Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 32:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور وہ اُسی رات اُٹھا اور اپنی دونوں بِیویوں دونوں لَونڈیوں اور گیارہ بیٹوں کو لے کر اُن کو یبوق کے گھاٹ سے پار اُتارا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اُس رات یعقوب اُٹھے اَور اَپنی دو بیویوں اَپنی دو خادِماؤں اَور اَپنے گیارہ بیٹوں کو لے کر اُنہیں یبّوقؔ کے گھاٹ کے پار اُتارا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उस रात वह उठा और अपनी दो बीवियों, दो लौंडियों और ग्यारह बेटों को लेकर दरियाए-यब्बोक़ को वहाँ से पार किया जहाँ कम गहराई थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُس رات وہ اُٹھا اور اپنی دو بیویوں، دو لونڈیوں اور گیارہ بیٹوں کو لے کر دریائے یبوق کو وہاں سے پار کیا جہاں کم گہرائی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 32:22
10 حوالہ جات  

اور رُوبِینِیوں اور جدّیوں کو مَیں نے جِلعادؔ سے وادیِ ارنونؔ تک کا مُلک یعنی اُس وادی کے بیچ کے حِصّہ کو اُن کی ایک حد ٹھہرا کر دریایِ یبوقؔ تک جو عَمّونیوں کی سرحد ہے اُن کو دِیا۔


لیکن بنی عَمّون کے مُلک کے نزدِیک اور دریایِ یبوقؔ کی نواحی اور کوہِستان کے شہروں میں اور جہاں جہاں خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو منع کِیا تھا تُو نہیں گیا۔


اگر کوئی اَپنوں اور خاص کر اپنے گھرانے کی خبرگِیری نہ کرے تو اِیمان کا مُنکر اور بے اِیمان سے بدتر ہے۔


اموریوں کا بادشاہ سِیحوؔن جو حسبوؔن میں رہتا تھا اور عروعیر سے لے کر جو وادیِ ارنوؔن کے کنارے ہے اور اُس وادی کے بِیچ کے شہر سے وادیِ یبّوق تک جو بنی عمّوُن کی سرحد ہے آدھے جِلعاد پر۔


اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے مَرتے مَرتے اُس کا نام بِنؤنیؔ رکھّا اور مَر گئی پر اُس کے باپ نے اُس کا نام بِنیمِینؔ رکھّا۔


اور یعقُوبؔ نے لابنؔ سے کہا کہ میری مُدّت پُوری ہو گئی۔ سو میری بِیوی مُجھے دے تاکہ مَیں اُس کے پاس جاؤں۔


چُنانچہ وہ نذرانہ اُس کے آگے آگے پار گیا پر وہ خُود اُس رات اپنے ڈیرے میں رہا۔


اور اُن کو لے کر ندی پار کرایا اور اپنا سب کُچھ پار بھیج دِیا۔


بنی عمُّون کے بادشاہ نے اِفتاح کے ایلچِیوں کو جواب دِیا اِس لِئے کہ جب اِسرائیلی مِصرؔ سے نِکل کر آئے تو ارنُون سے یبُّوق اور یَردؔن تک جو میرا مُلک تھا اُسے اُنہوں نے چِھین لِیا۔ سو اب تُو اُن عِلاقوں کو صُلح و سلامتی سے مُجھے پھیر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات