عَمّینداؔب کا اور وہ ارؔنی کا اور وہ حصروؔن کا اور وہ فارؔص کا اور وہ یہُوداؔہ کا۔


اور یروشلیِم میں کُچھ بنی یہُوداؔہ اور کُچھ بنی بِنیمِین رہتے تھے۔ بنی یہُوداؔہ میں سے عتایاؔہ بِن عُزّیاہ بِن زکریاؔہ بِن امریاؔہ بِن سفطیاؔہ بِن مہلل ایل بنی فارص میں سے۔


عُوتی بِن عمِّیہُود بِن عُمرؔی بِن اِمرؔی بِن بانی جو فارؔص بِن یہُوداؔہ کی اَولاد میں سے تھا۔


اور جب وہ جننے لگی تو ایک بچّے کا ہاتھ باہر آیا اور دائی نے پکڑ کر اُس کے ہاتھ میں لال ڈورا باندھ دِیا اور کہنے لگی کہ یہ پہلے پَیدا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات