Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:61 - کِتابِ مُقادّس

61 اور رِبقہؔ اور اُس کی سہیلِیاں اُٹھ کر اُونٹوں پر سوار ہُوئِیں اور اُس آدمی کے پِیچھے ہو لِیں۔ سو وہ آدمی رِبقہؔ کو ساتھ لے کر روانہ ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

61 تَب رِبقہؔ اَور اُس کی خادِمائیں تیّار ہو گئیں اَور اَپنے اُونٹوں پر سوار ہویٔیں اَور اُس آدمی کے ساتھ روانہ ہو گئیں اَور اِس طرح وہ خادِم رِبقہؔ کو ساتھ لے کر روانہ ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

61 फिर रिबक़ा और उस की नौकरानियाँ उठकर ऊँटों पर सवार हुईं और इब्राहीम के नौकर के पीछे हो लीं। चुनाँचे नौकर उन्हें साथ लेकर रवाना हो गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

61 پھر رِبقہ اور اُس کی نوکرانیاں اُٹھ کر اونٹوں پر سوار ہوئیں اور ابراہیم کے نوکر کے پیچھے ہو لیں۔ چنانچہ نوکر اُنہیں ساتھ لے کر روانہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:61
10 حوالہ جات  

اَے بیٹی! سُن۔ غَور کر اور کان لگا۔ اپنی قَوم اور اپنے باپ کے گھر کو بُھول جا


اِس واسطے مَرد اپنے ماں باپ کو چھوڑے گا اور اپنی بِیوی سے مِلا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔


سو وہ ہرکارے جو تیز رفتار شاہی گھوڑوں پر سوار تھے روانہ ہُوئے اور بادشاہ کے حُکم کی وجہ سے تیز نِکلے چلے گئے اور وہ فرمان قصرِ سوسن میں دِیا گیا۔


اور اُس نے اخسویرؔس بادشاہ کے نام سے خط لِکھے اور بادشاہ کی انگُوٹھی سے اُن پر مُہر کی اور اُن کو سوار ہرکاروں کے ہاتھ روانہ کِیا جو عُمدہ نسل کے تیز رفتار شاہی گھوڑوں پر سوار تھے۔


سو داؤُد رات کے پہلے پہر سے لے کر دُوسرے دِن کی شام تک اُن کو مارتا رہا اور اُن میں سے ایک بھی نہ بچا سِوا چار سَو جوانوں کے جو اُونٹوں پر چڑھ کر بھاگ گئے۔


اور راخِلؔ اُن بُتوں کو لے کر اور اُن کو اُونٹ کے کجاوہ میں رکھ کر اُن پر بَیٹھ گئی تھی اور لابنؔ نے سارے خَیمہ میں ٹٹول ٹٹول کر دیکھ لِیا پر اُن کو نہ پایا۔


اور اُنہوں نے رِبقہؔ کو دُعا دی اور اُس سے کہا اَے ہماری بہن تُو لاکھوں کی ماں ہو اور تیری نسل اپنے کِینہ رکھنے والوں کے پھاٹک کی مالِک ہو۔


اور اِضحاقؔ بیر لَحیؔ روئی سے ہو کر چلا آ رہا تھا کیونکہ وہ جنُوب کے مُلک میں رہتا تھا۔


کیا اُنہوں نے لُوٹ کو پا کر اُسے بانٹ نہیں لِیا ہے؟ کیا ہر مَرد کو ایک ایک بلکہ دو دو کُنواریاں اور سِیسرا کو رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹ بلکہ بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹ اور دونوں طرف بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹ جو اسِیروں کی گردنوں پر لدی ہو نہیں مِلی؟


اور ابِیجیلؔ نے جلدی کی اور اُٹھ کر گدھے پر سوار ہُوئی اور اپنی پانچ لَونڈِیاں جو اُس کے جلَو میں تِھیں ساتھ لے لِیں اور وہ داؤُد کے قاصِدوں کے پِیچھے پِیچھے گئی اور اُس کی بِیوی بنی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات