Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 34:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور یعقُوبؔ کو معلُوم ہُؤا کہ اُس نے اُس کی بیٹی دِینہؔ کو بے حُرمت کِیا ہے پر اُس کے بیٹے چَوپایوں کے ساتھ جنگل میں تھے سو یعقُوبؔ اُن کے آنے تک چُپکا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب یعقوب کو یہ بات مَعلُوم ہوئی کہ اُن کی بیٹی دینؔہ کو بےحُرمت کیا گیا ہے، جَب اُن کے بیٹے کھیتوں میں مویشیوں کے پاس تھے۔ لہٰذا وہ اُن کے گھر آنے تک خاموش رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब याक़ूब ने अपनी बेटी की इसमतदरी की ख़बर सुनी तो उसके बेटे मवेशियों के साथ खुले मैदान में थे। इसलिए वह उनके वापस आने तक ख़ामोश रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب یعقوب نے اپنی بیٹی کی عصمت دری کی خبر سنی تو اُس کے بیٹے مویشیوں کے ساتھ کھلے میدان میں تھے۔ اِس لئے وہ اُن کے واپس آنے تک خاموش رہا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 34:5
13 حوالہ جات  

اور ابی سلوؔم نے اپنے بھائی امنُوؔن سے کُچھ بُرا بھلا نہ کہا کیونکہ ابی سلوؔم کو امنُوؔن سے نفرت تھی اِس لِئے کہ اُس نے اُس کی بہن تمر کے ساتھ جبر کِیا تھا۔


اُس نے اپنے باپ سے جواب میں کہا دیکھ اِتنے برسوں سے مَیں تیری خِدمت کرتا ہُوں اور کبھی تیری حُکم عدُولی نہیں کی مگر مُجھے تُو نے کبھی ایک بکری کا بچّہ بھی نہ دِیا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خُوشی مناتا۔


لیکن اُس کا بڑا بیٹا کھیت میں تھا۔ جب وہ آ کر گھر کے نزدِیک پہنچا تو گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سُنی۔


اور داؤُد بَیت لحم میں اپنے باپ کی بھیڑ بکریاں چرانے کو ساؤُل کے پاس سے آیا جایا کرتا تھا۔


پِھر سموئیل نے یسّی سے پُوچھا کیا تیرے سب لڑکے یِہی ہیں؟ اُس نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا۔ وہ بھیڑ بکرِیاں چراتا ہے۔ سموئیل نے یسّی سے کہا اُسے بُلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آ جائے ہم نہیں بَیٹھیں گے۔


پر شرِیروں میں سے بعض کہنے لگے کہ یہ شخص ہم کو کِس طرح بچائے گا؟ سو اُنہوں نے اُس کی تحقِیر کی اور اُس کے لِئے نذرانے نہ لائے پر وہ اَن سُنی کر گیا۔


تب مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا یہ وُہی بات ہے جو خُداوند نے کہی تھی کہ جو میرے نزدِیک آئیں ضرُور ہے کہ وہ مُجھے مُقدّس جانیں اور سب لوگوں کے آگے میری تمجِید کریں اور ہارُونؔ چُپ رہا۔


اور اُس نے اُسی روز دھارِیدار اور ابلق بکروں کو اور سب چِتلی اور ابلق بکریوں کو جِن میں کُچھ سفیدی تھی اور تمام کالی بھیڑوں کو الگ کر کے اُن کو اپنے بیٹوں کے حوالہ کِیا۔


مَیں گُونگا بنا۔ مَیں نے مُنہ نہ کھولا۔ کیونکہ تُو ہی نے یہ کِیا ہے۔


اور سِکم ؔنے اپنے باپ حمورؔ سے کہا کہ اِس لڑکی کو میرے لِئے بیاہ لا دے۔


تب سِکمؔ کا باپ حمورؔ نِکل کر یعقُوبؔ سے بات چِیت کرنے کو اُس کے پاس گیا۔


تو تُم یہ کہنا کہ تیرے خادِم ہم بھی اور ہمارے باپ دادا بھی لڑکپن سے لے کر آج تک چَوپائے پالتے آئے ہیں۔ تب تُم جشن کے علاقہ میں رہ سکو گے اِس لِئے کہ مِصریوں کو چَوپانوں سے نفرت ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات