Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 25:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور اِسمٰعیلؔ کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ یہ نام ترتِیب وار اُن کی پَیدایش کے مُطابِق ہیں۔ اِسمٰعیلؔ کا پہلوٹھا نبایوتؔ تھا۔ پِھر قِیدارؔ اور اَدبئیلؔ اور مِبسامؔ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اِشمعیل کے بیٹوں کے ناموں کی ترتیب، اُن کی پیدائش کے مُطابق یہ ہے: نبایوتؔ جو اِشمعیل کا پہلوٹھا تھا، قیدارؔ، ادبیلؔ، مبسامؔ،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 इसमाईल के बेटे बड़े से लेकर छोटे तक यह हैं : नबायोत, क़ीदार, अदबियेल, मिबसाम,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اسمٰعیل کے بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یہ ہیں: نبایوت، قیدار، ادبئیل، مِبسام،

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 25:13
14 حوالہ جات  

قِیدار کی سب بھیڑیں تیرے پاس جمع ہوں گی۔ نبایوؔت کے مینڈھے تیری خِدمت میں حاضِر ہوں گے۔ وہ میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے اور مَیں اپنی شَوکت کے گھر کو جلال بخشُوں گا۔


بیابان اور اُس کی بستِیاں۔ قِیدار کے آباد گاؤں اپنی آواز بُلند کریں۔ سلع کے بسنے والے گِیت گائیں۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


اَے یروشلِیم کی بیٹیو! مَیں سِیاہ فام لیکن خُوب صُورت ہُوں۔ قِیدار کے خَیموں اور سُلیماؔن کے پردوں کی مانِند۔


مُجھ پر افسوس کہ مَیں مسک میں بستا اور قِیدار کے خَیموں میں رہتا ہُوں۔


اور اِسمٰعیلؔ کی بیٹی اور نبایوتؔ کی بہن بشامہؔ کو بیاہ لایا۔


اور مِشماعؔ اور دُومہؔ اور مسّاؔ۔


اور جِدعوؔن نے اُن سے کہا کہ مَیں تُم سے یہ عرض کرتا ہُوں کہ تُم میں سے ہر شخص اپنی لُوٹ کی بالِیاں مُجھے دے دے (یہ لوگ اِسمٰعیلی تھے اِس لِئے اِن کے پاس سونے کی بالِیاں تِھیں)۔


قِیدار کی بابت اور حصُور کی سلطنتوں کی بابت جِن کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے شِکست دی:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اُٹھو قِیدار پر چڑھائی کرو اور اہلِ مشرِق کو ہلاک کرو۔


اور اِسمٰعیلؔ کے حق میں بھی مَیں نے تیری دُعا سُنی۔ دیکھ مَیں اُسے برکت دُوں گا اور اُسے برومند کرُوں گا اور اُسے بُہت بڑھاؤں گا اور اُس سے بارہ سردار پَیدا ہوں گے اور مَیں اُسے بڑی قَوم بناؤں گا۔


تو عیسوؔ اِسمٰعیلؔ کے پاس گیا اور مہلت کو جو اِسمٰعیلؔ بِن ابرہامؔ کی بیٹی اور نبایوتؔ کی بہن تھی بیاہ کر اُسے اپنی اور بِیویوں میں شامِل کِیا۔


کیونکہ پار گُذر کر کِتّیِم کے جزِیروں میں دیکھو اور قِیداؔر میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو اور دیکھو کہ اَیسی بات کہِیں ہُوئی ہے؟


عرب اور قِیدار کے سب امِیرتِجارت کی راہ سے تیرے ہاتھ میں تھے۔ وہ برّے اور مینڈھے اور بکرِیاں لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات