Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور جب وہ کِدر لاعمرؔ اور اُس کے ساتھ کے بادشاہوں کو مار کر پِھرا تو سدُوؔم کا بادشاہ اُس کے اِستِقبال کو سوِی کی وادی تک جو بادشاہی وادی ہے آیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 جَب اَبرامؔ کِدرلاعُیمرؔ اَور اُن کے ساتھ کے بادشاہوں کو شِکست دے کر واپس آ رہے تھے تو سدُومؔ کا بادشاہ شاوِہ کی وادی (یعنی بادشاہ کی وادی) میں اَبرامؔ کے اِستِقبال کے لیٔے آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 जब अब्राम किदरलाउमर और उसके इत्तहादियों पर फ़तह पाने के बाद वापस पहुँचा तो सदूम का बादशाह उससे मिलने के लिए वादीए-सवी में आया। (इसे आजकल बादशाह की वादी कहा जाता है।)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 جب ابرام کدرلاعُمر اور اُس کے اتحادیوں پر فتح پانے کے بعد واپس پہنچا تو سدوم کا بادشاہ اُس سے ملنے کے لئے وادیٔ سَوی میں آیا۔ (اِسے آج کل بادشاہ کی وادی کہا جاتا ہے۔)

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:17
9 حوالہ جات  

اور ابی سلوؔم نے اپنے جِیتے جی ایک لاٹ لے کر کھڑی کرائی تھی جو شاہی وادی میں ہے کیونکہ اُس نے کہا میرے کوئی بیٹا نہیں جِس سے میرے نام کی یادگار رہے۔ سو اُس نے اُس لاٹ کو اپنا نام دِیا اور وہ آج تک ابی سلوؔم کی یادگار کہلاتی ہے۔


اور یہ مَلکِ صِدؔق سالِم کا بادشاہ۔ خُدا تعالےٰ کا کاہِن ہمیشہ کاہِن رہتا ہے۔ جب ابرہامؔ بادشاہوں کو قتل کر کے واپس آتا تھا تو اِسی نے اُس کا اِستِقبال کِیا اور اُس کے لِئے برکت چاہی۔


دَولت بُہت سے دوست پَیدا کرتی ہے پر مِسکِین اپنے ہی دوست سے بیگانہ ہے۔


کنگال سے اُس کا ہمسایہ بھی بیزار ہے پر مال دار کے دوست بُہت ہیں۔


جب داؤُد اُس فِلستی کو قتل کر کے لَوٹا آتا تھا اور وہ سب بھی آ رہے تھے تو اِسرائیلؔ کے سب شہروں سے عَورتیں گاتی اور ناچتی ہُوئی دفوں اور خُوشی کے نعروں اور باجوں کے ساتھ ساؤُل بادشاہ کے اِستِقبال کو نِکلِیں۔


اور اِفتاح مِصفاہ کو اپنے گھر آیا اور اُس کی بیٹی طبلے بجاتی اور ناچتی ہُوئی اُس کے اِستِقبال کو نِکل کر آئی اور وُہی ایک اُس کی اَولاد تھی۔ اُس کے سِوا اُس کے کوئی بیٹی بیٹا نہ تھا۔


اور سنعار کے بادشاہ اَمرافلؔ اور الاسرؔ کے بادشاہ اریوکؔ اور عیلامؔ کے بادشاہ کِدرلاعمرؔ اور جوئیمؔ کے بادشاہ تدعالؔ کے ایّام میں۔


اور چودھویں برس کِدر لاعمرؔ اور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اور رفائِیمؔ کو عَستاراتؔ قرنیمؔ میں اور زُوزیوں کو ہام ؔمیں اور ایمیمؔ کو سوِی قریتیمؔ میں۔


اور سدّیمؔ کی وادی میں جابجا نفت کے گڑھے تھے اور سدُوؔم اور عمُورؔہ کے بادشاہ بھاگتے بھاگتے وہاں گِرے اور جو بچے پہاڑ پر بھاگ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات