Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور یہ مُلک جو مَیں نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کو دِیا ہے سو تُجھ کو دُوں گا اور تیرے بعد تیری نسل کو بھی یِہی مُلک دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جو مُلک مَیں نے اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ کو دیا وہ میں تُمہیں بھی دے رہا ہُوں اَور مَیں یہ مُلک تمہارے بعد تمہاری نَسل کو بھی دُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मैं तुझे वही मुल्क दूँगा जो इब्राहीम और इसहाक़ को दिया है। और तेरे बाद उसे तेरी औलाद को दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 مَیں تجھے وہی ملک دوں گا جو ابراہیم اور اسحاق کو دیا ہے۔ اور تیرے بعد اُسے تیری اولاد کو دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:12
15 حوالہ جات  

تب خُداوند نے ابرامؔ کو دِکھائی دے کر کہا کہ یِہی مُلک مَیں تیری نسل کو دُوں گا اور اُس نے وہاں خُداوند کے لِئے جو اُسے دِکھائی دِیا تھا ایک قُربان گاہ بنائی۔


اور خُداوند اُس کے اُوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ مَیں خُداوند تیرے باپ ابرہامؔ کا خُدا اور اِضحاقؔ کا خُدا ہُوں۔ مَیں یہ زمِین جِس پر تُو لیٹا ہے تُجھے اور تیری نسل کو دُوں گا۔


اور اُس نے مُجھ سے کہا مَیں تُجھے برومند کرُوں گا اور بڑھاؤں گا اور تُجھ سے قَوموں کا ایک زُمرہ پَیدا کرُوں گا اور تیرے بعد یہ زمِین تیری نسل کو دُوں گا تاکہ یہ اُن کی دائمی مِلکِیّت ہو جائے۔


اور مَیں اُترا ہُوں کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے چُھڑاؤُں اور اُس مُلک سے نِکال کر اُن کو ایک اچھّے اور وسِیع مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے یعنی کنعانیوں اور حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبوسِیوں کے مُلک میں پُہنچاؤُں۔


اُسی روز خُداوند نے ابرامؔ سے عہد کِیا اور فرمایا کہ یہ مُلک دریائے مِصرؔ سے لے کر اُس بڑے دریا یعنی دریائے فراتؔ تک۔


اور یُوسفؔ نے اپنے بھائِیوں سے کہا مَیں مَرتا ہُوں اور خُدا یقیناً تُم کو یاد کرے گا اور تُم کو اِس مُلک سے نِکال کر اُس مُلک میں پُہنچائے گا جِس کے دینے کی قَسم اُس نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ سے کھائی تھی۔


تُو اپنے بندوں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کو یاد کر جِن سے تُو نے اپنی ہی قَسم کھا کر یہ کہا تھا کہ مَیں تُمہاری نسل کو آسمان کے تاروں کی مانِند بڑھاؤُں گا اور یہ سارا مُلک جِس کا مَیں نے ذِکر کِیا ہے تُمہاری نسل کو بخشُوں گا کہ وہ سدا اُس کے مالِک رہیں۔


تب مَیں اپنا عہد جو یعقُوبؔ کے ساتھ تھا یاد کرُوں گا اور جو عہد مَیں نے اِضحاقؔ کے ساتھ اور جو عہد مَیں نے ابرہامؔ کے ساتھ باندھا تھا اُن کو بھی یاد کرُوں گا اور اِس مُلک کو یاد کرُوں گا۔


جِسے اُس نے یعقُوبؔ کے لِئے آئِین کے طَور پر اور اِسرائیلؔ کے لِئے ابدی عہد کے طَور پر قائِم کِیا۔


اور خُدا نے اُن کا کراہنا سُنا اور خُدا نے اپنے عہد کو جو ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کے ساتھ تھا یاد کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات