Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور جب بھیڑ بکریاں گابھن ہُوئِیں تو مَیں نے خواب میں دیکھا کہ جو بکرے بکریوں پر چڑھ رہے ہیں سو دھاری دار چِتلے اور چتکبرے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”ایک بار مَیں نے ریوڑ کے نر و مادہ کے مِلاپ کے دِنوں میں ایک خواب دیکھا کہ جو بکرے بکریوں سے مِل رہے ہیں وہ دھاری دار، چتلے یا داغ دار ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अब ऐसा हुआ कि हैवानों की मस्ती के मौसम में मैंने एक ख़ाब देखा। उसमें जो मेंढे और बकरे भेड़-बकरियों से मिलाप कर रहे थे उनके जिस्म पर बड़े और छोटे धब्बे और धारियाँ थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اب ایسا ہوا کہ حیوانوں کی مستی کے موسم میں مَیں نے ایک خواب دیکھا۔ اُس میں جو مینڈھے اور بکرے بھیڑبکریوں سے ملاپ کر رہے تھے اُن کے جسم پر بڑے اور چھوٹے دھبے اور دھاریاں تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:10
11 حوالہ جات  

جِبعُوؔن میں خُداوند رات کے وقت سُلیماؔن کو خواب میں دِکھائی دِیا اور خُدا نے کہا مانگ مَیں تُجھے کیا دُوں۔


اگر تیرے درمیان کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہِر ہو اور تُجھ کو کِسی نِشان یا عجِیب بات کی خبر دے۔


تب اُس نے کہا میری باتیں سُنو۔ اگر تُم میں کوئی نبی ہو تو مَیں جو خُداوند ہُوں اُسے رویا میں دِکھائی دُوں گا اور خواب میں اُس سے باتیں کرُوں گا۔


اور رات کو خُدا لابنؔ ارامی کے پاس خواب میں آیا اور اُس سے کہا کہ خبردار تُو یعقُوبؔ کو بُرا یا بھلا کُچھ نہ کہنا۔


اور اُن چھڑِیوں کے آگے گابھن ہونے کی وجہ سے اُنہوں نے دھاری دار چِتلے اور ابلق بچّے دِئے۔


اور خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ ایک سِیڑھی زمِین پر کھڑی ہے اور اُس کا سِرا آسمان تک پُہنچا ہُؤا ہے اور خُدا کے فرِشتے اُس پر سے چڑھتے اُترتے ہیں۔


اور خُدا نے اُسے خواب میں کہا ہاں مَیں جانتا ہُوں کہ تُو نے اپنے سچّے دل سے یہ کِیا اور مَیں نے بھی تُجھے روکا کہ تُو میرا گُناہ نہ کرے۔ اِسی لِئے مَیں نے تُجھے اُس کو چُھونے نہ دِیا۔


یُوں خُدا نے تُمہارے باپ کے جانور لے کر مُجھے دے دِیے۔


اور خُدا کے فرِشتہ نے خواب میں مُجھ سے کہا اَے یعقُوبؔ! مَیں نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


تب اُس نے کہا کہ اب تُو اپنی آنکھ اُٹھا کر دیکھ کہ سب بکرے جو بکریوں پر چڑھ رہے ہیں دھاری دار چِتلے اور چتکبرے ہیں کیونکہ جو کُچھ لابنؔ تُجھ سے کرتا ہے مَیں نے دیکھا۔


اور یُوسفؔ نے ایک خواب دیکھا جِسے اُس نے اپنے بھائِیوں کو بتایا تو وہ اُس سے اَور بھی بُغض رکھنے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات