Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 3:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور آدمؔ نے اپنی بِیوی کا نام حوّؔا رکھّا اِس لِئے کہ وہ سب زِندوں کی ماں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 آدمؔ نے اَپنی بیوی کا نام حوّاؔ رکھا، اِس لیٔے کہ وہ تمام زندوں کی ماں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 आदम ने अपनी बीवी का नाम हव्वा यानी ज़िंदगी रखा, क्योंकि बाद में वह तमाम ज़िंदों की माँ बन गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 آدم نے اپنی بیوی کا نام حوا یعنی زندگی رکھا، کیونکہ بعد میں وہ تمام زندوں کی ماں بن گئی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 3:20
14 حوالہ جات  

دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اُس کا نام عِمّاؔنُوایل رکھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔


اور آدمؔ نے کہا کہ یہ تو اب میری ہڈِّیوں میں سے ہڈّی اور میرے گوشت میں سے گوشت ہے اِس لِئے وہ ناری کہلائے گی کیونکہ وہ نر سے نِکالی گئی۔


اور اُس نے اُس کا نام نُوحؔ رکھّا اور کہا کہ یہ ہمارے ہاتھوں کی مِحنت اور مشقّت سے جو زمِین کے سبب سے ہے جِس پر خُدا نے لَعنت کی ہے ہمیں آرام دے گا۔


اور آدمؔ نے کُل چَوپایوں اور ہوا کے پرِندوں اور کُل دشتی جانوروں کے نام رکھّے پر آدمؔ کے لِئے کوئی مددگار اُس کی مانِند نہ مِلا۔


اور اُس نے ایک ہی اَصل سے آدمِیوں کی ہر ایک قَوم تمام رُویِ زمِین پر رہنے کے لِئے پَیدا کی اور اُن کی مِیعادیں اور سکُونت کی حدّیں مُقرّر کِیں۔


اُس کے بیٹا ہو گا اور تُو اُس کا نام یسُوؔع رکھنا کیونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دے گا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ وقت پر حنّہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام سموئیل رکھّا کیونکہ وہ کہنے لگی مَیں نے اُسے خُداوند سے مانگ کر پایا ہے۔


جب بچّہ کُچھ بڑا ہُؤا تو وہ اُسے فرِعونؔ کی بیٹی کے پاس لے گئی اور وہ اُس کا بیٹا ٹھہرا اور اُس نے اُس کا نام مُوسیٰ یہ کہہ کر رکھّا کہ مَیں نے اُسے پانی سے نِکالا۔


اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے مَرتے مَرتے اُس کا نام بِنؤنیؔ رکھّا اور مَر گئی پر اُس کے باپ نے اُس کا نام بِنیمِینؔ رکھّا۔


اور خُداوند کے فرِشتہ نے اُس سے کہا کہ تُو حامِلہ ہے اور تیرے بیٹا ہو گا۔ اُس کا نام اِسمٰعیلؔ رکھنا اِس لِئے کہ خُداوند نے تیرا دُکھ سُن لِیا۔


لیکن مَیں ڈرتا ہُوں۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ جِس طرح سانپ نے اپنی مَکّاری سے حوّاؔ کو بہکایا اُسی طرح تُمہارے خیالات بھی اُس خلُوص اور پاک دامنی سے ہٹ جائیں جو مسِیح کے ساتھ ہونی چاہئے۔


کیونکہ پہلے آدمؔ بنایا گیا۔ اُس کے بعد حوّاؔ۔


اور خُداوند خُدا نے آدمؔ اور اُس کی بِیوی کے واسطے چمڑے کے کُرتے بنا کر اُن کو پہنائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات