Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 32:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور یعقُوبؔ نے اُن کو دیکھ کر کہا کہ یہ خُدا کا لشکر ہے اور اُس جگہ کا نام مَحنایِم ؔرکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جَب یعقوب نے اُنہیں دیکھا تو کہا، ”یہ خُدا کی چھاؤنی ہے!“ اَور اُس مقام کا نام محنایمؔ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उन्हें देखकर उसने कहा, “यह अल्लाह की लशकरगाह है।” उसने उस मक़ाम का नाम महनायम यानी ‘दो लशकरगाहें’ रखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُنہیں دیکھ کر اُس نے کہا، ”یہ اللہ کی لشکرگاہ ہے۔“ اُس نے اُس مقام کا نام محنائم یعنی ’دو لشکرگاہیں‘ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 32:2
17 حوالہ جات  

لیکن نیر کے بیٹے ابنیر نے جو ساؤُل کے لشکر کا سردار تھا ساؤُل کے بیٹے اِشبوؔست کو لے کر اُسے محنایم میں پُہنچایا۔


اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور محنایم اور اُس کی نواحی۔


اُس نے کہا نہیں بلکہ مَیں اِس وقت خُداوند کے لشکر کا سردار ہو کر آیا ہُوں۔ تب یشُوع نے زمِین پر سرنِگُوں ہو کر سِجدہ کِیا اور اُس سے کہا کہ میرے مالِک کا اپنے خادِم سے کیا اِرشاد ہے؟


اور یکایک اُس فرِشتہ کے ساتھ آسمانی لشکر کی ایک گروہ خُدا کی حمد کرتی اور یہ کہتی ظاہِر ہُوئی کہ


اَے اُس کے فرِشتو! سب اُس کی حمد کرو۔ اَے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمد کرو۔


خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔


اور دیکھ بِنیمِینی جیرا کا بیٹا بحُوریمی سِمعی تیرے ساتھ ہے جِس نے اُس دِن جب کہ مَیں محنایم کو جاتا تھا بُہت بُری طرح مُجھ پر لَعنت کی پر وہ یَردؔن پر مُجھ سے مِلنے کو آیا اور مَیں نے خُداوند کی قَسم کھا کر اُس سے کہا کہ مَیں تُجھے تلوار سے قتل نہیں کرُوں گا۔


تب داؤُد محنایم میں آیا اور ابی سلوؔم اور سب اِسرائیلی مَرد جو اُس کے ساتھ تھے یَردن کے پار ہُوئے۔


تب اُس نے کہا کیا تُو جانتا ہے کہ مَیں تیرے پاس کِس لِئے آیا ہُوں؟ اور اب مَیں فارؔس کے مُوَکّل سے لڑنے کو واپس جاتا ہُوں اور میرے جاتے ہی یُوناؔن کا مُوَکّل آئے گا۔


لَوٹ آ لَوٹ آ اَے شُولِمیت! لَوٹ آ لَوٹ آ کہ ہم تُجھ پر نظر کریں۔ تُم شُولمِیت پر کیوں نظر کرو گے گویا وہ دو لشکروں کا ناچ ہے؟


اَے خُداوند کے لشکرو! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے خادِم ہو اور اُس کی مرضی بجا لاتے ہو۔


اور الِیشع نے دُعا کی اور کہا اَے خُداوند اُس کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ دیکھ سکے۔ تب خُداوند نے اُس جوان کی آنکھیں کھول دِیں اور اُس نے جو نِگاہ کی تو دیکھا کہ الِیشع کے گِرداگِرد کا پہاڑ آتشی گھوڑوں اور رتھوں سے بھرا ہے۔


اور عِدُّو کا بیٹا اخیِنداؔب محنایم میں تھا۔


پِھر نیر کا بیٹا ابنیر اور ساؤُل کے بیٹے اِشبوؔست کے خادِم محنایم سے جِبعُوؔن میں آئے۔


بلکہ روز بروز لوگ داؤُد کے پاس اُس کی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانِند ایک بڑی فَوج تیّار ہو گئی۔


یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟ لشکروں کا خُداوند۔ وُہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات