Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:2 - کِتابِ مُقادّس

2 یُوں ہُؤا کہ اُنہوں نے سدُومؔ کے بادشاہ برَعؔ اور عمُورہؔ کے بادشاہ بِرشعؔ اور اَدمہؔ کے بادشاہ سنیابؔ اور ضبوئِیمؔ کے بادشاہ شمیبرؔ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکے بادشاہ سے جنگ کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 سدُومؔ کے بادشاہ بَرع، عمورہؔ کے بادشاہ بِرشعؔ، اَدمہؔ کے شِنابؔ، ضبوئیمؔ کے بادشاہ شِمیبؔر اَور بَیلعؔ (یعنی ضُعَرؔ) کے بادشاہ سے جنگ کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 कनान के बादशाह यह थे : सदूम से बिरा, अमूरा से बिरशा, अदमा से सिनियाब, ज़बोईम से शिमेबर और बाला यानी ज़ुग़र का बादशाह।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کنعان کے بادشاہ یہ تھے: سدوم سے بِرَع، عمورہ سے بِرشَع، ادمہ سے سِنیاب، ضبوئیم سے شِمیبر اور بالع یعنی ضُغرکا بادشاہ۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:2
12 حوالہ جات  

تب لُوؔط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغرؔ کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم ؔاور عمُورؔہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصرؔ کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔


اور یہ بھی دیکھیں گے کہ سارا مُلک گویا گندھک اور نمک بنا پڑا ہے اور اَیسا جل گیا ہے کہ اِس میں نہ تو کُچھ بویا جاتا نہ پَیدا ہوتا اور نہ کِسی قِسم کی گھاس اُگتی ہے اور وہ سدُوؔم اور عمُورؔہ اور اَدمہ اور ضبوئِیم کی طرح اُجڑ گیا جِن کو خُداوند نے اپنے غضب اور قہر میں تباہ کر ڈالا۔


اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔


اَے اِفرائِیم مَیں تُجھ سے کیونکر دست بردار ہو جاؤُں؟ اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیونکر ترک کرُوں؟ مَیں کیونکر تُجھے ادمہ کی مانِند کرُوں اور ضِبوئِیم کی مانِند بناؤُں؟ میرا دِل مُجھ میں پیچ کھاتا ہے۔ میری شفقت مَوجزن ہے۔


میرا دِل موآؔب کے لِئے فریاد کرتا ہے۔ اُس کے بھاگنے والے ضُغر تک عجلت شلیشِیاؔہ تک پُہنچے۔ ہاں وہ لُوحیِت کی چڑھائی پر روتے ہُوئے چڑھ جاتے اور حورو نایم کی راہ میں ہلاکت پر واوَیلا کرتے ہیں۔


اور حادِید اور ضبوعیِم اور نبلاّؔط۔


اور دُوسرے غول نے بَیت حورُوؔن کی راہ لی اور تِیسرے غول نے اُس سرحد کی راہ لی جِس کا رُخ وادیِ ضبوعِیم کی طرف دشت کے سامنے ہے۔


اور جنُوب کا مُلک اور وادیِ یرِیحُو جو خُرموں کا شہر ہے اُس کی وادی کا مَیدان ضُغر تک اُس کو دِکھایا۔


حسبوؔن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعاؔلہ اور یہض تک اور ضُغر سے حوروناؔیم تک۔ عجلت شلیشیاؔہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔


ابرامؔ تو مُلکِ کنَعاؔن میں رہا اور لُوطؔ نے ترائی کے شہروں میں سکُونت اِختیار کی اور سدُومؔ کی طرف اپنا ڈیرا لگایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات