Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:26 - کِتابِ مُقادّس

26 تب یہُوداؔہ نے اِقرار کِیا اور کہا کہ وہ مُجھ سے زِیادہ صادِق ہے کیونکہ مَیں نے اُسے اپنے بیٹے سیلہؔ سے نہیں بیاہا اور وہ پِھر کبھی اُس کے پاس نہ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 یہُوداہؔ نے اُنہیں پہچان لیا اَور کہا، ”وہ مُجھ سے زِیادہ راستباز ہے کیونکہ مَیں نے اُسے اَپنے بیٹے شِلحؔ سے نہیں بیاہا۔“ اَور وہ پھر کبھی اُس کے پاس نہیں گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 यहूदाह ने उन्हें पहचान लिया। उसने कहा, “मैं नहीं बल्कि यह औरत हक़ पर है, क्योंकि मैंने उस की अपने बेटे सेला से शादी नहीं कराई।” लेकिन बाद में यहूदाह कभी भी तमर से हमबिसतर न हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 یہوداہ نے اُنہیں پہچان لیا۔ اُس نے کہا، ”مَیں نہیں بلکہ یہ عورت حق پر ہے، کیونکہ مَیں نے اُس کی اپنے بیٹے سیلہ سے شادی نہیں کرائی۔“ لیکن بعد میں یہوداہ کبھی بھی تمر سے ہم بستر نہ ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:26
19 حوالہ جات  

اور اُس نے داؤُد سے کہا تُو مُجھ سے زِیادہ صادِق ہے اِس لِئے کہ تُو نے میرے ساتھ بھلائی کی ہے حالانکہ مَیں نے تیرے ساتھ بُرائی کی۔


وہ یہ سُن کر بڑوں سے لے کر چھوٹوں تک ایک ایک کر کے نِکل گئے اور یِسُوعؔ اکیلا رہ گیا اور عَورت وہِیں بِیچ میں رہ گئی۔


رات بُہت گُذر گئی اور دِن نِکلنے والا ہے۔ پس ہم تارِیکی کے کاموں کو ترک کر کے رَوشنی کے ہَتھیار باندھ لیں۔


اب ہم جانتے ہیں کہ شرِیعت جو کُچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شرِیعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر ایک کا مُنہ بند ہو جائے اور ساری دُنیا خُدا کے نزدِیک سزا کے لائِق ٹھہرے۔


پس تَوبہ کے مُوافِق پَھل لاؤ۔


تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ تُو بدی کو دیکھ نہیں سکتا اور کج رفتاری پر نِگاہ نہیں کر سکتا۔ پِھر تُو دغابازوں پر کیوں نظر کرتا ہے اور جب شرِیر اپنے سے زِیادہ صادِق کو نِگل جاتا ہے تب تُو کیوں خاموش رہتا ہے۔


پس تُو آپ جو اپنی بہنوں کو مُجرِم ٹھہراتی ہے اِن گُناہوں کے سبب سے جو تُو نے کِئے جو اُن کے گُناہوں سے زِیادہ نفرت انگیز ہیں ملامت اُٹھا۔ وہ تُجھ سے زِیادہ بے قصُور ہیں۔ پس تُو بھی رُسوا ہو اور شرم کھا کیونکہ تُو نے اپنی بہنوں کو بے قصُور ٹھہرایا ہے۔


اب جواب نہ دُوں گا۔ ایک بار مَیں بول چُکا بلکہ دو بار۔ پر اب آگے نہ بڑھُوں گا۔


پر اب تو تُجھی پر آ پڑی اور تُو بے دِل ہُؤا جاتا ہے۔ اُس نے تُجھے چُھؤا اور تُو گھبرا اُٹھا۔


اور داؤُد نے جب اُس فرِشتہ کو جو لوگوں کو مار رہا تھا دیکھا تو خُداوند سے کہنے لگا دیکھ گُناہ تو مَیں نے کِیا اور خطا مُجھ سے ہُوئی پر اِن بھیڑوں نے کیا کِیا ہے؟ سو تیرا ہاتھ میرے اور میرے باپ کے گھرانے کے خِلاف ہو۔


اور داؤُد یروشلیِم میں اپنے محلّ میں آیا اور بادشاہ نے اپنی اُن دسوں حرموں کو جِن کو وہ اپنے گھر کی نِگہبانی کے لِئے چھوڑ گیا تھا لے کر اُن کو نظربند کر دِیا اور اُن کی پرورِش کرتا رہا پر اُن کے پاس نہ گیا۔ سو اُنہوں نے اپنے مَرنے کے دِن تک نظربند رہ کر رنڈاپے کی حالت میں زِندگی کاٹی۔


سو اُنہوں نے محلّ کی چھت پر ابی سلوؔم کے لِئے ایک تنبُو کھڑا کر دِیا اور ابی سلوؔم سب بنی اِسرائیل کے سامنے اپنے باپ کی حرموں کے پاس گیا۔


تب اُس نے اپنے رنڈاپے کے کپڑوں کو اُتار پھینکا اور بُرقع اوڑھا اور اپنے کو ڈھانکا اور عَینیم ؔکے پھاٹک کے برابر جو تِمنَتؔ کی راہ پر ہے جا بَیٹھی کیونکہ اُس نے دیکھا کہ سیلہؔ بالغ ہو گیا مگر یہ اُس سے بیاہی نہیں گئی۔


اور اُس نے اُسے پہچان لِیا اور کہا کہ یہ تو میرے بیٹے کی قبا ہے۔ کوئی بُرا درِندہ اُسے کھا گیا ہے۔ یُوسفؔ بیشک پھاڑا گیا۔


اور آدمؔ اپنی بِیوی حوّاؔ کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے قائِنؔ پَیدا ہُؤا۔ تب اُس نے کہا مُجھے خُداوند سے ایک مَرد مِلا۔


اور تُو نے آج کے دِن ظاہِر کر دِیا کہ تُو نے میرے ساتھ بھلائی کی ہے کیونکہ جب خُداوند نے مُجھے تیرے ہاتھ میں کر دِیا تو تُو نے مُجھے قتل نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات