Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 30:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور جب راخِلؔ نے دیکھا کہ یعقُوبؔ سے اُس کے اَولاد نہیں ہوتی تو راخِلؔ کو اپنی بہن پر رشک آیا سو وہ یعقُوبؔ سے کہنے لگی کہ مُجھے بھی اَولاد دے نہیں تو مَیں مَر جاؤں گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب راخلؔ نے دیکھا کہ یعقوب سے اُن کے یہاں کویٔی اَولاد نہیں ہو رہی ہے تو وہ اَپنی بہن پر حَسد کرنے لگی۔ چنانچہ اُس نے یعقوب سے کہا، ”مُجھے اَولاد دیجئے ورنہ میں مَر جاؤں گی!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 लेकिन राख़िल बेऔलाद ही रही, इसलिए वह अपनी बहन से हसद करने लगी। उसने याक़ूब से कहा, “मुझे भी औलाद दें वरना मैं मर जाऊँगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 لیکن راخل بےاولاد ہی رہی، اِس لئے وہ اپنی بہن سے حسد کرنے لگی۔ اُس نے یعقوب سے کہا، ”مجھے بھی اولاد دیں ورنہ مَیں مر جاؤں گی۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 30:1
26 حوالہ جات  

کیونکہ کُڑھنا بیوُقُوف کو مار ڈالتا ہے اور جلن احمق کی جان لے لیتی ہے۔


اور جب خُداوند نے دیکھا کہ لیاہؔ سے نفرت کی گئی تو اُس نے اُس کا رَحِم کھولا مگر راخِلؔ بانجھ رہی۔


اور اُس کے بھائِیوں کو اُس سے حسد ہو گیا لیکن اُس کے باپ نے یہ بات یاد رکھّی۔


کیونکہ خُدا پرستی کا غم اَیسی تَوبہ پَیدا کرتا ہے جِس کا انجام نجات ہے اور اُس سے پچھتانا نہیں پڑتا مگر دُنیا کا غم مَوت پَیدا کرتا ہے۔


کیا تُم یہ سمجھتے ہو کہ کِتابِ مُقدّس بے فائِدہ کہتی ہے؟ جِس رُوح کو اُس نے ہمارے اندر بسایا ہے کیا وہ اَیسی آرزُو کرتی ہے جِس کا انجام حسد ہو؟


لیکن اگر تُم اپنے دِل میں سخت حسد اور تفرقے رکھتے ہو تو حق کے خِلاف نہ شیخی مارو نہ جُھوٹ بولو۔


کیونکہ ابھی تک جِسمانی ہو۔ اس لِئے کہ جب تُم میں حسد اور جھگڑا ہے تو کیا تُم جِسمانی نہ ہُوئے اور اِنسانی طرِیق پر نہ چلے؟


مُطمئِن دِل جِسم کی جان ہے لیکن حسد ہڈِّیوں کی بوسِیدگی ہے۔


کیونکہ ہم بھی پہلے نادان۔ نافرمان۔ فرِیب کھانے والے اور رنگ برنگ کی خواہِشوں اور عَیش و عِشرت کے بندے تھے اور بدخواہی اور حَسد میں زِندگی گُذارتے تھے۔ نفرت کے لائِق تھے اور آپس میں کِینہ رکھتے تھے۔


بُغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ اور اَور اِن کی مانِند۔ اِن کی بابت تُمہیں پہلے سے کہے دیتا ہُوں جَیسا کہ پیشتر جتا چُکا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے۔


کیونکہ اُس کے شاگِرد شہر میں کھانا مول لینے کو گئے تھے۔


تو وہ یہُودیہ کو چھوڑ کر پِھر گلِیل کو چلا گیا۔


پِھر مَیں نے ساری مِحنت کے کام اور ہر ایک اچّھی دست کاری کو دیکھا کہ اِس کے سبب سے آدمی اپنے ہمسایہ سے حسد کرتا ہے۔ یہ بھی بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔


اُنہوں نے خَیمہ گاہ میں مُوسیٰ پر اور خُداوند کے مُقدّس مَرد ہارُون پر حسد کِیا۔


کَون ہے جو میرے ساتھ جھگڑے گا؟ کیونکہ پِھر تو مَیں چُپ ہو کر اپنی جان دے دُوں گا۔


مَیں رَحِم ہی میں کیوں نہ مَر گیا؟ مَیں نے پیٹ سے نِکلتے ہی جان کیوں نہ دے دی؟


اور خُود ایک دِن کی منزِل دشت میں نِکل گیا اور جھاؤُ کے ایک پیڑ کے نِیچے آ کر بَیٹھا اور اپنے لِئے مَوت مانگی اور کہا بس ہے۔ اب تُو اَے خُداوند میری جان کو لے لے کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بِہتر نہیں ہُوں۔


مُوسیٰ ؔنے اُسے کہا کیا تُجھے میری خاطِر رشک آتا ہے؟ کاش خُداوند کے سب لوگ نبی ہوتے اور خُداوند اپنی رُوح اُن سب میں ڈالتا۔


اور جو تُجھے میرے ساتھ یِہی برتاؤ کرنا ہے تو میرے اُوپر اگر تیرے کرم کی نظر ہُوئی ہے تو مُجھے یک لخت جان سے مار ڈال تاکہ مَیں اپنی بُری گت دیکھنے نہ پاؤُں۔


پاتال اور بانجھ کا رَحِم اور زمِین جو سیراب نہیں ہُوئی وہ آگ جو کبھی ”بس“ نہیں کہتی۔


اور وہ نِہایت دِل گِیر تھی۔ سو وہ خُداوند سے دُعا کرنے اور زار زار رونے لگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات