Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 23:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کہ وہ مکفیلہؔ کے غار کو جو اُس کا ہے اور اُس کے کھیت کے کنارے پر ہے اُس کی پُوری قِیمت لے کر مُجھے دے دے تاکہ وہ گورِستان کے لِئے تُمہارے درمِیان میری مِلکِیّت ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کہ وہ مکفیلہؔ کا غار جو اُس کا ہے، اَور اُس کے کھیت کے آخِر میں ہے۔ اُس سے کہو کہ وہ اُسے پُوری قیمت پر قبرستان کے لیٔے مُجھے بیچ دے۔ تاکہ وہ تمہارے درمیان میری مِلکیّت شُمار کی جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 कि वह मुझे मकफ़ीला का ग़ार बेच दे। वह उसका है और उसके खेत के किनारे पर है। मैं उस की पूरी क़ीमत देने के लिए तैयार हूँ ताकि आपके दरमियान रहते हुए मेरे पास क़ब्र भी हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کہ وہ مجھے مکفیلہ کا غار بیچ دے۔ وہ اُس کا ہے اور اُس کے کھیت کے کنارے پر ہے۔ مَیں اُس کی پوری قیمت دینے کے لئے تیار ہوں تاکہ آپ کے درمیان رہتے ہوئے میرے پاس قبر بھی ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 23:9
10 حوالہ جات  

آپس کی مُحبّت کے سِوا کِسی چِیز میں کِسی کے قرض دار نہ ہو کیونکہ جو دُوسرے سے مُحبّت رکھتا ہے اُس نے شرِیعت پر پُورا عمل کِیا۔


بدی کے عِوض کِسی سے بدی نہ کرو۔ جو باتیں سب لوگوں کے نزدِیک اچھّی ہیں اُن کی تدبِیر کرو۔


مَیں تُمہارے درمِیان پردیسی اور غریبُ الوطن ہُوں۔ تُم اپنے ہاں گورِستان کے لِئے کوئی مِلکِیّت مُجھے دو تاکہ مَیں اپنے مُردہ کو آنکھ کے سامنے سے ہٹا کر دفن کر دُوں۔


اُن سے یُوں گُفتگُو کی کہ اگر تُمہاری مرضی ہو کہ مَیں اپنے مُردہ کو آنکھ کے سامنے سے ہٹا کر دفن کر دُوں تو میری عرض سُنو اور صُحرؔ کے بیٹے عِفروؔن سے میری سفارِش کرو۔


اور عِفروؔن بنی حِت کے درمِیان بَیٹھا تھا۔ تب عِفروؔن حِتّی نے بنی حِت کے سامنے اُن سب لوگوں کے رُوبرُو جو اُس کے شہر کے دروازہ سے داخِل ہوتے تھے ابرہامؔ کو جواب دِیا۔


یہ وُہی کھیت ہے جِسے ابرہامؔ نے بنی حِتؔ سے خرِیدا تھا۔ وہِیں ابرہامؔ اور اُس کی بِیوی سارہؔ دفن ہُوئے۔


پِھر اُس نے اُن کو حُکم کِیا اور کہا کہ مَیں اپنے لوگوں میں شامِل ہونے پر ہُوں۔ مُجھے میرے باپ دادا کے پاس اُس مغارہؔ میں جو عِفرونؔ حِتّی کے کھیت میں ہے دفن کرنا۔


کیونکہ اُنہوں نے اُسے مُلکِ کنعانؔ میں لے جا کر مَمرے کے سامنے مَکفیلہؔ کے کھیت کے مغارہؔ میں جِسے ابرہامؔ نے عِفرونؔ حِتّی سے خرِید کر گورِستان کے لِئے اپنی مِلکِیّت بنا لِیا تھا دفن کِیا۔


تب داؤُد نے اُرناؔن سے کہا کہ اِس کھلِیہان کی یہ جگہ مُجھے دیدے تاکہ مَیں اِس میں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بناؤُں تُو اِس کا پُورا دام لے کر مُجھے دے تاکہ وبا لوگوں سے دُور کر دی جائے۔


داؤُد بادشاہ نے اُرناؔن سے کہا نہیں نہیں بلکہ مَیں ضرُور پُورا دام دے کر تُجھ سے خرِید لُوں گا کیونکہ مَیں اُسے جو تیرا مال ہے خُداوند کے لِئے نہیں لینے کا اور نہ بغَیر خرچ کِئے سوختنی قُربانی چڑھاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات