Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 18:27 - کِتابِ مُقادّس

27 تب ابرہامؔ نے جواب دِیا اور کہا کہ دیکھئے! مَیں نے خُداوند سے بات کرنے کی جُرأت کی اگرچہ مَیں خاک اور راکھ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 تَب اَبراہامؔ نے پھر کہا: ”حالانکہ مَیں خاک اَور راکھ کے سِوا کچھ بھی نہیں ہُوں تو بھی مَیں نے اِتنی جُرأت کی کہ آقا سے بات کر سکوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 इब्राहीम ने कहा, “मैं मुआफ़ी चाहता हूँ कि मैंने रब से बात करने की जुर्रत की है अगरचे मैं ख़ाक और राख ही हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 ابراہیم نے کہا، ”مَیں معافی چاہتا ہوں کہ مَیں نے رب سے بات کرنے کی جرأت کی ہے اگرچہ مَیں خاک اور راکھ ہی ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 18:27
18 حوالہ جات  

تب مَیں بول اُٹھا کہ مُجھ پر افسوس! مَیں تو برباد ہُؤا! کیونکہ میرے ہونٹ ناپاک ہیں اور نِجس لب لوگوں میں بستا ہُوں کیونکہ میری آنکھوں نے بادشاہ ربُّ الافواج کو دیکھا۔


شمعُوؔن پطرس یہ دیکھ کر یِسُوعؔ کے پاؤں میں گِرا اور کہا اَے خُداوند! میرے پاس سے چلا جا کیونکہ مَیں گُنہگار آدمی ہُوں۔


تُو اپنے مُنہ کے پسِینے کی روٹی کھائے گا جب تک کہ زمِین میں تُو پِھر لَوٹ نہ جائے اِس لِئے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تُو خاک ہے اور خاک میں پِھر لَوٹ جائے گا۔


پِھر اُس نے اِس غرض سے کہ ہر وقت دُعا کرتے رہنا اور ہِمّت نہ ہارنا چاہیے اُن سے یہ تمثِیل کہی کہ


تَو بھی اَے خُداوند! تُو ہمارا باپ ہے۔ ہم مِٹّی ہیں اور تُو ہمارا کُمہار ہے اور ہم سب کے سب تیری دست کاری ہیں۔


اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔


اُس نے مُجھے کِیچڑ میں دھکیل دِیا ہے۔ مَیں خاک اور راکھ کی مانِند ہو گیا ہُوں۔


پِھر بھلا اُن کی کیا حقِیقت ہے جو مِٹّی کے مکانوں میں رہتے ہیں۔ جِن کی بُنیاد خاک میں ہے اور جو پتنگے سے بھی جلدی پِس جاتے ہیں!


اور خُداوند خُدا نے زمِین کی مِٹّی سے اِنسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زِندگی کا دَم پُھونکا تو اِنسان جِیتی جان ہُؤا۔


اَے خُداوند! اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے؟ اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے؟


تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟


اور کہا اَے میرے خُدا مَیں شرمِندہ ہُوں اور تیری طرف اَے میرے خُدا اپنا مُنہ اُٹھاتے مُجھے لاج آتی ہے کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھتے بڑھتے ہمارے سر سے بُلند ہو گئے اور ہماری خطاکاری آسمان تک پُہنچ گئی ہے۔


شاید پچاس راست بازوں میں پانچ کم ہوں۔ کیا اُن پانچ کی کمی کے سبب سے تُو تمام شہر کو نیست کرے گا؟ اُس نے کہا اگر مُجھے وہاں پینتالِیس مِلیں تو مَیں اُسے نیست نہیں کرُوں گا۔


تب مُوسیٰؔ نے خُداوند اپنے خُدا کے آگے مِنّت کر کے کہا اَے خُداوند کیوں تیرا غضب اپنے لوگوں پر بھڑکتا ہے جِن کو تُو قُوّتِ عظِیم اور دستِ قَوی سے مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات