Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور سنعار کے بادشاہ اَمرافلؔ اور الاسرؔ کے بادشاہ اریوکؔ اور عیلامؔ کے بادشاہ کِدرلاعمرؔ اور جوئیمؔ کے بادشاہ تدعالؔ کے ایّام میں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اُن ہی دِنوں میں شِنعاؔر کے بادشاہ اَمرافِلؔ، اِلاسرؔ کے بادشاہ اریُوخ، عیلامؔ کے بادشاہ کِدرلاعُیمرؔ اَور گوئیِمؔ کے بادشاہ تِدعالؔ نے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 कनान में जंग हुई। बैरूने-मुल्क के चार बादशाहों ने कनान के पाँच बादशाहों से जंग की। बैरूने-मुल्क के बादशाह यह थे : सिनार से अमराफ़िल, इल्लासर से अरयूक, ऐलाम से किदरलाउमर और जोयम से तिदाल।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 کنعان میں جنگ ہوئی۔ بیرونِ ملک کے چار بادشاہوں نے کنعان کے پانچ بادشاہوں سے جنگ کی۔ بیرونِ ملک کے بادشاہ یہ تھے: سِنعار سے امرا فِل، اِلاسر سے اریوک، عیلام سے کدرلاعُمر اور جوئیم سے تِدعال۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:1
15 حوالہ جات  

اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔


اور اَیسا ہُؤا کہ مشرِق کی طرف سفر کرتے کرتے اُن کو مُلکِ سِنعار میں ایک میدان مِلا اور وہ وہاں بس گئے۔


بنی سِم یہ ہیں۔ عَیلامؔ اور اسُور ؔاور ارفکسَد ؔاور لُود ؔاور اراؔم۔


کیا اُن قَوموں کے دیوتاؤں نے اُن کو یعنی جُوزاؔن اور حاراؔن اور رصف اور بنی عدن کو جو تِلساؔر میں تھے جِن کو ہمارے باپ دادا نے ہلاک کِیا چُھڑایا؟


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


اُس نے مُجھے جواب دِیا سِنعار کے مُلک کو تاکہ اِس کے لِئے گھر بنائیں اور جب وہ تیّار ہو تو یہ اپنی جگہ میں رکھّی جائے۔


اور خُداوند نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم کو اور خُدا کے گھر کے بعض ظرُوف کو اُس کے حوالہ کر دِیا اور وہ اُن کو سِنعار کی سرزمِین میں اپنے بُت خانہ میں لے گیا چُنانچہ اُس نے ظرُوف کو اپنے بُت کے خزانہ میں داخِل کِیا۔


عَیلاؔم اور اُس کی تمام گروہ جو اُس کی قبر کے گِرداگِرد ہیں وہاں ہیں۔ سب کے سب تلوار سے قتل ہُوئے ہیں۔ وہ زمِین کے اسفل میں نامختُون اُتر گئے جو زِندوں کی زمِین میں ہَیبت کا باعِث تھے اور اُنہوں نے پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ خجالت اُٹھائی ہے۔


اور زِمرؔی کے سب بادشاہوں اور عیلاؔم کے سب بادشاہوں اور مادَی کے سب بادشاہوں کو۔


کیونکہ عیلاؔم نے جنگی رتھوں اور سواروں کے ساتھ ترکش اُٹھا لِیا اور قِیر نے سِپر کا غِلاف اُتار دِیا۔


ایک ہَولناک رویا مُجھے نظر آئی۔ دغاباز دغابازی کرتا ہے اور غارت گر غارت کرتا ہے۔ اَے عیلاؔم چڑھائی کر۔ اَے مادَی مُحاصرہ کر۔ مَیں وہ سب کراہنا جو اُس کے سبب سے ہُؤا مَوقُوف کرتا ہُوں۔


تاکہ عیلامؔ کے بادشاہ کِدر لاعمرؔ اور جوئِیمؔ کے بادشاہ تِدعالؔ اور سنعارؔ کے بادشاہ اَمرافلؔ اور الاسرؔ کے بادشاہ اریوکؔ سے جنگ کریں۔ یہ چار بادشاہ اُن پانچوں کے مُقابلہ میں تھے۔


ایک دور کی مُرتفع زمِین کے دور کا بادشاہ۔ ایک گوئِیم کا بادشاہ جو جِلجاؔل میں تھا۔


اور مَیں نے عالمِ رویا میں دیکھا اور جِس وقت مَیں نے دیکھا اَیسا معلُوم ہُؤا کہ مَیں قصرِ سوؔسن میں تھا جو صُوبۂِ عَیلاؔم میں ہے۔ پِھر مَیں نے عالمِ رویا ہی میں دیکھا کہ مَیں دریایِ اُوؔلائی کے کنارہ پر ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات