Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:23 - کِتابِ مُقادّس

23 لیاہؔ کے بیٹے یہ تھے۔ رُوبِنؔ یعقُوبؔ کا پہلوٹھا اور شمعُوؔن اور لاوؔی اور یہُوداؔہ اور اشکارؔ اور زبُولُونؔ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اُن میں سے لِیاہؔ کے بیٹے یہ تھے: رُوبِنؔ یعقوب کا پہلوٹھا۔ شمعُونؔ، لیوی، یہُوداہؔ، یِسَّکاؔر اَور زبُولُون۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 लियाह के बेटे यह थे : उसका सबसे बड़ा बेटा रूबिन, फिर शमौन, लावी, यहूदाह, इशकार और ज़बूलून।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 لیاہ کے بیٹے یہ تھے: اُس کا سب سے بڑا بیٹا روبن، پھر شمعون، لاوی، یہوداہ، اِشکار اور زبولون۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:23
33 حوالہ جات  

اور لَونڈیوں اور اُن کے بچّوں کو سب سے آگے اور لیاہؔ اور اُس کے بچّوں کو پِیچھے اور راخِلؔ اور یُوسفؔ کو سب سے پِیچھے رکھّا۔


اور اُس نے اُس سے خَتنہ کا عہد باندھا اور اِسی حالت میں ابرہامؔ سے اِضحاقؔ پَیدا ہُؤا اور آٹھویں دِن اُس کا خَتنہ کِیا گیا اور اِضحاقؔ سے یعقُوبؔ اور یعقُوبؔ سے بارہ قبِیلوں کے بزُرگ پَیدا ہُوئے۔


اور جب خُداوند نے دیکھا کہ لیاہؔ سے نفرت کی گئی تو اُس نے اُس کا رَحِم کھولا مگر راخِلؔ بانجھ رہی۔


اِسرائیلؔ کے بیٹوں کے نام جو اپنے اپنے گھرانے کو لے کر یعقُوبؔ کے ساتھ مِصرؔ میں آئے یہ ہیں۔


اور لابنؔ کی دو بیٹِیاں تِھیں۔ بڑی کا نام لیاہؔ اور چھوٹی کا نام راخِلؔ تھا۔


اَے رُوبنؔ! تُو میرا پہلوٹھا میری قُوّت اور میری شہزوری کا پہلا پَھل ہے۔ تُو میرے رُعب کی اور میری طاقت کی شان ہے۔


اور جو آدمی تُمہارے ساتھ ہوں گے اُن کے نام یہ ہیں رُوبِنؔ کے قبِیلہ سے الِیصُورؔ بِن شدِیُورؔ۔


اور اِسرائیلؔ کے پہلوٹھے رُوبنؔ کی نسل کے لوگوں میں سے ایک ایک مَرد جو بِیس برس یا اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا اور جنگ کرنے کے قابِل تھا وہ اپنے گھرانے اور آبائی خاندان کے مُطابِق اپنے نام سے گِنا گیا۔


اور جو مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مُطابِق لگائیں وہ یہُوداؔہ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عِمّینداؔب کا بیٹا نحسوؔن بنی یہُوداؔہ کا سردار ہو۔


سو پہلے دِن یہُوداؔہ کے قبِیلہ میں سے عِمّیندابؔ کے بیٹے نحسوؔن نے اپنا ہدیہ گُذرانا۔


اور سب سے پہلے بنی یہُوداؔہ کے لشکر کا جھنڈا روانہ ہُؤا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُن کے لشکر کا سردار عِمّیندابؔ کا بیٹا نحسوؔن تھا۔


اُن کے یہ نام تھے۔ رُوبنؔ کے قبِیلہ سے زکُورؔ کا بیٹا سَمّوؔعَ۔


رُوبن جو اِسرائیلؔ کا پہلوٹھا تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں یعنی حنُوک جِس سے حنُوکِیوں کا خاندان چلا اور فلُّو جِس سے فِلُّویوں کا خاندان چلا۔


اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں:۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ سے یُفنّہ کا بیٹا کالِب۔


اور مُوسیٰ نے اُسی دِن لوگوں سے تاکید کر کے کہا کہ


رُوبِن جِیتا رہے اور مَر نہ جائے تَو بھی اُس کے آدمی تھوڑے ہی ہوں۔


اور مُوسیٰ نے بنی رُوبِن کے قبِیلہ کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق مِیراث دی۔


اور بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا حِصّہ اُن کے گھرانوں کے مُطابِق قُرعہ ڈال کر ادُوم کی سرحد تک اور جنُوب میں دشتِ صِین تک جو جنُوب کے اِنتہائی حِصّہ میں واقِع ہے ٹھہرا۔


اور دُوسرا قُرعہ شِمعُوؔن کے نام پر بنی شمعُون کے قبِیلہ کے واسطے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث بنی یہُوداؔہ کی مِیراث کے درمِیان تھی۔


اور تِیسرا قُرعہ بنی زبُولُون کا اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث کی حد سارِید تک تھی۔


اور چَوتھا قُرعہ اِشکار کے نام پر بنی اِشکار کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔


اِفراؔئِیم میں سے وہ لوگ آئے جِن کی جڑ عمالِیق میں ہے۔ تیرے پِیچھے پِیچھے اَے بِنیمِین! تیرے لوگوں کے درمیان مکِیر میں سے حاکِم اُتر کر آئے۔ اور زبُولُون میں سے وہ لوگ آئے جو سِپہ سالار کا عصا لِئے رہتے ہیں۔


اور اِشکار کے سردار دبورؔہ کے ساتھ ساتھ تھے۔ جَیسا اِشکار وَیسا ہی برق تھا۔ وہ لوگ اُس کے ہمراہ جھپٹ کر وادی میں گئے۔ رُوبِن کی ندِیوں کے پاس بڑے بڑے اِرادے دِل میں ٹھانے گئے۔


زبُولُون اپنی جان پر کھیلنے والے لوگ تھے اور نفتالی بھی مُلک کے اُونچے اُونچے مقاموں پر اَیسا ہی نِکلا۔


تب سب لوگوں نے جو پھاٹک پر تھے اور اُن بزُرگوں نے کہا کہ ہم گواہ ہیں۔ خُداوند اُس عَورت کو جو تیرے گھر میں آئی ہے راخِل اور لیاہ کی مانِند کرے جِن دونوں نے اِسرائیلؔ کا گھر آباد کِیا اور تُو افراتہ میں تحسِین و آفرِین کا کام کرے اور بَیت لحم میں تیرا نام ہو!


بنی شمعُون میں سے جنگ کے لِئے سات ہزار ایک سَو زبردست سُورما۔


اور اِسرائیلؔ کے قبِیلوں پر رُوبِینیوں کا سردار الِیعزر بِن زِکرؔی تھا۔ شمعُونیوں کا سفطیاؔہ بِن معکہ۔


اور شہر کے مخارِج یہ ہیں۔ شِمال کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو۔


شمعُوؔن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ لاوؔی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ اِشکار کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات