Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 27:46 - کِتابِ مُقادّس

46 اور رِبقہؔ نے اِضحاقؔ سے کہا مَیں حِتّی لڑکیوں کے سبب سے اپنی زِندگی سے تنگ ہُوں۔ سو اگر یعقُوبؔ حِتّی لڑکیوں میں سے جَیسی اِس مُلک کی لڑکیاں ہیں کِسی سے بیاہ کر لے تو میری زِندگی میں کیا لُطف رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 تَب رِبقہؔ نے اِصحاقؔ سے کہا، ”میں اِن حِتّی لڑکیوں کی وجہ سے زندگی سے بیزار آ چُکی ہُوں۔ اگر یعقوب اِس مُلک کی لڑکیوں میں سے جَیسا کہ یہ حِتّی لڑکیاں ہیں، کسی کے ساتھ بیاہ کرےگا تو میرا جینا دوبھر ہو جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 फिर रिबक़ा ने इसहाक़ से बात की, “मैं एसौ की बीवियों के सबब से अपनी ज़िंदगी से तंग हूँ। अगर याक़ूब भी इस मुल्क की औरतों में से किसी से शादी करे तो बेहतर है कि मैं पहले ही मर जाऊँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 پھر رِبقہ نے اسحاق سے بات کی، ”مَیں عیسَو کی بیویوں کے سبب سے اپنی زندگی سے تنگ ہوں۔ اگر یعقوب بھی اِس ملک کی عورتوں میں سے کسی سے شادی کرے تو بہتر ہے کہ مَیں پہلے ہی مر جاؤں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 27:46
11 حوالہ جات  

مَیں تُجھ سے خُداوند کی جو زمِین و آسمان کا خُدا ہے قَسم لُوں کہ تُو کنعانیوں کی بیٹِیوں میں سے جِن میں مَیں رہتا ہُوں کِسی کو میرے بیٹے سے نہیں بیاہے گا۔


اور عیسوؔ نے یہ بھی دیکھا کہ کنعانی لڑکیاں اُس کے باپ اِضحاقؔ کو بُری لگتی ہیں۔


کاش کہ تُو مُجھے پاتال میں چِھپا دے اور جب تک تیرا قہر ٹل نہ جائے مُجھے پوشِیدہ رکھّے اور کوئی مُعیّن وقت میرے لِئے ٹھہرائے اور مُجھے یاد کرے!


مُجھے اپنی جان سے نفرت ہے۔ مَیں ہمیشہ تک زِندہ رہنا نہیں چاہتا۔ مُجھے چھوڑ دے کیونکہ میرے دِن بُطلان ہیں۔


اور خُود ایک دِن کی منزِل دشت میں نِکل گیا اور جھاؤُ کے ایک پیڑ کے نِیچے آ کر بَیٹھا اور اپنے لِئے مَوت مانگی اور کہا بس ہے۔ اب تُو اَے خُداوند میری جان کو لے لے کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بِہتر نہیں ہُوں۔


اور جو تُجھے میرے ساتھ یِہی برتاؤ کرنا ہے تو میرے اُوپر اگر تیرے کرم کی نظر ہُوئی ہے تو مُجھے یک لخت جان سے مار ڈال تاکہ مَیں اپنی بُری گت دیکھنے نہ پاؤُں۔


اور خُدا نے یُوناؔہ سے فرمایا کیا تُو اِس بیل کے سبب سے اَیسا ناراض ہے؟ اُس نے کہا مَیں یہاں تک ناراض ہُوں کہ مَرنا چاہتا ہُوں۔


اب اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری جان لے لے کیونکہ میرے اِس جِینے سے مَر جانا بِہتر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات