Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور چودھویں برس کِدر لاعمرؔ اور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اور رفائِیمؔ کو عَستاراتؔ قرنیمؔ میں اور زُوزیوں کو ہام ؔمیں اور ایمیمؔ کو سوِی قریتیمؔ میں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 چودھویں بَرس کِدرلاعُیمرؔ اَور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اَور رفائیمؔ کو عَستِروت قرنائم میں زُوزیم کو ہامؔ میں اَور ایمیمؔ کو شاوِہ قِریتائم میں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अब एक साल के बाद किदरलाउमर और उसके इत्तहादी अपनी फ़ौजों के साथ आए। पहले उन्होंने अस्तारात-क़रनैम में रफ़ाइयों को, हाम में ज़ूज़ियों को, सवी-क़िरियतायम में ऐमियों को

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اب ایک سال کے بعد کدرلاعُمر اور اُس کے اتحادی اپنی فوجوں کے ساتھ آئے۔ پہلے اُنہوں نے عستارات قرنَیم میں رفائیوں کو، ہام میں زُوزیوں کو، سَوی قِریَتائم میں ایمیوں کو

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:5
28 حوالہ جات  

(کیونکہ رفائِیمؔ کی نسل میں سے فقط بسنؔ کا بادشاہ عوجؔ باقی رہا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُؤا تھا اور وہ بنی عَمّون کے شہر رَبّہؔ میں مَوجُود ہے اور آدمی کے ہاتھ کے ناپ کے مُطابِق نَو ہاتھ لمبا اور چار ہاتھ چَوڑا ہے)۔


یعنی جب اُس نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کو جو حسبونؔ میں رہتا تھا مارا اور بسنؔ کے بادشاہ عوجؔ کو جو عِستاراتؔ میں رہتا تھا ادرعیؔ میں قتل کِیا۔


اور حتِّیوں اور فرِزّیوں اور رفائیم۔


تُم اُن سے نہ ڈرنا کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا تُمہاری طرف سے آپ جنگ کر رہا ہے۔


اور قریتایم پر اور بَیت جمُوؔل پر اور بَیت معُوؔن پر۔


موآؔب کی بابت:۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ نبُو پر افسوس! کہ وہ وِیران ہو گیا۔ قریتائم رُسوا ہُؤا اور لے لِیا گیا مِسجاؔب خجِل اور پست ہو گیا۔


یہ اَیسا ہو گا جَیسا کوئی کھڑے کھیت کاٹ کر غلّہ جمع کرے اور اپنے ہاتھ سے بالیں توڑے بلکہ اَیسا ہو گا جَیسا کوئی رفائِیم کی وادی میں خوشہ چِینی کرے۔


اور حام کی سرزمِین میں عجائِب اور بحرِ قُلزؔم پر دہشت انگیز کام کِئے۔


اُس نے اُن کے درمیان مُعجِزات اور حام کی سرزمِین میں عجائِب دِکھائے۔


اِسرائیل بھی مِصرؔ میں آیا اور یعقُوب حام کی سرزمِین میں مُسافِر رہا


اُس نے مِصرؔ کے سب پہلوٹھوں کو یعنی حام کے مسکنوں میں اُن کی قُوّت کے پہلے پَھل کو مارا۔


اور فِلستیوں نے آ کر رفائِیم کی وادی میں دھاوا مارا۔


اور اُن تِیسوں سرداروں میں سے تِین داؤُد کے ساتھ اُس چٹان پر یعنی عدُلاّم کے مغارہ میں اُتر گئے اور فِلستیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔


وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔


اور اُن تِیس سرداروں میں سے تِین سردار نِکلے اور فصل کاٹنے کے مَوسم میں داؤُد کے پاس عدُلاّم کے مغارہ میں آئے اور فِلستِیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔


اور فِلستی پِھر چڑھ آئے اور رفائِیم کی وادی میں پَھیل گئے۔


اور فِلستی آ کر رفائِیم کی وادی میں پَھیل گئے۔


اور آدھا جِلعاؔد اور عستاراؔت اور ادرؔعی جو بسن کے بادشاہ عوج کے شہر تھے یہ منسّی کے بیٹے مکِیر کی اَولاد کو مِلے یعنی مکِیر کی اَولاد کے آدھے آدمِیوں کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ مِلے۔


اور قریتاِؔم اور سِبماہ اور ضرۃ السحر جو وادی کے کوہ میں ہے۔


اور عوج جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستاراؔت اور ادرؔعی میں حُکمران تھا اُس کا سارا عِلاقہ جو بسن میں تھا کیونکہ مُوسیٰ نے اُن کو مار کر خارِج کر دِیا تھا۔


اور بسن کے بادشاہ عوج کی سرحد جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستاراؔت اور ادرعی میں رہتا تھا۔


تاوقتیکہ خُداوند تُمہارے بھائِیوں کو چَین نہ بخشے جَیسے تُم کو بخشا اور وہ بھی اُس مُلک پر جو خُداوند تُمہارا خُدا یَردنؔ کے اُس پار تُم کو دیتا ہے قبضہ نہ کر لیں۔ تب تُم سب اپنی مِلکِیّت میں جو مَیں نے تُم کو دی ہے لَوٹ کر آنے پاؤ گے۔


بارہ برس تک وہ کِدر لاعمرؔ کے مُطِیع رہے پر تیرھویں برس اُنہوں نے سرکشی کی۔


اور بنی رُوبن نے حسبوؔن اور الیِعا لی اور قَرِیَتاؔئِم۔


اور جِلعادؔ کا باقی حِصّہ اور سارا بسنؔ یعنی اَرجُوبؔ کا سارا مُلک جو عوج ؔکی قلمرو میں تھا مَیں نے منَسّیؔ کے آدھے قبِیلہ کو دِیا (بسنؔ رفائِیمؔ کا مُلک کہلاتا تھا۔


اور جو کُچھ اُس نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سے جو یَردن کے اُس پار تھے یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سیحوؔن اور بسن کے بادشاہ عوج سے جو عستاراؔت میں تھا کِیا سب سُنا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات