Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:7 - کِتابِ مُقادّس

7 پِھر وہ لَوٹ کر عَین مصفاؔت یعنی قادِس پہنچے اور عَمالیقِیوں کے تمام مُلک کو اور امورِیوں کو جو حَصےِ صَون تمرؔ میں رہتے تھے مارا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تَب وہ لَوٹ کر عینؔ مِشپاتؔ (یعنی قادِسؔ آئے) اَور عمالیقیوں کے تمام مُلک کو اَور امُوریوں کو جو حَصّونؔ تامارؔ میں رہتے تھے، تسخیر کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 फिर वह वापस आए और ऐन-मिसफ़ात यानी क़ादिस पहुँचे। उन्होंने अमालीक़ियों के पूरे इलाक़े को तबाह कर दिया और हससून-तमर में आबाद अमोरियों को भी शिकस्त दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 پھر وہ واپس آئے اور عین مِصفات یعنی قادس پہنچے۔ اُنہوں نے عمالیقیوں کے پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور حصصون تمر میں آباد اموریوں کو بھی شکست دی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:7
19 حوالہ جات  

تب چند لوگوں نے آ کر یہُوسفط کو خبر دی کہ دریا کے پار اراؔم کی طرف سے ایک بڑا انبوہ تیرے مُقابلہ کو آ رہا ہے اور دیکھ وہ حصاصُوؔن تمر میں ہیں جو عین جدؔی ہے۔


اور ابرہامؔ وہاں سے جنُوب کے مُلک کی طرف چلا اور قادِؔس اور شورؔ کے درمِیان ٹھہرا اور جرارؔ میں قیام کِیا۔


اِسی سبب سے اُس کنوئیں کا نام بیر لحی روئیؔ پڑ گیا۔ وہ قادِسؔ اور برِدؔ کے درمِیان ہے۔


اور نِبساؔن اور نمک کا شہر اور عین جدی۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔


سو تُم قادِؔس میں بُہت دِنوں تک پڑے رہے یہاں تک کہ ایک مُدّت ہو گئی۔


اور ہم خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کے مُطابِق حوربؔ سے کُوچ کر کے اُس بڑے اور ہَولناک بیابان میں سے ہو کر گُذرے جِسے تُم نے امورِیوں کے کوہِستانی مُلک کے راستہ میں دیکھا۔ پِھر ہم قادِؔس بَرنِیعَ میں پُہنچے۔


پِھر اُس نے عَمالیق پر نظر کر کے اپنی یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- قَوموں میں پہلی قَوم عَمالیق کی تھی پر اُس کا انجام ہلاکت ہے۔


اور پہلے مہِینے میں بنی اِسرائیل کی ساری جماعت دشتِ صِین میں آ گئی اور وہ لوگ قادِس میں رہنے لگے اور مریمؔ نے وہاں وفات پائی اور وہیں دفن ہُوئی۔


تب عَمالیقی اور کنعانی جو اُس پہاڑ پر رہتے تھے اُن پر آ پڑے اور اُن کو قتل کِیا اور حُرمہ تک اُن کو مارتے چلے آئے۔


کیونکہ وہاں تُم سے آگے عَمالیقی اور کنعانی لوگ ہیں۔ سو تُم تلوار سے مارے جاؤ گے کیونکہ خُداوند سے تُم برگشتہ ہو گئے ہو اِس لِئے خُداوند تُمہارے ساتھ نہیں رہے گا۔


اور وہ چلے اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشتِ فارانؔ کے قادِسؔ میں آئے اور اُن کو اور ساری جماعت کو سب کَیفِیّت سُنائی اور اُس مُلک کا پَھل اُن کو دِکھایا۔


رئِیس قورحؔ رئِیس جعتامؔ رئِیس عمالیقؔ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو الیِفزؔ سے مُلکِ ادُومؔ میں پَیدا ہُوئے اور عدّہؔ کے فرزند تھے۔


اور تِمنعؔ عیسوؔ کے بیٹے الیِفزؔ کی حرم تھی اور الیِفزؔ سے اُس کے عمالیقؔ پَیدا ہُؤا۔ سو عیسوؔ کی بِیوی عدّہؔ کے بیٹے یہ تھے۔


اور یُوں ہو گا کہ ماہی گِیر اُس کے کنارے کھڑے رہیں گے۔ عَین جدؔی سے عَین عجَلِیم تک جال بِچھانے کی جگہ ہو گی۔ اُس کی مچھلِیاں اپنی اپنی جِنس کے مُطابِق بڑے سمُندر کی مچھلِیوں کی مانِند کثرت سے ہوں گی۔


اور جد کی سرحد سے مُتّصِل جنُوب کی طرف جنُوبی کِنارے کی سرحد تمر سے لے کر مریبوت قاؔدِس کے پانی سے نہرِ مِصرؔ سے ہو کر بڑے سمُندر تک ہو گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات