Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تب اُنہوں نے سب بیگانہ دیوتاؤں کو جو اُن کے پاس تھے اور مُندروں کو جو اُن کے کانوں میں تھے یعقُوبؔ کو دے دِیا اور یعقُوبؔ نے اُن کو اُس بلُوطؔ کے درخت کے نِیچے جو سِکمؔ کے نزدِیک تھا دبا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 چنانچہ اُنہُوں نے سَب غَیر معبُود جو اُن کے پاس تھے۔ اَور اُن کے کانوں کی بالیاں یعقوب کو دے دیں اَور یعقوب نے اُنہیں شِکیمؔ میں بلُوط کے درخت کے نیچے دفن کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 यह सुनकर उन्होंने याक़ूब को तमाम बुत दे दिए जो उनके पास थे और तमाम बालियाँ जो उन्होंने तावीज़ के तौर पर कानों में पहन रखी थीं। उसने सब कुछ सिकम के क़रीब बलूत के दरख़्त के नीचे ज़मीन में दबा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 یہ سن کر اُنہوں نے یعقوب کو تمام بُت دے دیئے جو اُن کے پاس تھے اور تمام بالیاں جو اُنہوں نے تعویذ کے طور پر کانوں میں پہن رکھی تھیں۔ اُس نے سب کچھ سِکم کے قریب بلوط کے درخت کے نیچے زمین میں دبا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:4
13 حوالہ جات  

تب سِکم کے سب آدمی اور سب اہلِ مِلّو جمع ہُوئے اور جا کر اُس سُتُون کے بلُوط کے پاس جو سِکم میں تھا ابی ملِک کو بادشاہ بنایا۔


اُس وقت تُو اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں پر مڑھی ہُوئی چاندی اور ڈھالے ہُوئے بُتوں پر چڑھے ہُوئے سونے کو ناپاک کرے گا۔ تُو اُسے حَیض کے لتّہ کی مانِند پھینک دے گا۔ تُو اُسے کہے گا نِکل دُور ہو۔


تُم اُن کے دیوتاؤں کی تراشی ہُوئی مُورتوں کو آگ سے جلا دینا اور جو چاندی یا سونا اُن پر ہو اُس کا تُو لالچ نہ کرنا اور نہ اُسے لینا تا نہ ہو کہ تُو اُس کے پھندے میں پھنس جائے کیونکہ اَیسی بات خُداوند تیرے خُدا کے آگے مکرُوہ ہے۔


اور اُس نے اُس بچھڑے کو جِسے اُنہوں نے بنایا تھا لِیا اور اُس کو آگ میں جلایا اور اُسے بارِیک پِیس کر پانی پر چِھڑکا اور اُسی میں سے بنی اِسرائیل کو پِلوایا۔


اور خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے بعلِیم کے ایّام کے لِئے سزا دُوں گا جِن میں اُس نے اُن کے لِئے بخُور جلایا جب وہ بالِیوں اور زیوروں سے آراستہ ہو کر اپنے یاروں کے پِیچھے گئی اور مُجھے بُھول گئی۔


اُس روز لوگ اپنی سونے چاندی کی مُورتوں کو جو اُنہوں نے پُوجنے کے لِئے بنائِیں چھچُھوندروں اور چمگادڑوں کے آگے پھینک دیں گے۔


بلکہ تُم اُن سے یہ سلُوک کرنا کہ اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا۔ اُن کے سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دینا اور اُن کی یسِیرتوں کو کاٹ ڈالنا اور اُن کی تراشی ہُوئی مُورتیں آگ میں جلا دینا۔


اور ابرامؔ اُس مُلک میں سے گذرتا ہُؤا مقامِ سِکمؔ میں مورؔہ کے بلُوطؔ تک پُہنچا۔ اُس وقت مُلک میں کنعانی رہتے تھے۔


اور آؤ ہم روانہ ہوں اور بَیت ایلؔ کو جائیں۔ وہاں مَیں خُدا کے لِئے جِس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جِس راہ میں مَیں چلا میرے ساتھ رہا مذبح بناؤں گا۔


اور اُنہوں نے کُوچ کِیا اور اُن کے آس پاس کے شہروں پر اَیسا بڑا خَوف چھایا ہُؤا تھا کہ اُنہوں نے یعقُوبؔ کے بیٹوں کا پِیچھا نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات