Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 37:35 - کِتابِ مُقادّس

35 اور اُس کے سب بیٹے بیٹِیاں اُسے تسلّی دینے جاتے تھے پر اُسے تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یِہی کہتا رہا کہ مَیں تو ماتم ہی کرتا ہُؤا قبر میں اپنے بیٹے سے جا مِلُوں گا۔ سو اُس کا باپ اُس کے لِئے روتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اَور اُن کے سَب بیٹے اَور بیٹیاں یعقوب کو تسلّی دیتے تھے لیکن یعقوب کو تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یہی کہتے تھے، ”نہیں، میں تو ماتم کرتا ہُوا ہی قبر میں پہُنچ جاؤں گا اَور اَپنے بیٹے سے جا ملوں گا۔“ چنانچہ یعقوب اَپنے بیٹے کے لیٔے آنسُو بہاتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 उसके तमाम बेटे-बेटियाँ उसे तसल्ली देने आए, लेकिन उसने तसल्ली पाने से इनकार किया और कहा, “मैं पाताल में उतरते हुए भी अपने बेटे के लिए मातम करूँगा।” इस हालत में वह अपने बेटे के लिए रोता रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 اُس کے تمام بیٹے بیٹیاں اُسے تسلی دینے آئے، لیکن اُس نے تسلی پانے سے انکار کیا اور کہا، ”مَیں پاتال میں اُترتے ہوئے بھی اپنے بیٹے کے لئے ماتم کروں گا۔“ اِس حالت میں وہ اپنے بیٹے کے لئے روتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 37:35
18 حوالہ جات  

جب ایُّوب کے تِین دوستوں تیمانی الِیفز اور سُوخی بِلدد اور نعماتی ضُوفر نے اُس ساری آفت کا حال جو اُس پر آئی تھی سُنا تو وہ اپنی اپنی جگہ سے چلے اور اُنہوں نے آپس میں عہد کِیا کہ جا کر اُس کے ساتھ روئیں اور اُسے تسلّی دیں۔


اور اُس کے گھرانے کے بزُرگ اُٹھ کر اُس کے پاس آئے کہ اُسے زمِین پر سے اُٹھائیں پر وہ نہ اُٹھا اور نہ اُس نے اُن کے ساتھ کھانا کھایا۔


اُس نے کہا میرا بیٹا تُمہارے ساتھ نہیں جائے گا کیونکہ اُس کا بھائی مَر گیا اور وہ اکیلا رہ گیا ہے۔ اگر راستہ میں جاتے جاتے اُس پر کوئی آفت آ پڑے تو تُم میرے سفید بالوں کو غم کے ساتھ گور میں اُتارو گے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ رامہ میں ایک آواز سُنائی دی۔ نَوحہ اور زار زار رونا۔ راخِل اپنے بچّوں کو رو رہی ہے وہ اپنے بچّوں کی بابت تسلّی پذِیر نہیں ہوتی کیونکہ وہ نہیں ہیں۔


اپنی مُصِیبت کے دِن مَیں نے خُداوند کو ڈھُونڈا۔ میرے ہاتھ رات کو پَھیلے رہے اور ڈِھیلے نہ ہُوئے۔ میری جان کو تسکِین نہ ہُوئی۔


اور اِسرائیل کہنے لگا یہ بس ہے کہ میرا بیٹا یُوسفؔ اب تک جِیتا ہے۔ مَیں اپنے مَرنے سے پیشتر جا کر اُسے دیکھ تو لُوں گا۔


ہم نے اُس سے کہا کہ ہم سچّے آدمی ہیں۔ ہم جاسُوس نہیں۔


تب لابنؔ نے یعقُوبؔ کو جواب دِیا کہ یہ بیٹِیاں میری اور یہ لڑکے بھی میرے اور یہ بھیڑ بکریاں بھی میری ہیں بلکہ جو کُچھ تُجھے دِکھائی دیتا ہے وہ سب میرا ہی ہے۔ سو مَیں آج کے دِن اپنی ہی بیٹِیوں سے یا اُن کے لڑکوں سے جو اُن کے ہُوئے کیا کر سکتا ہُوں؟


تب ابرہامؔ نے دَم چھوڑ دِیا اور خُوب بُڑھاپے میں نِہایت ضعِیف اور پُوری عُمر کا ہو کر وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔


تب اِضحاقؔ نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور بُوڑھا اور پُوری عُمر کا ہو کر اپنے لوگوں میں جا مِلا اور اُس کے بیٹوں عیسوؔ اور یعقُوبؔ نے اُسے دفن کِیا۔


پر اب تو وہ مَر گیا پس مَیں کِس لِئے روزہ کھُّوں؟ کیا مَیں اُسے لَوٹا لا سکتا ہُوں؟ مَیں تو اُس کے پاس جاؤں گا پر وہ میرے پاس نہیں لَوٹنے کا۔


جو کام تیرا ہاتھ کرنے کو پائے اُسے مقدُور بھر کر کیونکہ پاتال میں جہاں تُو جاتا ہے نہ کام ہے نہ منصُوبہ۔ نہ عِلم نہ حِکمت۔


اور اِسرائیل نے یُوسفؔ سے کہا مُجھے تو خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھُوں گا لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مُجھے دِکھائی۔


اور یُوآب کو بتایا گیا کہ دیکھ بادشاہ ابی سلوؔم کے لِئے نَوحہ اور ماتم کر رہا ہے۔


اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔


مَیں خُدا کو یاد کرتا ہُوں اور بے چَین ہُوں۔ مَیں واوَیلا کرتا ہُوں اور میری جان نِڈھال ہے۔ (سِلاہ)


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات