Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:29 - کِتابِ مُقادّس

29 اور رِبقہؔ کا ایک بھائی تھا جِس کا نام لابنؔ تھا۔ وہ باہر پانی کے چشمہ پر اُس آدمی کے پاس دَوڑا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اَور رِبقہؔ کا ایک بھایٔی تھا جِس کا نام لابنؔ تھا۔ وہ اُس آدمی کے پاس جانے کے لیٔے تیزی سے باہر نِکلا جو چشمے کے پاس تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29-30 जब रिबक़ा के भाई लाबन ने नथ और बहन की कलाइयों में कंगनों को देखा और वह सब कुछ सुना जो इब्राहीम के नौकर ने रिबक़ा को बताया था तो वह फ़ौरन कुएँ की तरफ़ दौड़ा। इब्राहीम का नौकर अब तक ऊँटों समेत वहाँ खड़ा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29-30 جب رِبقہ کے بھائی لابن نے نتھ اور بہن کی کلائیوں میں کنگنوں کو دیکھا اور وہ سب کچھ سنا جو ابراہیم کے نوکر نے رِبقہ کو بتایا تھا تو وہ فوراً کنوئیں کی طرف دوڑا۔ ابراہیم کا نوکر اب تک اونٹوں سمیت وہاں کھڑا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:29
8 حوالہ جات  

پِھر اُس نے پُوچھا کہ تُم نحورؔ کے بیٹے لابنؔ سے واقِف ہو؟ اُنہوں نے کہا ہم واقِف ہیں۔


لابنؔ اپنے بھانجے کی خبر پاتے ہی اُس سے مِلنے کو دَوڑا اور اُس کو گلے لگایا اور چُوما اور اُسے اپنے گھر لایا تب اُس نے لابنؔ کو اپنا سارا حال بتایا۔


رِبقہؔ کے بھائی اور ماں نے کہا کہ لڑکی کو کُچھ روز کم سے کم دس روز ہمارے پاس رہنے دے۔ اِس کے بعد وہ چلی جائے گی۔


اور اُنہوں نے رِبقہؔ کو دُعا دی اور اُس سے کہا اَے ہماری بہن تُو لاکھوں کی ماں ہو اور تیری نسل اپنے کِینہ رکھنے والوں کے پھاٹک کی مالِک ہو۔


اور یُوں ہُؤا کہ جب اُس نے وہ نتھ دیکھی اور وہ کڑے بھی جو اُس کی بہن کے ہاتھوں میں تھے اور اپنی بہن رِبقہؔ کا بیان بھی سُن لِیا کہ اُس شخص نے مُجھ سے اَیسی اَیسی باتیں کہِیں تو وہ اُس آدمی کے پاس آیا اور دیکھا کہ وہ چشمہ کے نزدِیک اُونٹوں کے پاس کھڑا ہے۔


اِضحاقؔ چالِیس برس کا تھا جب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کِیا جو فدّان ارامؔ کے باشِندہ بیتُوایلؔ ارامی کی بیٹی اور لابنؔ ارامی کی بہن تھی۔


سو اَے میرے بیٹے تُو میری بات مان اور اُٹھ کر حارانؔ کو میرے بھائی لابنؔ کے پاس بھاگ جا۔


تُو اُٹھ کر فدّانؔ ارامؔ کو اپنے نانا بیتوایلؔ کے گھر جا اور وہاں سے اپنے ماموں لابنؔ کی بیٹِیوں میں سے ایک کو بیاہ لا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات