Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 2:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور آدمؔ اور اُس کی بِیوی دونوں ننگے تھے اور شرماتے نہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور آدمؔ اَور اُن کی بیوی دونوں ننگے تھے، اَور شرماتے نہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 दोनों, आदमी और औरत नंगे थे, लेकिन यह उनके लिए शर्म का बाइस नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 دونوں، آدمی اور عورت ننگے تھے، لیکن یہ اُن کے لئے شرم کا باعث نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 2:25
15 حوالہ جات  

تب دونوں کی آنکھیں کُھل گئیں اور اُن کو معلُوم ہُؤا کہ وہ ننگے ہیں اور اُنہوں نے انجِیر کے پتّوں کو سی کر اپنے لِئے لُنگِیاں بنائیِں۔


چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔


اور تُم خُوب کھاؤ گے اور سیر ہو گے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی جِس نے تُم سے عجِیب سلُوک کِیا سِتایش کرو گے اور میرے لوگ ہرگِز شرمِندہ نہ ہوں گے۔


اَے خُداوند اِسرائیل کی اُمّیدگاہ! تُجھ کو ترک کرنے والے سب شرمِندہ ہوں گے۔ مُجھ کو ترک کرنے والے خاک میں مِل جائیں گے کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کو جو آبِ حیات کا چشمہ ہے ترک کر دِیا۔


تیرا بدن بے پردہ کِیا جائے گا بلکہ تیرا ستر بھی دیکھا جائے گا۔ مَیں بدلہ لُوں گا اور کِسی پر شفقت نہ کرُوں گا۔


کیونکہ جو کوئی مُجھ سے اور میری باتوں سے شرمائے گا اِبنِ آدمؔ بھی جب اپنے اور اپنے باپ کے اور پاک فرِشتوں کے جلال میں آئے گا تو اُس سے شرمائے گا۔


اور جب تُو اپنی بڑی اور چھوٹی بہنِوں کو قبُول کرے گی تب تُو اپنی راہوں کو یاد کر کے پشیمان ہو گی اور مَیں اُن کو تُجھے دُوں گا کہ تیری بیٹِیاں ہوں لیکن یہ تیرے عہد کے مُطابِق نہیں۔


خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی۔ تُو نہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانی کا ننگ بُھول جائے گی اور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یاد نہ کرے گی۔


بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


جب مُوسیٰؔ نے دیکھا کہ لوگ بے قابُو ہو گئے کیونکہ ہارُونؔ نے اُن کو بے لگام چھوڑ کر اُن کو اُن کے دُشمنوں کے درمیان ذلِیل کر دِیا۔


کیونکہ جو کوئی اِس زِنا کار اور خطاکار قَوم میں مُجھ سے اور میری باتوں سے شرمائے گا اِبنِ آدمؔ بھی جب اپنے باپ کے جلال میں پاک فرِشتوں کے ساتھ آئے گا تو اُس سے شرمائے گا۔


کیا وہ اپنے مکرُوہ کاموں کے سبب سے شرمِندہ ہُوئے؟ وہ ہرگِز شرمِندہ نہ ہُوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں اِس واسطے وہ گِرنے والوں کے ساتھ گِریں گے۔ خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اُن کو سزا دُوں گا تو پست ہو جائیں گے۔


کھودی ہُوئی مُورتوں کے بنانے والے سب کے سب باطِل ہیں اور اُن کی پسندِیدہ چِیزیں بے نفع۔ اُن ہی کے گواہ دیکھتے نہیں اور سمجھتے نہیں تاکہ پشیمان ہوں۔


اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے۔ شرِیر شرمِندہ ہو جائیں اور پاتال میں خاموش ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات