Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 32:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اور اُس نے کہا مُجھے جانے دے کیونکہ پَو پھٹ چلی۔ یعقُوبؔ نے کہا کہ جب تک تُو مُجھے برکت نہ دے مَیں تُجھے جانے نہیں دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 تَب اُس آدمی نے کہا، ”مُجھے جانے دے کیونکہ اَب پَو پھٹنے کو ہے۔“ لیکن یعقوب نے جَواب دیا، ”جَب تک آپ مُجھے برکت نہ دیں مَیں آپ کو جانے نہیں دُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 आदमी ने कहा, “मुझे जाने दे, क्योंकि पौ फटनेवाली है।” याक़ूब ने कहा, “पहले मुझे बरकत दें, फिर ही आपको जाने दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 آدمی نے کہا، ”مجھے جانے دے، کیونکہ پَو پھٹنے والی ہے۔“ یعقوب نے کہا، ”پہلے مجھے برکت دیں، پھر ہی آپ کو جانے دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 32:26
19 حوالہ جات  

ہاں وہ فرِشتہ سے کُشتی لڑا اور غالِب آیا۔ اُس نے رو کر مُناجات کی۔ اُس نے اُسے بَیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہم کلام ہُؤا۔


خُدا ہم پر رحم کرے اور ہم کو برکت بخشے اور اپنے چہرہ کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔ (سِلاہ)


اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔


ابھی مَیں اُن سے تھوڑا ہی آگے بڑھی تھی کہ میری جان کا پِیارا مُجھے مِل گیا۔ مَیں نے اُسے پکڑ رکھّا اور اُسے نہ چھوڑا جب تک کہ مَیں اُسے اپنی ماں کے گھر میں اور اپنی والدِہ کے خَلوت خانہ میں نہ لے گئی۔


مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے۔


اِس لِئے تُو مُجھے اب چھوڑ دے کہ میرا غضب اُن پر بھڑکے اور مَیں اُن کو بھسم کر دُوں اور مَیں تُجھے ایک بڑی قَوم بناؤُں گا۔


اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔


پس اَے میرے عزِیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری مِحنت خُداوند میں بے فائِدہ نہیں ہے۔


اور کوئی نہیں جو تیرا نام لے۔ جو اپنے آپ کو آمادہ کرے کہ تُجھ سے لِپٹا رہے کیونکہ ہماری بدکرداری کے سبب سے تُو ہم سے رُوپوش ہُؤا اور ہم کو پِگھلا ڈالا۔


خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سے پُوچھو گے؟ کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کی بابت مُجھے حُکم دو گے؟


تیرا سر تُجھ پر کرمِل کی مانِند ہے اور تیرے سر کے بال ارغوانی ہیں۔ بادشاہ تیری زُلفوں میں اسِیر ہے۔


سو اب تُو مُجھے اِن کو ہلاک کرنے دے تاکہ مَیں اِن کا نام صفحۂِ روزگار سے مِٹا ڈالُوں اور مَیں تُجھ سے ایک قَوم جو اِن سے زورآور اور بڑی ہو بناؤُں گا۔


جب اُس نے دیکھا کہ وہ اُس پر غالِب نہیں ہوتا تو اُس کی ران کو اندر کی طرف سے چُھؤا اور یعقُوبؔ کی ران کی نس اُس کے ساتھ کُشتی کرنے میں چڑھ گئی۔


تب اُس نے اُس سے پُوچھا کہ تیرا کیا نام ہے؟ اُس نے جواب دِیا یعقُوبؔ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات