Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور حوریوں کو اُن کے کوہِ شعیرؔ میں مارتے مارتے ایل فارانؔ تک جو بیابان سے لگا ہُؤا ہے آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور حَوریم کو سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں مارتے مارتے بیابان کے نزدیک ایل پارانؔ تک پہُنچ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 और होरियों को उनके पहाड़ी इलाक़े सईर में शिकस्त दी। यों वह एल-फ़ारान तक पहुँच गए जो रेगिस्तान के किनारे पर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اور حوریوں کو اُن کے پہاڑی علاقے سعیر میں شکست دی۔ یوں وہ ایل فاران تک پہنچ گئے جو ریگستان کے کنارے پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:6
13 حوالہ جات  

ٹِھیک وَیسے ہی جَیسے اُس نے بنی عیسَو کے سامنے سے جو شعِیر ؔمیں رہتے تھے حورِیوں کو ہلاک کِیا اور وہ اُن کو نِکال کر آج تک اُن ہی کی جگہ بسے ہُوئے ہیں۔


اور پہلے شعِیرؔ میں حوری قَوم کے لوگ بسے ہُوئے تھے لیکن بنی عیسَو نے اُن کو نِکال دِیا اور اُن کو اپنے سامنے سے نیست و نابُود کر کے آپ اُن کی جگہ بس گئے جَیسے اِسرائیلؔ نے اپنی مِیراث کے مُلک میں کِیا جِسے خُداوند نے اُن کو دِیا)۔


اور وہ فاران کے بیابان میں رہتا تھا اور اُس کی ماں نے مُلکِ مِصرؔ سے اُس کے لِئے بِیوی لی۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے خُداوند کے اِرشاد کے مُوافِق دشتِ فارانؔ سے اَیسے آدمی روانہ کِئے جو بنی اِسرائیل کے سردار تھے۔


اِس کے بعد وہ لوگ حصیرات سے روانہ ہُوئے اور دشتِ فارانؔ میں پُہنچ کر اُنہوں نے ڈیرے ڈالے۔


خُدا تیمان سے آیا اور قُدُّوس کوہِ فاراؔن سے۔ سِلاہ اُس کا جلال آسمان پر چھا گیا اور زمِین اُس کی حمد سے معمُور ہو گئی۔


تب بنی اِسرائیل دشتِ سِیناؔ سے کُوچ کر کے نِکلے اور وہ ابر دشتِ فارانؔ میں ٹھہر گیا۔


پس عیسوؔ جِسے ادُومؔ بھی کہتے ہیں کوہِ شعیرؔ میں رہنے لگا۔


اور وہ خُداوند کے فرِشتہ کو بیابان میں پانی کے ایک چشمہ کے پاس مِلی۔ یہ وُہی چشمہ ہے جو شور کی راہ پر ہے۔


اور یعقُوبؔ نے اپنے آگے آگے قاصدوں کو ادُوؔم کے مُلک کو جو شعیر کی سرزمِین میں ہے اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس بھیجا۔


اور وہ مِدؔیان سے نِکل کر فاران میں آئے اور فاران سے لوگ ساتھ لے کر شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ کے پاس مِصرؔ میں گئے۔ اُس نے اُس کو ایک گھر دِیا اور اُس کے لِئے رسد مُقرّر کی اور اُسے جاگِیر دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات