Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 33:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور یعقُوبؔ سفر کرتا ہُؤا سُکّاتؔ میں آیا اور اپنے لِئے ایک گھر بنایا اور اپنے چَوپایوں کے لِئے جھونپڑے کھڑے کِئے۔ اِسی سبب سے اِس جگہ کا نام سُکّاتؔ پڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 البتّہ یعقوب سُکّوتؔ چلےگئے اَور وہاں اُنہُوں نے اَپنے لیٔے ایک رہنے کے لئے ایک گھر اَور اَپنے مویشیوں کے لیٔے جھونپڑے بنائے۔ اِسی وجہ سے اُس مقام کا نام سُکّوتؔ پڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 याक़ूब सुक्कात के लिए रवाना हुआ। वहाँ उसने अपने लिए मकान बना लिया और अपने मवेशियों के लिए झोंपड़ियाँ। इसलिए उस मक़ाम का नाम सुक्कात यानी झोंपड़ियाँ पड़ गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 یعقوب سُکات کے لئے روانہ ہوا۔ وہاں اُس نے اپنے لئے مکان بنا لیا اور اپنے مویشیوں کے لئے جھونپڑیاں۔ اِس لئے اُس مقام کا نام سُکات یعنی جھونپڑیاں پڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 33:17
10 حوالہ جات  

خُدا نے اپنی قُدُّوسِیّت میں فرمایا ہے مَیں خُوشی کرُوں گا۔ مَیں سِکم کو تقسیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کو بانٹُوں گا۔


تب اُس نے سُکاّت کے باشِندوں سے کہا کہ اِن لوگوں کو جو میرے پَیرو ہیں روٹی کے گِردے دو کیونکہ یہ تھک گئے ہیں اور مَیں مِدیان کے دونوں بادشاہوں زِبح اور ضِلمنع کا پِیچھا کر رہا ہُوں۔


اور وادی میں بَیت ہارؔم اور بَیت نِمرؔہ اور سُکّاؔت اور صفون یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن کی اقلِیم کا باقی حِصّہ اور یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف کِنّرؔت کی جِھیل کے اُس سِرے تک یَردن اور اُس کی ساری نواحی۔


تب اُس نے شہر کے بزُرگوں کو پکڑا اور ببُول اور سدا گُلاب کے کانٹے لے کر اُن سے سُکاّتیوں کی تادِیب کی۔


پِھر وہاں سے وہ فنُوایل کو گیا اور وہاں کے لوگوں سے بھی اَیسی ہی بات کہی اور فنُواؔیل کے لوگوں نے بھی اُسے وَیسا ہی جواب دِیا جَیسا سُکّاتیوں نے دِیا تھا۔


بادشاہ نے اُن سب کو یَردن کے مَیدان میں سُکات اور ضرتاؔن کے بِیچ کی چِکنی مِٹّی والی زمِین میں ڈھالا۔


اور اُس نے سُکّاتیوں میں سے ایک جوان کو پکڑ کر اُس سے دریافت کِیا۔ سو اُس نے اُسے سُکّات کے سرداروں اور بزُرگوں کا حال بتا دِیا جو شُمار میں ستتّر تھے۔


اور اُنہوں نے سکّاتؔ سے کُوچ کر کے بیابان کے کنارے ایتاؔم میں ڈیرا کِیا۔


اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


تب عیسوؔ اُسی روز اُلٹے پاؤں شعیر کو لَوٹا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات