Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور اُس کا یہ کام خُداوند کی نظر میں بُہت بُرا تھا اِس لِئے اُس نے اُسے بھی ہلاک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اُس کا یہ فعل یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے بھی زندہ نہ رہنے دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यह बात रब को बुरी लगी, और उसने उसे भी सज़ाए-मौत दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یہ بات رب کو بُری لگی، اور اُس نے اُسے بھی سزائے موت دی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:10
13 حوالہ جات  

اور بنی یہُوداہ یہ ہیں۔ عیر ؔاور اوناؔن اور سیلہؔ اور فارصؔ اور زارَحؔ۔ اِن میں سے عیرؔ اور اونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں مَر چُکے تھے اور فارصؔ کے بیٹے یہ ہیں۔ حصروؔن اور حمُولؔ۔


یہُوداؔہ کے بیٹوں میں سے عیر اور اونان تو مُلکِ کنعاؔن ہی میں مَر گئے۔


پِھر وہ لوگ کُڑکُڑانے اور خُداوند کے سُنتے بُرا کہنے لگے۔ چُنانچہ خُداوند نے سُنا اور اُس کا غضب بھڑکا اور خُداوند کی آگ اُن کے درمِیان جل اُٹھی اور لشکر گاہ کو ایک کنارے سے بھسم کرنے لگی۔


تب خُداوند کے پَیغمبر حجَّی نے خُداوند کا پَیغام اُن لوگوں کو سُنایا کہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تُمہارے ساتھ ہُوں۔


اور مَیں نے اپنے تمام خِدمت گُذار نبِیوں کو تُمہارے پاس بھیجا۔ اُن کو بر وقت یُوں کہہ کر بھیجا کہ تُم یہ نفرتی کام جِس سے مَیں نفرت رکھتا ہُوں نہ کرو۔


مبادا خُداوند اِسے دیکھ کر ناراض ہو اور اپنا قہر اُس پر سے اُٹھا لے۔


شرِیر اپنی شرارت میں پست کِیا جاتا ہے لیکن صادِق مَرنے پر بھی اُمیدوار ہے۔


لیکن خُدا اِس بات سے ناراض ہُؤا اِس لِئے اُس نے اِسرائیلؔ کو مارا۔


اور جب سوگ کے دِن گُذر گئے تو داؤُد نے اُسے بُلوا کر اُس کو اپنے محلّ میں رکھّ لِیا اور وہ اُس کی بِیوی ہو گئی اور اُس سے اُس کے ایک لڑکا ہُؤا پر اُس کام سے جِسے داؤُد نے کِیا تھا خُداوند ناراض ہُؤا۔


بلعاؔم نے خُداوند کے فرِشتہ سے کہا مُجھ سے خطا ہُوئی کیونکہ مُجھے معلُوم نہ تھا کہ تُو میرا راستہ روکے کھڑا ہے۔ سو اگر اب تُجھے بُرا لگتا ہے تو مَیں لَوٹ جاتا ہُوں۔


اگر ایک آدمی دُوسرے کا گُناہ کرے تو خُدا اُس کا اِنصاف کرے گا لیکن اگر آدمی خُداوند کا گُناہ کرے تو اُس کی شفاعت کَون کرے گا؟ باوُجُود اِس کے اُنہوں نے اپنے باپ کا کہا نہ مانا کیونکہ خُداوند اُن کو مار ڈالنا چاہتا تھا۔


اور اُس نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا اَے خُداوند میرے خُدا کیا تُو نے اِس بیوہ پر بھی جِس کے ہاں مَیں ٹِکا ہُؤا ہُوں اُس کے بیٹے کو مار ڈالنے سے بلا نازِل کی؟


عیر اور اوناؔن اور سیلہ یہ یہُوداؔہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُوداؔہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات