Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:10 - کِتابِ مُقادّس

10 تب وہ نوکر اپنے آقا کے اُونٹوں میں سے دس اُونٹ لے کر روانہ ہُؤا اور اُس کے آقا کی اچھّی اچھّی چِیزیں اُس کے پاس تِھیں اور وہ اُٹھ کر مسوپتامیہؔ میں نحورؔ کے شہر کو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تَب اُس خادِم نے اَپنے آقا کے اُونٹوں میں سے دس اُونٹ لیٔے اَور اُن پر ہر قِسم کی بہترین اَشیا لادیں جو اَبراہامؔ نے دی تھیں اَور وہ ارام نحرائیمؔ یعنی مسوپتامیہؔ کی طرف نکلے اَور ناحوؔر کے شہر کے پاس جاپہنچے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 फिर वह अपने आक़ा के दस ऊँटों पर क़ीमती तोह्फ़े लादकर मसोपुतामिया की तरफ़ रवाना हुआ। चलते चलते वह नहूर के शहर पहुँच गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 پھر وہ اپنے آقا کے دس اونٹوں پر قیمتی تحفے لاد کر مسوپتامیہ کی طرف روانہ ہوا۔ چلتے چلتے وہ نحور کے شہر پہنچ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:10
19 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ جب تُم مِصرؔ سے نِکل کر آ رہے تھے تو اُنہوں نے روٹی اور پانی لے کر راستہ میں تُمہارا اِستِقبال نہیں کِیا بلکہ بعُور کے بیٹے بلعاؔم کو مسوپتامیہ کے فتور سے اُجرت پر بُلوایا تاکہ وہ تُجھ پر لَعنت کرے۔


اور تارؔح نے اپنے بیٹے ابرامؔ کو اور اپنے پوتے لُوط ؔکو جو حارانؔ کا بیٹا تھا اور اپنی بہُو سارَؔی کو جو اُس کے بیٹے ابرامؔ کی بِیوی تھی ساتھ لِیا اور وہ سب کَسدِیوں کے اُور سے روانہ ہُوئے کہ کنعانؔ کے مُلک میں جائیں اور وہ حارانؔ تک آئے اور وہِیں رہنے لگے۔


حالانکہ ہم پارتھی اور مادی اور عِیلامی اور مسوپتامِیہ اور یہُودیہ اور کپَّدُکیہ اور پُنطُس اور آسِیہ۔


جب بنی عمُّون نے دیکھا کہ وہ داؤُد کے حضُور نفرت انگیز ہو گئے ہیں تو حنُوؔن اور بنی عمُّون نے مسوپتاؔمیہ اور اراؔم معکہ اور ضوباؔہ سے رتھوں اور سواروں کو کِرایہ کرنے کے لِئے ایک ہزار قِنطار چاندی بھیجی۔


اور یعقُوبؔ آگے چل کر مشرِقی لوگوں کے مُلک میں پُہنچا۔


سو اَے میرے بیٹے تُو میری بات مان اور اُٹھ کر حارانؔ کو میرے بھائی لابنؔ کے پاس بھاگ جا۔


اور ابرہامؔ نے اپنے گھر کے سال خُوردہ نوکر سے جو اُس کی سب چِیزوں کا مُختار تھا کہا تُو اپنا ہاتھ ذرا میری ران کے نِیچے رکھ کہ


اور ابرامؔ اور نحُورؔ نے اپنا اپنا بیاہ کر لِیا۔ ابرامؔ کی بِیوی کا نام سارَؔی اور نحُورؔ کی بِیوی کا نام مِلکہ تھا جو حارانؔ کی بیٹی تھی۔ وُہی مِلکہ کا باپ اور اِسکہؔ کا باپ تھا۔


اور تارحؔ کی عُمر دو سَو پانچ برس کی ہُوئی اور اُس نے حارانؔ میں وفات پائی۔


اور جب اُونٹ پی چُکے تو اُس شخص نے نِصف مِثقال سونے کی ایک نتھ اور دس مِثقال سونے کے دو کڑے اُس کے ہاتھوں کے لِئے نِکالے۔


اور نوکر نے چاندی اور سونے کے زیور اور لِباس نِکال کر رِبقہؔ کو دِئے اور اُس کے بھائی اور اُس کی ماں کو بھی قیمتی چِیزیں دِیں۔


اور اُس نے دیکھا کہ مَیدان میں ایک کُنواں ہے اور کُنوئیں کے نزدِیک بھیڑ بکریوں کے تِین ریوڑ بَیٹھے ہیں کیونکہ چرواہے اِسی کُنوئیں سے ریوڑوں کو پانی پِلاتے تھے اور کُنوئیں کے مُنہ پر ایک بڑا پتھّر دھرا رہتا تھا۔


اور تارحؔ ستّر برس کا تھا جب اُس سے ابرامؔ اور نحُور ؔاور حارانؔ پَیدا ہُوئے۔


اِن باتوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ ابرہامؔ کو یہ خبر مِلی کہ مِلکاہؔ کے بھی تیرے بھائی نحورؔ سے بیٹے ہُوئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات