Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 36:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور عیسوؔ اپنی بِیویوں اور بیٹے بیٹِیوں اور اپنے گھر کے سب نوکر چاکروں اور اپنے چَوپایوں اور تمام جانوروں اور اپنے سب مال اسباب کو جو اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کِیا تھا لے کر اپنے بھائی یعقُوبؔ کے پاس سے ایک دُوسرے مُلک کو چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 عیسَوؔ اَپنی بیویوں، بیٹوں اَور بیٹیوں اَپنے گھر کے سَب لوگوں، اَپنے تمام مویشیوں اَور دُوسرے جانوروں اَور اُس مال و اَسباب کو جسے اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کیا تھا ساتھ لے کر اَپنے بھایٔی یعقوب سے کچھ دُور کسی اَور مُلک میں چلےگئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 बाद में एसौ दूसरे मुल्क में चला गया। उसने अपनी बीवियों, बेटे-बेटियों और घर के रहनेवालों को अपने तमाम मवेशियों और मुल्के-कनान में हासिल किए हुए माल समेत अपने साथ लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بعد میں عیسَو دوسرے ملک میں چلا گیا۔ اُس نے اپنی بیویوں، بیٹے بیٹیوں اور گھر کے رہنے والوں کو اپنے تمام مویشیوں اور ملکِ کنعان میں حاصل کئے ہوئے مال سمیت اپنے ساتھ لیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 36:6
10 حوالہ جات  

اور یعقُوبؔ نے اپنے آگے آگے قاصدوں کو ادُوؔم کے مُلک کو جو شعیر کی سرزمِین میں ہے اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس بھیجا۔


اور دارچینی اور مصالِح اور عُود اور عِطر اور لُبان اور مَے اور تیل اور مَیدہ اور گیہُوں اور مویشی اور بھیڑیں اور گھوڑے اور گاڑِیاں اور غُلام اور آدمِیوں کی جانیں۔


اور وہ ابرہامؔ کی برکت تُجھے اور تیرے ساتھ تیری نسل کو دے کہ تیری مُسافرت کی یہ سرزمِین جو خُدا نے ابرہامؔ کو دی تیری مِیراث ہو جائے!


خُداوند نے اُسے کہا دو قومیں تیرے پیٹ میں ہیں اور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائیں گے اور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زورآور ہو گا اور بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔


اور مَیں تُجھ کو اور تیرے بعد تیری نسل کو کنعاؔن کا تمام مُلک جِس میں تُو پردیسی ہے اَیسا دُوں گا کہ وہ دائِمی مِلکِیّت ہو جائے۔ اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


سو لُوطؔ نے یَردنؔ کی ساری ترائی کو اپنے لِئے چُن لِیا اور وہ مشرِق کی طرف چلا اور وہ ایک دُوسرے سے جُدا ہو گئے۔


اور اُس مُلک میں اِتنی گُنجایش نہ تھی کہ وہ اِکٹّھے رہیں کیونکہ اُن کے پاس اِتنا مال تھا کہ وہ اِکٹّھے نہیں رہ سکتے تھے۔


اور ابرامؔ نے اپنی بِیوی سارَیؔ اور اپنے بھتیجے لُوطؔ کو اور سب مال کو جو اُنہوں نے جمع کِیا تھا اور اُن آدمِیوں کو جو اُن کو حارانؔ میں مِل گئے تھے ساتھ لِیا اور وہ مُلکِ کنعانؔ کو روانہ ہُوئے۔ اور مُلکِ کنعانؔ میں آئے۔


یاواؔن تُوبل اور مسک تیرے تاجِر تھے۔ وہ تیرے بازاروں میں غُلاموں اور پِیتل کے برتنوں کی سَوداگری کرتے تھے۔


اور اُہلیبامہؔ کے یعوسؔ اور یعلامؔ اور قورحؔ پَیدا ہُوئے۔ یہ عیسوؔ کے بیٹے ہیں جو مُلکِ کنعانؔ میں پَیدا ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات