Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 2:4 - کِتابِ مُقادّس

4 یہ ہے آسمان اور زمِین کی پَیدایش جب وہ خلق ہُوئے جِس دِن خُداوند خُدا نے زمِین اور آسمان کو بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یہ ہے آسمان اَور زمین کی پیدائش جَب وہ وُجُود میں لایٔے گیٔے۔ جَب یَاہوِہ خُدا نے زمین اَور آسمان کو بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 यह आसमानो-ज़मीन की तख़लीक़ का बयान है। जब रब ख़ुदा ने आसमानो-ज़मीन को बनाया

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 یہ آسمان و زمین کی تخلیق کا بیان ہے۔ جب رب خدا نے آسمان و زمین کو بنایا

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 2:4
27 حوالہ جات  

یہ آدمؔ کا نسب نامہ ہے۔ جِس دِن خُدا نے آدمؔ کو پَیدا کِیا تو اُسے اپنی شبِیہ پر بنایا۔


خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔


کیا بارِش کا کوئی باپ ہے؟ یا شبنم کے قطرے کِس سے تولُّد ہُوئے؟


جب سب لوگوں نے یہ دیکھا تو مُنہ کے بل گِرے اور کہنے لگے خُداوند وُہی خُدا ہے! خُداوند وُہی خُدا ہے!


خُداوند صاحبِ جنگ ہے۔ یہوواؔہ اُس کا نام ہے


اور عیسوؔ یعنی ادُومؔ کا نسب نامہ یہ ہے۔


اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھّا ہے اور شام ہُوئی اور صُبح ہُوئی۔ سو چھٹا دِن ہُؤا۔


اور خُدا نے دیکھا کہ رَوشنی اچھّی ہے اور خُدا نے رَوشنی کو تارِیکی سے جُدا کِیا۔


کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟


اور کہا اَے خُداوند ہمارے باپ دادا کے خُدا کیا تُو ہی آسمان میں خُدا نہیں؟ اور کیا قَوموں کی سب مُملکتوں پر حُکُومت کرنے والا تُو ہی نہیں؟ زور اور قُدرت تیرے ہاتھ میں ہے اَیسا کہ کوئی تیرا سامنا نہیں کر سکتا۔


اور بنی لاوی جِن سے اُن کی نسل چلی اُن کے نام یہ ہیں۔ جیرسونؔ اور قہاؔت اور مرارؔی۔ اور لاوؔی کی عُمر ایک سو سَینتِیس برس کی ہُوئی۔


اور عیسوؔ کا جو کوہِ شعیرؔ کے ادُومیوں کا باپ ہے یہ نسب نامہ ہے۔


اور ابرہامؔ کے بیٹے اِضحاقؔ کا نسب نامہ یہ ہے۔ ابرہامؔ سے اِضحاقؔ پَیدا ہُؤا۔


یہ نسب نامہ ابرہامؔ کے بیٹے اِسمٰعیلؔ کا ہے جو ابرہامؔ سے سارہؔ کی لَونڈی ہاجرہؔ مِصری کے بطن سے پَیدا ہُؤا۔


یہ سِم کا نسب نامہ ہے۔ سِم ایک سَو برس کا تھا جب اُس سے طُوفان کے دو برس بعد ارفکسَدؔ پَیدا ہُؤا۔


نُوحؔ کے بیٹوں سِمؔ حامؔ اور یافتؔ کی اَولاد یہ ہیں۔ طُوفان کے بعد اُن کے ہاں بیٹے پَیدا ہُوئے۔


اور خُدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پَھلو اور بڑھو اور زمِین کو معمُور و محکُوم کرو اور سمُندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرِندوں اور کُل جانوروں پر جو زمِین پر چلتے ہیں اِختیار رکھّو۔


خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔


اور مَیں نے پانی کے فرِشتہ کو یہ کہتے سُنا کہ اَے قدُّوس! جو ہے اور جو تھا تُو عادِل ہے کہ تُو نے یہ اِنصاف کِیا۔


اور یہ کہا کہ اَے خُداوند خُدا۔ قادِرِ مُطلِق! جو ہے اور جو تھا۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تُو نے اپنی بڑی قُدرت کو ہاتھ میں لے کر بادشاہی کی۔


یُوحنّا کی جانِب سے اُن سات کلِیسیاؤں کے نام جو آسیہ میں ہیں۔ اُس کی طرف سے جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے اور اُن سات رُوحوں کی طرف سے جو اُس کے تخت کے سامنے ہیں۔


خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں اور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔


کیونکہ تُو بزُرگ ہے اور عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔ تُو ہی واحِد خُدا ہے۔


اور خُدا نے کہا کہ رَوشنی ہو جا اور رَوشنی ہو گئی۔


اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائِنات سے جِسے اُس نے پَیدا کِیا اور بنایا فارِغ ہُؤا۔


تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟ تُو دانِش مند ہے تو بتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات