Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 21:14 - کِتابِ مُقادّس

14 تب ابرہامؔ نے صُبح سویرے اُٹھ کر روٹی اور پانی کی ایک مشک لی اور اُسے ہاجرہؔ کو دِیا بلکہ اُسے اُس کے کندھے پر دھر دِیا اور لڑکے کو بھی اُس کے حوالہ کر کے اُسے رُخصت کر دِیا۔ سو وہ چلی گئی اور بیرسبعؔ کے بیابان میں آوارہ پِھرنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 دُوسرے دِن صُبح سویرے ہی اَبراہامؔ نے کچھ کھانا اَور پانی کی مشک لے کر ہاگارؔ کے کندھے پر رکھ دی اَور ہاگارؔ کو اُن کے لڑکے کے ساتھ وہاں سے رخصت کر دیا اَور وہ چلی گئیں اَور بیرشبعؔ کے بیابان میں بھٹکتی پھریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इब्राहीम सुबह-सवेरे उठा। उसने रोटी और पानी की मशक हाजिरा के कंधों पर रखकर उसे लड़के के साथ घर से निकाल दिया। हाजिरा चलते चलते बैर-सबा के रेगिस्तान में इधर-उधर फिरने लगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ابراہیم صبح سویرے اُٹھا۔ اُس نے روٹی اور پانی کی مشک ہاجرہ کے کندھوں پر رکھ کر اُسے لڑکے کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔ ہاجرہ چلتے چلتے بیرسبع کے ریگستان میں اِدھر اُدھر پھرنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 21:14
28 حوالہ جات  

اور غُلام ابد تک گھر میں نہیں رہتا بیٹا ابد تک رہتا ہے۔


جو کام تیرا ہاتھ کرنے کو پائے اُسے مقدُور بھر کر کیونکہ پاتال میں جہاں تُو جاتا ہے نہ کام ہے نہ منصُوبہ۔ نہ عِلم نہ حِکمت۔


جو صُبح سویرے اُٹھ کر اپنے دوست کے لِئے بُلند آواز سے دُعایِ خَیر کرتا ہے اُس کے لِئے یہ لَعنت محسُوب ہو گی۔


مَیں نے تیرے فرمان ماننے میں جلدی کی اور دیر نہ لگائی۔


وہ بیابان میں صحرا کے راستہ پر بھٹکتے پِھرے۔ اُن کو بسنے کے لِئے کوئی شہر نہ مِلا۔


جب اُس نے یہ دیکھا تو اُٹھ کر اپنی جان بچانے کو بھاگا اور بیرسبع میں جو یہُوداؔہ کا ہے آیا اور اپنے خادِم کو وہِیں چھوڑا۔


اور وہ صُبح سویرے اُٹھے اور آپس میں قَسم کھائی اور اِضحاقؔ نے اُن کو رُخصت کِیا اور وہ اُس کے پاس سے سلامت چلے گئے۔


اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرہامؔ نے بُہت کُچھ اِنعام دے کر اپنے جِیتے جی اُن کو اپنے بیٹے اِضحاقؔ کے پاس سے مشرِق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔


اِسی لِئے اُس نے اُس مقام کا نام بیرسبعؔ رکھّا کیونکہ وہِیں اُن دونوں نے قَسم کھائی۔


اور وہ خُداوند کے فرِشتہ کو بیابان میں پانی کے ایک چشمہ کے پاس مِلی۔ یہ وُہی چشمہ ہے جو شور کی راہ پر ہے۔


کیونکہ حسبوؔن کے کھیت سُوکھ گئے۔ قَوموں کے سرداروں نے سِبماؔہ کی تاک کی بِہترِین شاخوں کو توڑ ڈالا۔ وہ یعزؔیر تک بڑھِیں۔ وہ جنگل میں بھی پَھیلِیں۔ اُس کی شاخیں دُور تک پَھیل گئِیں۔ وہ دریا پار گُذرِیں۔


اور اِسرائیلؔ اپنا سب کُچھ لے کر چلا اور بیرسبعؔ میں آ کر اپنے باپ اِضحاقؔ کے خُدا کے لِئے قُربانِیاں گُذرانِیں۔


اور ایک شخص نے اُسے میدان میں اِدھر اُدھر آوارہ پِھرتے پایا۔ یہ دیکھ کر اُس شخص نے اُس سے پُوچھا کہ تُو کیا ڈُھونڈتا ہے؟


سو اُس نے اُس کا نام سبعؔ رکھّا اِسی لِئے وہ شہر آج تک بیرسبعؔ کہلاتا ہے۔


اور اُس نے اور اُس کے ساتھ کے آدمِیوں نے کھایا پِیا اور رات بھر وہِیں رہے۔ صُبح کو وہ اُٹھے اور اُس نے کہا کہ مُجھے میرے آقا کے پاس روانہ کر دو۔


تب ابرہامؔ اپنے جوانوں کے پاس لَوٹ گیا اور وہ اُٹھے اور اِکٹّھے بیرسبعؔ کو گئے اور ابرہامؔ بیرسبعؔ میں رہا۔


تب ابرہامؔ نے صُبح سویرے اُٹھ کر اپنے گدھے پر چارجامہ کَسا اور اپنے ساتھ دو جوانوں اور اپنے بیٹے اِضحاقؔ کو لِیا اور سوختنی قُربانی کے لِئے لکڑیاں چِیرِیں اور اُٹھ کر اُس جگہ کو جو خُدا نے اُسے بتائی تھی روانہ ہُؤا۔


تب ابرہامؔ نے بیرسبعؔ میں جھاؤ کا ایک درخت لگایا اور وہاں اُس نے خُداوند سے جو ابدی خُدا ہے دُعا کی۔


اور ابرہامؔ صُبح سویرے اُٹھ کر اُس جگہ گیا جہاں وہ خُداوند کے حضُور کھڑا ہُؤا تھا۔


اور اِس لَونڈی کے بیٹے سے بھی مَیں ایک قَوم پَیدا کرُوں گا اِس لِئے کہ وہ تیری نسل ہے۔


اور جب مشک کا پانی ختم ہو گیا تو اُس نے لڑکے کو ایک جھاڑی کے نِیچے ڈال دِیا۔


اپنے مکان سے آوارہ اِنسان اُس چِڑیا کی مانِند ہے جو اپنے آشیانہ سے بھٹک جائے۔


اور یعقُوبؔ صُبح سویرے اُٹھا اور اُس پتھّر کو جِسے اُس نے اپنے سرہانے دھرا تھا لے کر سُتُون کی طرح کھڑا کِیا اور اُس کے سِرے پر تیل ڈالا۔


تب یشُوع صُبح سویرے اُٹھا اور وہ اور سب بنی اِسرائیل شطِّیم سے کُوچ کر کے یَردن پر آئے اور پار اُترنے سے پہلے وہِیں ٹِکے۔


اور سموئیل سویرے اُٹھا کہ صُبح کو ساؤُل سے مُلاقات کرے اور سموئیل کو خبر مِلی کہ ساؤُل کرمِل کو آیا تھا اور اُس نے اپنے لِئے یادگار کھڑی کی اور پِھر کر گُذرتا ہُؤا جِلجاؔل کو چلا گیا ہے۔


تب حِزقیاہ بادشاہ سویرے اُٹھ کر اور شہر کے رئِیسوں کو فراہم کر کے خُداوند کے گھر کو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات