Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 29:27 - کِتابِ مُقادّس

27 تُو اِس کا ہفتہ پُورا کر دے پِھر ہم دُوسری بھی تُجھے دے دیں گے جِس کی خاطِر تُجھے سات برس اَور میری خِدمت کرنی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اِس بیٹی کا ہفتہ عرُوسی پُورا کرو تَب ہم چُھوٹی بھی تُمہیں دے دیں گے لیکن تُمہیں اُس کے عِوض مزید سات بَرس اَور خدمت کرنی ہوگی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 एक हफ़ते के बाद शादी की रुसूमात पूरी हो जाएँगी। उस वक़्त तक सब्र करें। फिर मैं आपको राख़िल भी दे दूँगा। शर्त यह है कि आप मज़ीद सात साल मेरे लिए काम करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 ایک ہفتے کے بعد شادی کی رسومات پوری ہو جائیں گی۔ اُس وقت تک صبر کریں۔ پھر مَیں آپ کو راخل بھی دے دوں گا۔ شرط یہ ہے کہ آپ مزید سات سال میرے لئے کام کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 29:27
11 حوالہ جات  

سمسُوؔن نے اُن سے کہا مَیں تُم سے ایک پہیلی پُوچھتا ہُوں سو اگر تُم ضِیافت کے سات دِن کے اندر اندر اُسے بُوجھ کر مُجھے اُس کا مطلب بتا دو تو مَیں تِیس کتانی کُرتے اور تِیس جوڑے کپڑے تُم کو دُوں گا۔


تُو اپنی سالی سے بیاہ کر کے اُسے اپنی بِیوی کی سَوکن نہ بنانا کہ دُوسری کے جِیتے جی اِس کے بدن کو بھی بے پردہ کرے۔


اور کیا اُس نے ایک ہی کو پَیدا نہیں کیا باوُجُودیکہ اُس کے پاس اَور ارواح مَوجُود تھِیں؟ پِھر کیوں ایک ہی کو پَیدا کِیا؟ اِس لِئے کہ خُدا ترس نسل پَیدا ہو۔ پس تُم اپنے نفس سے خبردار رہو اور کوئی اپنی جوانی کی بِیوی سے بیوفائی نہ کرے۔


پِھر اُس کا باپ اُس عَورت کے ہاں گیا۔ وہاں سمسُوؔن نے بڑی ضِیافت کی کیونکہ جوان اَیسا ہی کرتے تھے۔


کیونکہ زَر کی دوستی ہر قِسم کی بُرائی کی جڑ ہے جِس کی آرزُو میں بعض نے اِیمان سے گُمراہ ہو کر اپنے دِلوں کو طرح طرح کے غَموں سے چَھلنی کر لِیا۔


لابنؔ نے کہا ہمارے مُلک میں یہ دستُور نہیں کہ پہلوٹھی سے پہلے چھوٹی کو بیاہ دیں۔


یعقُوبؔ نے اَیسا ہی کِیا کہ لیاہؔ کا ہفتہ پُورا کِیا تب لابنؔ نے اپنی بیٹی راخِلؔ بھی اُسے بیاہ دی۔


مَیں بِیس برس تک تیرے گھر میں رہا۔ چَودہ برس تک تو مَیں نے تیری دونوں بیٹِیوں کی خاطِر اور چھ برس تک تیری بھیڑ بکریوں کی خاطِر تیری خِدمت کی اور تُو نے دس بار میری مزدُوری بدل ڈالی۔


چُنانچہ یعقُوبؔ سات برس تک راخِلؔ کی خاطِر خِدمت کرتا رہا پر وہ اُسے راخِلؔ کی مُحبّت کے سبب سے چند دِنوں کے برابر معلُوم ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات