Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:32 - کِتابِ مُقادّس

32 اب جِس کے پاس تُجھے تیرے بُت مِلیں وہ جِیتا نہیں بچے گا۔ تیرا جو کُچھ میرے پاس نِکلے اُسے اِن بھائِیوں کے آگے پہچان کر لے لے کیونکہ یعقُوبؔ کو معلُوم نہ تھا کہ راخِلؔ اُن بُتوں کو چُرا لائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 البتّہ جِس کسی کے پاس تمہارے معبُود نکلیں وہ زندہ نہ بچے گا۔ ہمارے رشتہ داروں کی مَوجُودگی میں تُم خُود دیکھ لوگے کہ میرے سامان مَیں تمہاری کویٔی چیز تو نہیں۔ اَور اگر ہو تو تُم اُسے لے لو۔“ یعقوب کو مَعلُوم نہ تھا کہ راخلؔ وہ معبُود چُرا لائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 लेकिन अगर आपको यहाँ किसी के पास अपने बुत मिल जाएँ तो उसे सज़ाए-मौत दी जाए हमारे रिश्तेदारों की मौजूदगी में मालूम करें कि मेरे पास आपकी कोई चीज़ है कि नहीं। अगर है तो उसे ले लें।” याक़ूब को मालूम नहीं था कि राख़िल ने बुतों को चुराया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 لیکن اگر آپ کو یہاں کسی کے پاس اپنے بُت مل جائیں تو اُسے سزائے موت دی جائے۔ ہمارے رشتے داروں کی موجودگی میں معلوم کریں کہ میرے پاس آپ کی کوئی چیز ہے کہ نہیں۔ اگر ہے تو اُسے لے لیں۔“ یعقوب کو معلوم نہیں تھا کہ راخل نے بُتوں کو چُرایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:32
13 حوالہ جات  

خیر! اب تُو چلا آیا تو چلا آیا کیونکہ تُو اپنے باپ کے گھر کا بُہت مُشتاق ہے لیکن میرے بُتوں کو کیوں چُرا لایا؟


تب اُس نے اپنے بھائِیوں کو ہمراہ لے کر سات منزل تک اُس کا تعاقُب کِیا اور جِلعادؔ کے پہاڑ پر اُسے جا پکڑا۔


اور لابنؔ اپنی بھیڑوں کی پشم کترنے کو گیا ہُؤا تھا۔ سو راخِلؔ اپنے باپ کے بُتوں کو چُرا لے گئی۔


اور آیندہ جب کبھی میری اُجرت کا حِساب تیرے سامنے ہو تو میری صداقت آپ میری طرف سے اِس طرح بول اُٹھے گی کہ جو بکریاں چِتلی اور ابلق نہیں اور جو بھیڑیں کالی نہیں اگر وہ میرے پاس ہوں تو چُرائی ہُوئی سمجھی جائیں گی۔


اور کہا کہ اَے بھائِیو! اَیسی بدی تو نہ کرو۔


تب ابرامؔ نے لُوؔط سے کہا کہ میرے اور تیرے درمِیان اور میرے چرواہوں اور تیرے چرواہوں کے درمِیان جھگڑا نہ ہُؤا کرے کیونکہ ہم بھائی ہیں۔


تب یعقُوبؔ نے لابنؔ سے کہا اِس لِئے کہ مَیں ڈرا کیونکہ مَیں نے سوچا کہ کہیِں تُو اپنی بیٹِیوں کو جبراً مُجھ سے چِھین نہ لے۔


چُنانچہ لابن یعقُوبؔ اور لیاہؔ اور دونوں لَونڈیوں کے خَیموں میں گیا پر اُن کو وہاں نہ پایا تب وہ لیاہؔ کے خَیمہ سے نِکل کر راخِلؔ کے خَیمہ میں داخِلؔ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات