Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 27:43 - کِتابِ مُقادّس

43 سو اَے میرے بیٹے تُو میری بات مان اور اُٹھ کر حارانؔ کو میرے بھائی لابنؔ کے پاس بھاگ جا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 اِس لیٔے اَے میرے بیٹے مَیں جو کہتی ہُوں وہ کرو۔ فوراً حارانؔ میں میرے بھایٔی لابنؔ کے پاس چلے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 बेटा, अब मेरी सुनो, यहाँ से हिजरत कर जाओ। हारान शहर में मेरे भाई लाबन के पास चले जाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 بیٹا، اب میری سنو، یہاں سے ہجرت کر جاؤ۔ حاران شہر میں میرے بھائی لابن کے پاس چلے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 27:43
14 حوالہ جات  

سو اَے میرے بیٹے اِس حُکم کے مُطابِق جو مَیں تُجھے دیتی ہُوں میری بات کو مان۔


اور تارؔح نے اپنے بیٹے ابرامؔ کو اور اپنے پوتے لُوط ؔکو جو حارانؔ کا بیٹا تھا اور اپنی بہُو سارَؔی کو جو اُس کے بیٹے ابرامؔ کی بِیوی تھی ساتھ لِیا اور وہ سب کَسدِیوں کے اُور سے روانہ ہُوئے کہ کنعانؔ کے مُلک میں جائیں اور وہ حارانؔ تک آئے اور وہِیں رہنے لگے۔


اُس کی ماں نے اُسے کہا اَے میرے بیٹے! تیری لَعنت مُجھ پر آئے۔ تُو صِرف میری بات مان اور جا کر وہ بچّے مُجھے لا دے۔


پطرؔس اور رسُولوں نے جواب میں کہا کہ ہمیں آدمِیوں کے حُکم کی نِسبت خُدا کا حُکم ماننا زِیادہ فرض ہے۔


جو باتیں یُوناداؔب بِن ریکاؔب نے اپنے بیٹوں کو فرمائِیں کہ مَے نہ پِیو وہ بجا لائے اور آج تک مَے نہیں پِیتے بلکہ اُنہوں نے اپنے باپ کے حُکم کو مانا لیکن مَیں نے تُم سے کلام کِیا اور بر وقت تُم کو فرمایا اور تُم نے میری نہ سُنی۔


وہ آنکھ جو اپنے باپ کی ہنسی کرتی ہے اور اپنی ماں کی فرمانبرداری کو حقِیر جانتی ہے وادی کے کوّے اُس کو اُچک لے جائیں گے اور گِدھ کے بچّے اُسے کھائیں گے۔


اور یعقُوبؔ اپنے ماں باپ کی بات مان کر فدّانؔ ارامؔ کو چلا گیا۔


اور رِبقہؔ کا ایک بھائی تھا جِس کا نام لابنؔ تھا۔ وہ باہر پانی کے چشمہ پر اُس آدمی کے پاس دَوڑا گیا۔


اور یعقُوبؔ بیرسبعؔ سے نِکل کر حارانؔ کی طرف چلا۔


اور رِبقہؔ کو اُس کے بڑے بیٹے عیسوؔ کی یہ باتیں بتائی گئِیں۔ تب اُس نے اپنے چھوٹے بیٹے یعقُوبؔ کو بُلوا کر اُس سے کہا کہ دیکھ تیرا بھائی عیسوؔ تُجھے مار ڈالنے پر ہے اور یِہی سوچ سوچ کر اپنے کو تسلّی دے رہا ہے۔


سو اِضحاقؔ نے یعقُوبؔ کو رُخصت کِیا اور وہ فدّانؔ ارامؔ میں لابن کے پاس جو ارامی بیتوایلؔ کا بیٹا اور یعقُوبؔ اور عیسوؔ کی ماں رِبقہؔ کا بھائی تھا گیا۔


اور خُدا نے یعقُوبؔ سے کہا کہ اُٹھ بیت ایلؔ کو جا اور وہِیں رہ اور وہاں خُدا کے لِئے جو تُجھے اُس وقت دِکھائی دِیا جب تُو اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا ایک مذبح بنا۔


اِضحاقؔ چالِیس برس کا تھا جب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کِیا جو فدّان ارامؔ کے باشِندہ بیتُوایلؔ ارامی کی بیٹی اور لابنؔ ارامی کی بہن تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات