Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس نے وہاں مذبح بنایا اور اُس مقام کا نام ایل بَیت ایلؔ رکھّا کیونکہ جب وہ اپنے بھائی کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا تو خُدا وہِیں اُس پر ظاہِر ہُؤا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یعقوب نے وہاں ایک مذبح بنایا اَور اُس مقام کا نام ایل بیت ایل رکھا، کیونکہ جَب وہ اَپنے بھایٔی کے پاس سے دُور بھاگ رہے تھے، تَب خُدا نے اَپنے آپ کو وہاں پر ظاہر کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 याक़ूब ने वहाँ क़ुरबानगाह बनाकर मक़ाम का नाम बैतेल यानी ‘अल्लाह का घर’ रखा। क्योंकि वहाँ अल्लाह ने अपने आपको उस पर ज़ाहिर किया था जब वह अपने भाई से फ़रार हो रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 یعقوب نے وہاں قربان گاہ بنا کر مقام کا نام بیت ایل یعنی ’اللہ کا گھر‘ رکھا۔ کیونکہ وہاں اللہ نے اپنے آپ کو اُس پر ظاہر کیا تھا جب وہ اپنے بھائی سے فرار ہو رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:7
16 حوالہ جات  

اور آؤ ہم روانہ ہوں اور بَیت ایلؔ کو جائیں۔ وہاں مَیں خُدا کے لِئے جِس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جِس راہ میں مَیں چلا میرے ساتھ رہا مذبح بناؤں گا۔


اور خُدا نے یعقُوبؔ سے کہا کہ اُٹھ بیت ایلؔ کو جا اور وہِیں رہ اور وہاں خُدا کے لِئے جو تُجھے اُس وقت دِکھائی دِیا جب تُو اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا ایک مذبح بنا۔


اور خُداوند اُس کے اُوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ مَیں خُداوند تیرے باپ ابرہامؔ کا خُدا اور اِضحاقؔ کا خُدا ہُوں۔ مَیں یہ زمِین جِس پر تُو لیٹا ہے تُجھے اور تیری نسل کو دُوں گا۔


اُس کا مُحِیط اٹھارہ ہزار اور شہر کا نام اُسی دِن سے یہ ہو گا کہ خُداوند وہاں ہے۔


تب جِدعوؔن نے وہاں خُداوند کے لِئے مذبح بنایا اور اُس کا نام یہوواؔہ سلوم رکھّا اور وہ ابیعزریوں کے عُفرہ میں آج تک مَوجُود ہے۔


اور مُوسیٰؔ نے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس کا نام یہوواؔہ نِسّی رکھّا۔


اور یہ پتھّر جو مَیں نے سُتُون سا کھڑا کِیا ہے خُدا کا گھر ہو گا اور جو کُچھ تُو مُجھے دے اُس کا دسواں حِصّہ ضرُور ہی تُجھے دِیا کرُوں گا۔


اور اُس جگہ کا نام بَیت ایلؔ رکھّا لیکن پہلے اُس بستی کا نام لُوزؔ تھا۔


تب خُداوند نے ابرامؔ کو دِکھائی دے کر کہا کہ یِہی مُلک مَیں تیری نسل کو دُوں گا اور اُس نے وہاں خُداوند کے لِئے جو اُسے دِکھائی دِیا تھا ایک قُربان گاہ بنائی۔


اور وہاں سے کُوچ کر کے اُس پہاڑ کی طرف گیا جو بَیت ایلؔ کے مشرِق میں ہے اور اپنا ڈیرا اَیسے لگایا کہ بَیت ایلؔ مغرِب میں اور عیَؔ مشرِق میں پڑا اور وہاں اُس نے خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائی اور خُداوند سے دُعا کی۔


اور یعقُوبؔ بیرسبعؔ سے نِکل کر حارانؔ کی طرف چلا۔


اور اُس نے ڈر کر کہا یہ کَیسی بھیانک جگہ ہے! سو یہ خُدا کے گھر اور آسمان کے آستانہ کے سِوا اور کُچھ نہ ہو گا۔


اور یعقُوبؔ آگے چل کر مشرِقی لوگوں کے مُلک میں پُہنچا۔


مَیں بَیت ایلؔ کا خُدا ہُوں جہاں تُو نے سُتُون پر تیل ڈالا اور میری مَنّت مانی۔ پس اب اُٹھ اور اِس مُلک سے نِکل کر اپنی زادبُوم کو لَوٹ جا۔


اور یعقُوبؔ نے اُس مقام کا نام جہاں خُدا اُس سے ہم کلام ہُؤا بَیت ایلؔ رکھّا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات