Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 29:30 - کِتابِ مُقادّس

30 سو وہ راخِلؔ سے بھی ہم آغوش ہُؤا اور وہ لیاہؔ سے زیادہ راخِلؔ کو چاہتا تھا اور سات برس اَور ساتھ رہ کر لابنؔ کی خِدمت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 یعقوب راخلؔ کے پاس بھی گئے اَور وہ راخلؔ کو لِیاہؔ سے زِیادہ مَحَبّت کرتے تھے اَور آپ نے لابنؔ کی خدمت میں مزید سات بَرس گزارے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 याक़ूब राख़िल से भी हमबिसतर हुआ। वह लियाह की निसबत उसे ज़्यादा प्यार करता था। फिर उसने राख़िल के एवज़ सात साल और लाबन की ख़िदमत की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 یعقوب راخل سے بھی ہم بستر ہوا۔ وہ لیاہ کی نسبت اُسے زیادہ پیار کرتا تھا۔ پھر اُس نے راخل کے عوض سات سال اَور لابن کی خدمت کی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 29:30
17 حوالہ جات  

مَیں بِیس برس تک تیرے گھر میں رہا۔ چَودہ برس تک تو مَیں نے تیری دونوں بیٹِیوں کی خاطِر اور چھ برس تک تیری بھیڑ بکریوں کی خاطِر تیری خِدمت کی اور تُو نے دس بار میری مزدُوری بدل ڈالی۔


جو کوئی باپ یا ماں کو مُجھ سے زیادہ عزِیز رکھتا ہے وہ میرے لائق نہیں اور جو کوئی بیٹے یا بیٹی کو مُجھ سے زیادہ عزِیز رکھتا ہے وہ میرے لائق نہیں۔


اور تیرے خادِم میرے باپ نے ہم سے کہا تُم جانتے ہو کہ میری بِیوی کے مُجھ سے دو بیٹے ہُوئے۔


چُنانچہ یعقُوبؔ سات برس تک راخِلؔ کی خاطِر خِدمت کرتا رہا پر وہ اُسے راخِلؔ کی مُحبّت کے سبب سے چند دِنوں کے برابر معلُوم ہُوئے۔


اور یعقُوبؔ راخِلؔ پر فریفتہ تھا۔ سو اُس نے کہا کہ تیری چھوٹی بیٹی راخِلؔ کی خاطِر مَیں سات برس تیری خِدمت کر دُوں گا۔


جو اپنی جان کو عزِیز رکھتا ہے وہ اُسے کھو دیتا ہے اور جو دُنیا میں اپنی جان سے عداوت رکھتا ہے وہ اُسے ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے محفُوظ رکھّے گا۔


اور یعقُوبؔ اراؔم کی زمِین کو بھاگ گیا۔ ہاں اِسرائیل بِیوی کی خاطِر نَوکر بنا۔ اُس نے بِیوی کی خاطِر چَوپانی کی۔


اگر کِسی مَرد کی دو بِیویاں ہوں اور ایک محبُوبہ اور دُوسری غَیر محبُوبہ ہو اور محبُوبہ اور غَیر محبُوبہ دونوں سے لڑکے ہوں اور پہلوٹھا بیٹا غَیر محبُوبہ سے ہو۔


اور ہم نے اپنے خُداوند سے کہا تھا کہ ہمارا ایک بُوڑھا باپ ہے اور اُس کے بُڑھاپے کا ایک چھوٹا لڑکا بھی ہے اور اُس کا بھائی مر گیا ہے اور وہ اپنی ماں کا ایک ہی رہ گیا ہے۔ سو اُس کا باپ اُس پر جان دیتا ہے۔


کیا وہ ہم کو اجنبی کے برابر نہیں سمجھتا؟ کیونکہ اُس نے ہم کو بھی بیچ ڈالا اور ہمارے رُوپَے بھی کھا بَیٹھا۔


اور جب خُداوند نے دیکھا کہ لیاہؔ سے نفرت کی گئی تو اُس نے اُس کا رَحِم کھولا مگر راخِلؔ بانجھ رہی۔


اگر کوئی میرے پاس آئے اور اپنے باپ اور ماں اور بِیوی اور بچّوں اور بھائِیوں اور بہنوں بلکہ اپنی جان سے بھی دُشمنی نہ کرے تو میرا شاگِرد نہیں ہو سکتا۔


کوئی آدمی دو مالِکوں کی خِدمت نہیں کر سکتا کیونکہ یا تو ایک سے عداوت رکھّے گا اور دُوسرے سے مُحبّت۔ یا ایک سے مِلا رہے گا اور دُوسرے کو ناچِیز جانے گا۔ تُم خُدا اور دَولت دونوں کی خِدمت نہیں کر سکتے۔


لیاہؔ کی آنکھیں چُندھی تِھیں پر راخِلؔ حسِین اور خُوب صُورت تھی۔


اور اپنی لَونڈی بِلہاؔہ اپنی بیٹی راخِلؔ کے ساتھ کر دی کہ اُس کی لَونڈی ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات