Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:29 - کِتابِ مُقادّس

29 تب اِضحاقؔ نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور بُوڑھا اور پُوری عُمر کا ہو کر اپنے لوگوں میں جا مِلا اور اُس کے بیٹوں عیسوؔ اور یعقُوبؔ نے اُسے دفن کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 تَب اِصحاقؔ نے آخِری سانس لی اَور وفات پائی اَور ضعیف اَور پُوری عمر کا ہوکر اَپنے لوگوں میں جا مِلے اَور اُن کے بیٹے عیسَوؔ اَور یعقوب نے اُن کو دفنایا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:29
13 حوالہ جات  

اور تُو صحیح سلامت اپنے باپ دادا سے جا مِلے گا اور نِہایت پِیری میں دفن ہو گا۔


اور جب یعقُوبؔ اپنے بیٹوں کو وصِیّت کر چُکا تو اُس نے اپنے پاؤں بچَھونے پر سمیٹ لِئے اور دَم چھوڑ دِیا اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔


وہاں اُنہوں نے ابرہامؔ کو اور اُس کی بیوی سارہؔ کو دفن کِیا۔ وہِیں اُنہوں نے اِضحاقؔ اور اُس کی بیوی رِبقہؔ کو دفن کِیا اور وہِیں مَیں نے بھی لیاہؔ کو دفن کِیا۔


تُو پُوری عُمر میں اپنی قبر میں جائے گا جَیسے اناج کے پُولے اپنے وقت پر جمع کِئے جاتے ہیں۔


اور اِسمٰعیلؔ کی کُل عُمر ایک سَو سَینتِیس برس کی ہُوئی تب اُس نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔


تُو اپنے مُنہ کے پسِینے کی روٹی کھائے گا جب تک کہ زمِین میں تُو پِھر لَوٹ نہ جائے اِس لِئے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تُو خاک ہے اور خاک میں پِھر لَوٹ جائے گا۔


اور عیسوؔ نے یعقُوبؔ سے اُس برکت کے سبب سے جو اُس کے باپ نے اُسے بخشی کِینہ رکھّا اور عیسوؔ نے اپنے دِل میں کہا کہ میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدِیک ہیں۔ پِھر مَیں اپنے بھائی یعقُوبؔ کو مار ڈالُوں گا۔


اور اُس کے سب بیٹے بیٹِیاں اُسے تسلّی دینے جاتے تھے پر اُسے تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یِہی کہتا رہا کہ مَیں تو ماتم ہی کرتا ہُؤا قبر میں اپنے بیٹے سے جا مِلُوں گا۔ سو اُس کا باپ اُس کے لِئے روتا رہا۔


بلکہ جب مَیں اپنے باپ دادا کے ساتھ سو جاؤں تو مُجھے مِصرؔ سے لے جا کر اُن کے قبرستان میں دفن کرنا۔ اُس نے جواب دِیا جَیسا تُو نے کہا ہے مَیں وَیسا ہی کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات