Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 21:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور یہ بھی کہا کہ بھلا کوئی ابرہامؔ سے کہہ سکتا تھا کہ سارہؔ لڑکوں کو دُودھ پِلائے گی؟ کیونکہ اُس سے اُس کے بُڑھاپے میں میرے ایک بیٹا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 سارہؔ نے مزید کہا، ”اَبراہامؔ سے کون کہہ سَکتا تھا کہ کبھی سارہؔ بھی بچّوں کو دُودھ پلائے گی۔ پھر بھی مَیں نے اُن کے بُڑھاپے میں اُن کے لئے بیٹے کو پیدا کیا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इससे पहले कौन इब्राहीम से यह कहने की जुर्रत कर सकता था कि सारा अपने बच्चों को दूध पिलाएगी? और अब मेरे हाँ बेटा पैदा हुआ है, अगरचे इब्राहीम बूढ़ा हो गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس سے پہلے کون ابراہیم سے یہ کہنے کی جرأت کر سکتا تھا کہ سارہ اپنے بچوں کو دودھ پلائے گی؟ اور اب میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، اگرچہ ابراہیم بوڑھا ہو گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 21:7
15 حوالہ جات  

اَیسی بات کِس نے سُنی؟ اَیسی چِیزیں کِس نے دیکِھیں؟ کیا ایک دِن میں کوئی مُلک پَیدا ہو سکتا ہے؟ کیا یکبارگی ایک قَوم پَیدا ہو جائے گی؟ کیونکہ صِیُّون کو درد لگے ہی تھے کہ اُس کی اَولاد پَیدا ہو گئی۔


یہ اُس دِن ہو گا جب کہ وہ اپنے مُقدّسوں میں جلال پانے اور سب اِیمان لانے والوں کے سبب سے تعجُّب کا باعِث ہونے کے لِئے آئے گا کیونکہ تُم ہماری گواہی پر اِیمان لائے۔


تاکہ اب کلِیسیا کے وسِیلہ سے خُدا کی طرح طرح کی حِکمت اُن حُکُومت والوں اور اِختیار والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں معلُوم ہو جائے۔


یعقُوب پر کوئی افسُون نہیں چلتا اور نہ اِسرائیل کے خِلاف فال کوئی چِیز ہے۔ بلکہ یعقُوب اور اِسرائیل کے حق میں اب یہ کہا جائے گا کہ خُدا نے کَیسے کَیسے کام کِئے!


کیونکہ تُو بزُرگ ہے اور عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔ تُو ہی واحِد خُدا ہے۔


یا رب! معبُودوں میں تُجھ سا کوئی نہیں اور تیری صنعتیں بے مِثال ہیں۔


تب تُو اپنے دِل میں کہے گی کَون میرے لِئے اِن کا باپ ہُؤا؟ کہ مَیں تو لاولد ہو گئی اور اکیلی تھی۔ مَیں تو جلاوطنی اور آوارگی میں رہی سو کِس نے اِن کو پالا؟ دیکھ مَیں تو اکیلی رہ گئی تھی پِھر یہ کہاں تھے؟


تب ابرہامؔ سرنِگُوں ہُؤا اور ہنس کر دِل میں کہنے لگا کہ کیا سَو برس کے بُڈّھے سے کوئی بچّہ ہو گا اور کیا سارہؔ کے جو نوّے برس کی ہے اَولاد ہو گی؟


پِھر خُداوند نے ابرہامؔ سے کہا کہ سارہؔ کیوں یہ کہہ کر ہنسی کہ کیا میرے جو اَیسی بُڑھیا ہو گئی ہُوں واقِعی بیٹا ہو گا؟


اور وہ لڑکا بڑھا اور اُس کا دُودھ چُھڑایا گیا اور اِضحاقؔ کے دُودھ چُھڑانے کے دِن ابرہامؔ نے بڑی ضِیافت کی۔


لَعنت اُس آدمی پر جِس نے میرے باپ کو یہ کہہ کر خبر دی کہ تیرے ہاں بیٹا پَیدا ہُؤا اور اُسے بُہت خُوش کِیا۔


صُبح کو جب مَیں اُٹھی کہ اپنے بچّے کو دُودھ پِلاؤُں تو کیا دیکھتی ہُوں کہ وہ مَرا پڑا ہے پر جب مَیں نے صُبح کو غَور کِیا تو دیکھا کہ یہ میرا لڑکا نہیں ہے جو میرے ہُؤا تھا۔


اور تحفنیس کی بہن کے اُس سے اُس کا بیٹا جنُوؔبت پَیدا ہُؤا جِس کا دُودھ تحفنیس نے فرِعونؔ کے محلّ میں چُھڑایا اور جنُوبت فرِعونؔ کے بیٹوں کے ساتھ فرِعونؔ کے محلّ میں رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات