Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 29:20 - کِتابِ مُقادّس

20 چُنانچہ یعقُوبؔ سات برس تک راخِلؔ کی خاطِر خِدمت کرتا رہا پر وہ اُسے راخِلؔ کی مُحبّت کے سبب سے چند دِنوں کے برابر معلُوم ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 چنانچہ یعقوب سات بَرس تک راخلؔ کی خاطِر خدمت کرتے رہے لیکن راخلؔ کی مَحَبّت میں وہ سات بَرس اُنہیں سات دِن کے برابر مَعلُوم ہویٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 पस याक़ूब ने राख़िल को पाने के लिए सात साल तक काम किया। लेकिन उसे ऐसा लगा जैसा दो एक दिन ही गुज़रे हों क्योंकि वह राख़िल को शिद्दत से प्यार करता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 پس یعقوب نے راخل کو پانے کے لئے سات سال تک کام کیا۔ لیکن اُسے ایسا لگا جیسا دو ایک دن ہی گزرے ہوں کیونکہ وہ راخل کو شدت سے پیار کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 29:20
14 حوالہ جات  

سب کُچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمّید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔


اور مُحبّت سے چلو۔ جَیسے مسِیح نے تُم سے مُحبّت کی اور ہمارے واسطے اپنے آپ کو خُوشبُو کی مانِند خُدا کی نذر کر کے قُربان کِیا۔


اور یعقُوبؔ اراؔم کی زمِین کو بھاگ گیا۔ ہاں اِسرائیل بِیوی کی خاطِر نَوکر بنا۔ اُس نے بِیوی کی خاطِر چَوپانی کی۔


اور اِضحاقؔ رِبقہ کو اپنی ماں سارؔہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ تب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کر لِیا اور اُس سے مُحبّت کی اور اِضحاقؔ نے اپنی ماں کے مَرنے کے بعد تسلّی پائی۔


کیونکہ مسِیح کی مُحبّت ہم کو مجبُور کر دیتی ہے اِس لِئے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب ایک سب کے واسطے مُؤا تو سب مَر گئے۔


میری بِیویاں اور میرے بال بچّے جِن کی خاطِر مَیں نے تیری خِدمت کی ہے میرے حوالہ کر اور مُجھے جانے دے کیونکہ تُو آپ جانتا ہے کہ مَیں نے تیری کَیسی خِدمت کی ہے۔


لابنؔ نے کہا اُسے غَیر آدمی کو دینے کی جگہ تو تُجھی کو دینا بہتر ہے۔ تُو میرے پاس رہ۔


کیا وہ ہم کو اجنبی کے برابر نہیں سمجھتا؟ کیونکہ اُس نے ہم کو بھی بیچ ڈالا اور ہمارے رُوپَے بھی کھا بَیٹھا۔


چُنانچہ ساؤُل کے مُلازِموں نے یہ باتیں داؤُد کے کان تک پُہنچائِیں۔ داؤُد نے کہا کیا بادشاہ کا داماد بننا تُم کو کوئی ہلکی بات معلُوم ہوتی ہے جِس حال کہ مَیں غرِیب آدمی ہُوں اور میری کُچھ وقعت نہیں؟


تُو اِس کا ہفتہ پُورا کر دے پِھر ہم دُوسری بھی تُجھے دے دیں گے جِس کی خاطِر تُجھے سات برس اَور میری خِدمت کرنی ہو گی۔


سو وہ راخِلؔ سے بھی ہم آغوش ہُؤا اور وہ لیاہؔ سے زیادہ راخِلؔ کو چاہتا تھا اور سات برس اَور ساتھ رہ کر لابنؔ کی خِدمت کی۔


اور اُس جوان نے اِس کام میں تاخیر نہ کی کیونکہ اُسے یعقُوبؔ کی بیٹی کا اِشتیاق تھا اور وہ اپنے باپ کے سارے گھرانے میں سب سے مُعزّز تھا۔


ایک نبی کے وسِیلہ سے خُداوند اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لایا اور نبی ہی کے وسِیلہ سے وہ محفُوظ رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات