Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور خُدا نے یعقُوبؔ سے کہا کہ اُٹھ بیت ایلؔ کو جا اور وہِیں رہ اور وہاں خُدا کے لِئے جو تُجھے اُس وقت دِکھائی دِیا جب تُو اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا ایک مذبح بنا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب خُدا نے یعقوب سے فرمایا، ”بیت ایل لَوٹ جاؤ، اَور وہیں بس جاؤ۔ اَور وہاں خُدا کے لیٔے ایک مذبح بناؤ جو تُمہیں اُس وقت دِکھائی دیا تھا جَب تُم اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے خوف سے بھاگے جا رہے تھے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अल्लाह ने याक़ूब से कहा, “उठ, बैतेल जाकर वहाँ आबाद हो। वहीं अल्लाह के लिए जो तुझ पर ज़ाहिर हुआ जब तू अपने भाई एसौ से भाग रहा था क़ुरबानगाह बना।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اللہ نے یعقوب سے کہا، ”اُٹھ، بیت ایل جا کر وہاں آباد ہو۔ وہیں اللہ کے لئے جو تجھ پر ظاہر ہوا جب تُو اپنے بھائی عیسَو سے بھاگ رہا تھا قربان گاہ بنا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:1
21 حوالہ جات  

مَیں بَیت ایلؔ کا خُدا ہُوں جہاں تُو نے سُتُون پر تیل ڈالا اور میری مَنّت مانی۔ پس اب اُٹھ اور اِس مُلک سے نِکل کر اپنی زادبُوم کو لَوٹ جا۔


ہاں وہ فرِشتہ سے کُشتی لڑا اور غالِب آیا۔ اُس نے رو کر مُناجات کی۔ اُس نے اُسے بَیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہم کلام ہُؤا۔


وہ مُجھے پُکارے گا اور مَیں اُسے جواب دُوں گا۔ مَیں مُصِیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا اور عِزّت بخشُوں گا۔


کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گا اور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا جب وہ دیکھے گا کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی اور کوئی بھی۔ نہ قَیدی اور نہ آزاد۔ باقی بچا۔


اور اُس نے وہاں مذبح بنایا اور اُس مقام کا نام ایل بَیت ایلؔ رکھّا کیونکہ جب وہ اپنے بھائی کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا تو خُدا وہِیں اُس پر ظاہِر ہُؤا تھا۔


اور خُداوند نے یعقُوبؔ سے کہا کہ تُو اپنے باپ دادا کے مُلک کو اور اپنے رِشتہ داروں کے پاس لَوٹ جا اور مَیں تیرے ساتھ رہُوں گا۔


وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔ جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے۔ (سِلاہ)


جب فرِعونؔ نے یہ سُنا تو چاہا کہ مُوسیٰؔ کو قتل کرے پر مُوسیٰؔ فرِعونؔ کے حضُور سے بھاگ کر مُلکِ مِدیاؔن میں جا بسا۔ وہاں وہ ایک کُنوئیں کے نزدِیک بَیٹھا تھا۔


اور ابرہامؔ نے اُس مقام کا نام یہوواؔہ یِری رکھّا چُنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خُداوند کے پہاڑ پر مُہیّا کِیا جائے گا۔


اور اُس نے کہا اَے سارَؔی کی لَونڈی ہاجرہؔ تُو کہاں سے آئی اور کدھر جاتی ہے؟ اُس نے کہا کہ مَیں اپنی بی بی سارَؔی کے پاس سے بھاگ آئی ہُوں۔


اور وہاں سے کُوچ کر کے اُس پہاڑ کی طرف گیا جو بَیت ایلؔ کے مشرِق میں ہے اور اپنا ڈیرا اَیسے لگایا کہ بَیت ایلؔ مغرِب میں اور عیَؔ مشرِق میں پڑا اور وہاں اُس نے خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائی اور خُداوند سے دُعا کی۔


دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں۔ اَے یہُوداؔہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔


خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔


اُنہوں نے کہا تو کیا اُسے مُناسِب تھا کہ وہ ہماری بہن کے ساتھ کسبی کی طرح برتاؤ کرتا؟


پِھر وہاں سے آگے بڑھ کر جب تُو تبُور کے بلُوط کے پاس پُہنچے گا تو وہاں تِین شخص جو بَیت ایل کو خُدا کے پاس جاتے ہوں گے تُجھے مِلیں گے۔ ایک تو بکری کے تِین بچّے دُوسرا روٹی کے تِین گِردے اور تِیسرا مَے کا ایک مشکِیزہ لِئے جاتا ہو گا۔


اور یعقُوبؔ آگے چل کر مشرِقی لوگوں کے مُلک میں پُہنچا۔


اور یعقُوبؔ نے اُس مقام کا نام جہاں خُدا اُس سے ہم کلام ہُؤا بَیت ایلؔ رکھّا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات