Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:48 - کِتابِ مُقادّس

48 اور لابنؔ نے کہا کہ یہ ڈھیر آج کے دِن میرے اور تیرے درمِیان گواہ ہو۔ اِسی لِئے اُس کا نام جِلعادؔ رکھّا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

48 لابنؔ نے کہا، ”آج کے دِن یہ ڈھیر تمہارے اَور میرے درمیان گواہ ہے۔“ اِسی لیٔے اِس کا نام گِلعادؔ رکھا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

48 लाबन ने कहा, “आज हम दोनों के दरमियान यह ढेर अहद की गवाही देता है।” इसलिए उसका नाम जल-एद रखा गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

48 لابن نے کہا، ”آج ہم دونوں کے درمیان یہ ڈھیر عہد کی گواہی دیتا ہے۔“ اِس لئے اُس کا نام جلعید رکھا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:48
10 حوالہ جات  

اور یشُوع نے سب لوگوں سے کہا کہ دیکھو یہ پتّھر ہمارا گواہ رہے کیونکہ اُس نے خُداوند کی سب باتیں جو اُس نے ہم سے کہِیں سُنی ہیں اِس لِئے یِہی تُم پر گواہ رہے تا نہ ہو کہ تُم اپنے خُدا کا اِنکار کر جاؤ۔


اور رُوبِینِیوں اور جدّیوں کو مَیں نے جِلعادؔ سے وادیِ ارنونؔ تک کا مُلک یعنی اُس وادی کے بیچ کے حِصّہ کو اُن کی ایک حد ٹھہرا کر دریایِ یبوقؔ تک جو عَمّونیوں کی سرحد ہے اُن کو دِیا۔


اور عَروعیرؔ سے جو وادیِ اَرنونؔ کے کنارے ہے اور اُس شہر سے جو وادی میں ہے جِلعادؔ تک اَیسا کوئی شہر نہ تھا جِس کو سر کرنا ہمارے لِئے مُشکِل ہُؤا۔ خُداوند ہمارے خُدا نے سب کو ہمارے قبضہ میں کر دِیا۔


تب اُس نے اپنے بھائِیوں کو ہمراہ لے کر سات منزل تک اُس کا تعاقُب کِیا اور جِلعادؔ کے پہاڑ پر اُسے جا پکڑا۔


اُس نے کہا کہ بھیڑ کے اِن ساتوں مادہ بچّوں کو تُو میرے ہاتھ سے لے تاکہ وہ میرے گواہ ہوں کہ مَیں نے یہ کُنواں کھودا۔


بلکہ وہ ہمارے اور تُمہارے اور ہمارے بعد ہماری نسلوں کے درمِیان گواہ ٹھہرے تاکہ ہم خُداوند کے حضُور اُس کی عِبادت اپنی سوختنی قُربانیوں اور اپنے ذبِیحوں اور سلامتی کے ہدیوں سے کریں اور آیندہ زمانہ میں تُمہاری اَولاد ہماری اَولاد سے کہنے نہ پائے کہ خُداوند میں تُمہارا کوئی حِصّہ نہیں۔


اِس لِئے ہم نے کہا کہ جب وہ ہم سے یا ہماری اَولاد سے آیندہ زمانہ میں یُوں کہیں گے تو ہم اُن کو جواب دیں گے کہ دیکھو خُداوند کے مذبح کا نمُونہ جِسے ہمارے باپ دادا نے بنایا۔ یہ نہ سوختنی قُربانی کے لِئے ہے نہ ذبِیحہ کے لِئے بلکہ یہ ہمارے اور تُمہارے درمِیان گواہ ہے۔


تب بنی رُوبِن اور بنی جد نے اُس مذبح کا نام عید یہ کہہ کر رکھّا کہ وہ ہمارے درمِیان گواہ ہے کہ یہوواؔہ خُدا ہے۔


اِس کے بعد جِلعادی یائِیر اُٹھا اور وہ بائِیس برس اِسرائیلِیوں کا قاضی رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات