Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 2:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور زمِین پر اب تک کھیت کا کوئی پَودا نہ تھا اور نہ مَیدان کی کوئی سبزی اب تک اُگی تھی کیونکہ خُداوند خُدا نے زمِین پر پانی نہیں برسایا تھا اور نہ زمِین جوتنے کو کوئی اِنسان تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تو اُس وقت نہ تو کھیت کی کویٔی جھاڑی زمین پر نموُدار ہویٔی تھی اَور نہ ہی کھیت کا کویٔی پَودا اُگا تھا، کیونکہ یَاہوِہ خُدا نے زمین پر پانی نہیں برسایا تھا اَور نہ زمین پر کویٔی اِنسان ہی تھا جو کاشتکاری کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तो शुरू में झाड़ियाँ और पौदे नहीं उगते थे। वजह यह थी कि अल्लाह ने बारिश का इंतज़ाम नहीं किया था। और अभी इनसान भी पैदा नहीं हुआ था कि ज़मीन की खेतीबाड़ी करता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تو شروع میں جھاڑیاں اور پودے نہیں اُگتے تھے۔ وجہ یہ تھی کہ اللہ نے بارش کا انتظام نہیں کیا تھا۔ اور ابھی انسان بھی پیدا نہیں ہوا تھا کہ زمین کی کھیتی باڑی کرتا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 2:5
15 حوالہ جات  

اِس لِئے خُداوند خُدا نے اُس کو باغِ عدن سے باہر کر دِیا تاکہ وہ اُس زمِین کی جِس میں سے وہ لِیا گیا تھا کھیتی کرے۔


کیونکہ جو زمِین اُس بارِش کا پانی پی لیتی ہے جو اُس پر بار بار ہوتی ہے اور اُن کے لِئے کارآمد سبزی پَیدا کرتی ہے جِن کی طرف سے اُس کی کاشت بھی ہوتی ہے وہ خُدا کی طرف سے برکت پاتی ہے۔


وُہی زمِین پر مِینہہ برساتا اور کھیتوں میں پانی بھیجتا ہے۔


جب تُو زمِین کو جوتے گا تو وہ اب تُجھے اپنی پَیداوار نہ دے گی اور زمِین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہو گا۔


پِھر قائِنؔ کا بھائی ہابلؔ پَیدا ہُؤا اور ہابلؔ بھیڑ بکرِیوں کا چرواہا اور قائِنؔ کسان تھا۔


قَوموں کے بُتوں میں کوئی ہے جو مِینہہ برسا سکے یا افلاک بارِش پر قادِر ہیں؟ اَے خُداوند ہمارے خُدا! کیا وہ تُو ہی نہیں ہے؟ پس ہم تُجھ ہی پر اُمّید رکھّیں گے کیونکہ تُو ہی نے یہ سب کام کِئے ہیں۔


وہ زمِین کی اِنتہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لِئے بِجلیاں بناتا ہے اور اپنے مخزنوں سے آندھی نِکالتا ہے۔


وہ چَوپایوں کے لِئے گھاس اُگاتا ہے اور اِنسان کے کام کے لِئے سبزہ تاکہ زمِین سے خُوراک پَیدا کرے۔


تاکہ تُم اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بیٹے ٹھہرو کیونکہ وہ اپنے سُورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راست بازوں اور ناراستوں دونوں پر مِینہ برساتا ہے۔


بلکہ زمِین سے کُہر اُٹھتی تھی اور تمام رُویِ زمِین کو سیراب کرتی تھی۔


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


اُس کی آواز سے آسمان میں پانی کی فراوانی ہوتی ہے اور وہ زمِین کی اِنتِہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لِئے بِجلی چمکاتا ہے اور اپنے خزانوں سے ہوا چلاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات