Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 30:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس نے اپنی لَونڈی بِلہاؔہ کو اُسے دِیا کہ اُس کی بِیوی بنے اور یعقُوبؔ اُس کے پاس گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 چنانچہ اُس نے اَپنی خادِمہ بِلہاہؔ کو یعقوب کو دیا تاکہ وہ اُس کی بیوی بنے اَور یعقوب اُس کے پاس گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 यों उसने अपने शौहर को बिलहाह दी, और वह उससे हमबिसतर हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 یوں اُس نے اپنے شوہر کو بِلہاہ دی، اور وہ اُس سے ہم بستر ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 30:4
12 حوالہ جات  

سو خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں شر کو تیرے ہی گھر سے تیرے خِلاف اُٹھاؤُں گا اور مَیں تیری بِیوِیوں کو لے کر تیری آنکھوں کے سامنے تیرے ہمسایہ کو دُوں گا اور وہ دِن دہاڑے تیری بِیوِیوں سے صُحبت کرے گا۔


اور اِسرائیلؔ کے اُس مُلک میں رہتے ہُوئے یُوں ہُؤا کہ رُوبِن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلہاؔہ سے مُباشرت کی اور اِسرائیلؔ کو یہ معلُوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقُوبؔ کے بارہ بیٹے تھے۔


اور لَونڈیوں اور اُن کے بچّوں کو سب سے آگے اور لیاہؔ اور اُس کے بچّوں کو پِیچھے اور راخِلؔ اور یُوسفؔ کو سب سے پِیچھے رکھّا۔


اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرہامؔ نے بُہت کُچھ اِنعام دے کر اپنے جِیتے جی اُن کو اپنے بیٹے اِضحاقؔ کے پاس سے مشرِق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔


اور ابرہامؔ نے پِھر ایک اور بِیوی کی جِس کا نام قطُورہؔ تھا۔


اور اُس کی حرم سے بھی جِس کا نام رُومہؔ تھا طِبخؔ اور جاحمؔ اور تخصؔ اور معکہؔ پَیدا ہُوئے۔


تب اُس نے ابرہامؔ سے کہا کہ اِس لَونڈی کو اور اُس کے بیٹے کو نِکال دے کیونکہ اِس لَونڈی کا بیٹا میرے بیٹے اِضحاقؔ کے ساتھ وارِث نہ ہو گا۔


اور سارَیؔ نے ابرامؔ سے کہا کہ دیکھ خُداوند نے مُجھے تو اَولاد سے محرُوم رکھّا ہے سو تُو میری لَونڈی کے پاس جا شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابرامؔ نے سارَیؔ کی بات مانی۔


اور بِلہاؔہ حامِلہ ہُوئی اور یعقُوبؔ سے اُس کے بیٹا ہُؤا۔


اور اپنی لَونڈی بِلہاؔہ اپنی بیٹی راخِلؔ کے ساتھ کر دی کہ اُس کی لَونڈی ہو۔


یہ سب یعقُوبؔ کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو بِلہاؔہ لَونڈی سے پَیدا ہُوئے جِسے لابن نے اپنی بیٹی راخِلؔ کو دِیا تھا۔ اِن کا شُمار سات تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات