Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:26 - کِتابِ مُقادّس

26 تب لابنؔ نے یعقُوبؔ سے کہا کہ تُو نے یہ کیا کِیا کہ میرے پاس سے چوری سے چلا آیا اور میری بیٹِیوں کو بھی اِس طرح لے آیا گویا وہ تلوار سے اسِیر کی گئی ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 تَب لابنؔ نے یعقوب سے کہا، ”یہ تُم نے کیا کیا؟ تُم نے مُجھ سے دھوکا کیا اَور میری بیٹیوں کو مالِ غنیمت سمجھ کر فرار ہو رہے ہو جَیسے جنگی قَیدی تلوار کی دہشت میں پکڑے جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 उसने याक़ूब से कहा, “यह आपने क्या किया है? आप मुझे धोका देकर मेरी बेटियों को क्यों जंगी क़ैदियों की तरह हाँक लाए हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اُس نے یعقوب سے کہا، ”یہ آپ نے کیا کِیا ہے؟ آپ مجھے دھوکا دے کر میری بیٹیوں کو کیوں جنگی قیدیوں کی طرح ہانک لائے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:26
17 حوالہ جات  

اور عَورتوں کو اور جِتنے چھوٹے بڑے وہاں تھے سب کو اسِیر کر لِیا ہے۔ اُنہوں نے کِسی کو قتل نہیں کِیا بلکہ اُن کو لے کر چل دِئے تھے۔


داؤُد نے کہا مَیں نے اب کیا کِیا؟ کیا بات ہی نہیں ہو رہی ہے؟


اور ساؤُل نے یُونتن سے کہا مُجھے بتا کہ تُو نے کیا کِیا ہے؟ یُونتن نے اُسے بتایا کہ مَیں نے بیشک اپنے ہاتھ کے عصا کے سِرے سے ذرا سا شہد چکھّا تھا سو دیکھ مُجھے مَرنا ہو گا۔


تب یشُوع نے عکن سے کہا اَے میرے فرزند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی تمجِید کر اور اُس کے آگے اِقرار کر۔ اب تُو مُجھے بتا دے کہ تُو نے کیا کِیا ہے اور مُجھ سے مت چِھپا۔


اور اُن کی سب دَولت لُوٹی اور اُن کے بچّوں اور بِیویوں کو اسِیر کر لِیا اور جو کُچھ گھر میں تھا سب لُوٹ گھسُوٹ کر لے گئے۔


تب یعقُوبؔ نے غضب ناک ہو کر لابن کو ملامت کی اور یعقُوبؔ لابن سے کہنے لگا کہ میرا کیا جُرم اور کیا قصُور ہے کہ تُو نے اَیسی تُندی سے میرا تعاقُب کِیا؟


اِس لِئے اب جو دَولت خُدا نے ہمارے باپ سے لی وہ ہماری اور ہمارے فرزندوں کی ہے۔ پس جو کُچھ خُدا نے تُجھ سے کہا ہے وُہی کر۔


اَبی مَلِکؔ نے کہا تُو نے ہم سے کیا کِیا؟ یُوں تو آسانی سے اِن لوگوں میں سے کوئی تیری بِیوی کے ساتھ مُباشرت کر لیتا اور تُو ہم پر اِلزام لاتا۔


تب فِرعونؔ نے ابرامؔ کو بُلا کر اُس سے کہا کہ تُو نے مُجھ سے یہ کیا کِیا؟ تُو نے مُجھے کیوں نہ بتایا کہ یہ تیری بِیوی ہے؟


پِھر اُس نے کہا کہ تُو نے یہ کیا کِیا؟ تیرے بھائی کا خُون زمِین سے مُجھ کو پُکارتا ہے۔


تب خُداوند خُدا نے عَورت سے کہا کہ تُو نے یہ کیا کِیا؟ عَورت نے کہا کہ سانپ نے مُجھ کو بہکایا تو مَیں نے کھایا۔


اِس واسطے مَرد اپنے ماں باپ کو چھوڑے گا اور اپنی بِیوی سے مِلا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔


پِیلاطُسؔ نے جواب دِیا کیا مَیں یہُودی ہُوں؟ تیری ہی قَوم اور سردار کاہِنوں نے تُجھ کو میرے حوالہ کِیا۔ تُو نے کیا کِیا ہے؟


اور لابنؔ یعقُوبؔ کے برابر جا پُہنچا اور یعقُوبؔ نے اپنا خَیمہ پہاڑ پر کھڑا کر رکھّا تھا۔ سو لابنؔ نے بھی اپنے بھائِیوں کے ساتھ جِلعادؔ کے پہاڑ پر ڈیرا لگا لِیا۔


تُو چِھپ کر کیوں بھاگا اور میرے پاس سے چوری سے کیوں چلا آیا اور مُجھے کُچھ کہا بھی نہیں ورنہ مَیں تُجھے خُوشی خُوشی طبلے اور بربط کے ساتھ گاتے بجاتے روانہ کرتا؟


جب صُبح کو معلُوم ہُؤا کہ یہ تو لیاہؔ ہے تب اُس نے لابنؔ سے کہا کہ تُو نے مُجھ سے یہ کیا کِیا؟ کیا مَیں نے جو تیری خِدمت کی وہ راخِلؔ کی خاطِر نہ تھی؟ پِھر تُو نے کیوں مُجھے دھوکا دِیا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات