Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 30:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تب یعقُوبؔ کا قہر راخِلؔ پر بھڑکا اور اُس نے کہا کیا مَیں خُدا کی جگہ ہُوں جِس نے تُجھ کو اَولاد سے محرُوم رکھّا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یعقوب راخلؔ پر خفا ہوکر چِلّائے اَور کہا، ”کیا میں خُدا کی جگہ ہُوں جِس نے تُمہیں اَولاد سے محروم رکھا؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 याक़ूब को ग़ुस्सा आया। उसने कहा, “क्या मैं अल्लाह हूँ जिसने तुझे औलाद से महरूम रखा है?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یعقوب کو غصہ آیا۔ اُس نے کہا، ”کیا مَیں اللہ ہوں جس نے تجھے اولاد سے محروم رکھاہے؟“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 30:2
17 حوالہ جات  

اور سارَیؔ نے ابرامؔ سے کہا کہ دیکھ خُداوند نے مُجھے تو اَولاد سے محرُوم رکھّا ہے سو تُو میری لَونڈی کے پاس جا شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابرامؔ نے سارَیؔ کی بات مانی۔


دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہے اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔


جب شاہِ اِسرائیلؔ نے اُس خط کر پڑھا تو اپنے کپڑے پھاڑ کر کہا کیا مَیں خُدا ہُوں کہ مارُوں اور جِلاؤُں جو یہ شخص ایک آدمی کو میرے پاس بھیجتا ہے کہ اُس کو کوڑھ سے شِفا دُوں؟ سو اب ذرا غَور کرو۔ دیکھو کہ وہ کِس طرح مُجھ سے جھگڑنے کا بہانہ ڈُھونڈتا ہے۔


پر حنّہ کو دُونا حِصّہ دِیا کرتا تھا اِس لِئے کہ وہ حنّہ کو چاہتا تھا لیکن خُداوند نے اُس کا رَحِم بند کر رکھّا تھا۔


یُوسفؔ نے اُن سے کہا مت ڈرو۔ کیا مَیں خُدا کی جگہ پر ہُوں؟


غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔


اُس نے اُن کی سخت دِلی کے سبب سے غمگِین ہو کر اور چاروں طرف اُن پر غُصّہ سے نظر کر کے اُس آدمی سے کہا اپنا ہاتھ بڑھا۔ اُس نے بڑھا دِیا اور اُس کا ہاتھ درُست ہو گیا۔


لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جو کوئی اپنے بھائی پر غُصّے ہو گا وہ عدالت کی سزا کے لائِق ہو گا اور جو کوئی اپنے بھائی کو پاگل کہے گا وہ صدرعدالت کی سزا کے لائِق ہو گا اور جو اُس کو احمق کہے گا وہ آتشِ جہنّم کا سزاوار ہو گا۔


وہ بانجھ کا گھر بساتا ہے اور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔


اور لشکر گاہ کے نزدِیک آ کر اُس نے وہ بچھڑا اور اُن کا ناچنا دیکھا۔ تب مُوسیٰؔ کا غضب بھڑکا اور اُس نے اُن لَوحوں کو اپنے ہاتھوں میں سے پٹک دِیا اور اُن کو پہاڑ کے نِیچے توڑ ڈالا۔


تب یعقُوبؔ نے غضب ناک ہو کر لابن کو ملامت کی اور یعقُوبؔ لابن سے کہنے لگا کہ میرا کیا جُرم اور کیا قصُور ہے کہ تُو نے اَیسی تُندی سے میرا تعاقُب کِیا؟


اور جب خُداوند نے دیکھا کہ لیاہؔ سے نفرت کی گئی تو اُس نے اُس کا رَحِم کھولا مگر راخِلؔ بانجھ رہی۔


اور اِضحاقؔ نے اپنی بِیوی کے لِئے خُداوند سے دُعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُس کی دُعا قبُول کی اور اُس کی بِیوی رِبقہؔ حامِلہ ہُوئی۔


کیونکہ خُداوند نے ابرہامؔ کی بِیوی سارہؔ کے سبب سے ابی مَلِکؔ کے خاندان کے سب رَحِم بند کر دِئے تھے۔


اور بُلند آواز سے پُکار کر کہنے لگی کہ تُو عَورتوں میں مُبارِک اور تیرے رَحِم کا پَھل مُبارک ہے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات