Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 13:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور ابرامؔ کے چرواہوں اور لُوؔط کے چرواہوں میں جھگڑا ہُؤا اور کنعانی اور فرِزّیؔ اُس وقت مُلک میں رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور اَبرامؔ کے اَور لَوطؔ کے چرواہوں میں جھگڑا ہُوا کرتا تھا۔ اُن دِنوں کنعانی اَور پَرزّی بھی اُس مُلک میں رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 अब्राम और लूत के चरवाहे आपस में झगड़ने लगे। (उस ज़माने में कनानी और फ़रिज़्ज़ी भी मुल्क में आबाद थे।)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ابرام اور لوط کے چرواہے آپس میں جھگڑنے لگے۔ (اُس زمانے میں کنعانی اور فرِزّی بھی ملک میں آباد تھے۔)

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 13:7
20 حوالہ جات  

تب جرارؔ کے چرواہوں نے اِضحاقؔ کے چرواہوں سے جھگڑا کِیا اور کہنے لگے کہ یہ پانی ہمارا ہے اور اُس نے اُس کنوئیں کا نام عِسقؔ رکھّا کیونکہ اُنہوں نے اُس سے جھگڑا کِیا۔


اور ابرامؔ اُس مُلک میں سے گذرتا ہُؤا مقامِ سِکمؔ میں مورؔہ کے بلُوطؔ تک پُہنچا۔ اُس وقت مُلک میں کنعانی رہتے تھے۔


اِس لِئے کہ جہاں حَسد اور تفرقہ ہوتا ہے وہاں فساد اور ہر طرح کا بُرا کام بھی ہوتا ہے۔


اور غَیر قَوموں میں اپنا چال چلن نیک رکھّو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تُمہاری بدگوئی کرتے ہیں تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُن ہی کے سبب سے مُلاحظہ کے دِن خُدا کی تمجِید کریں۔


تُم میں لڑائِیاں اور جھگڑے کہاں سے آ گئے؟ کیا اُن خواہِشوں سے نہیں جو تُمہارے اعضا میں فساد کرتی ہیں؟


بُت پرستی۔ جادُوگری۔ عداوتیں۔ جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرِقے۔ جُدائیاں۔ بِدعتیں۔


تب یعقُوبؔ نے شمعُوؔن اور لاوؔی سے کہا کہ تُم نے مُجھے کُڑھایا کیونکہ تُم نے مُجھے اِس مُلک کے باشِندوں یعنی کنعانیوں اور فرزّیوں میں نفرت انگیز بنا دِیا کیونکہ میرے ساتھ تو تھوڑے ہی آدمی ہیں۔ سو وہ مِل کر میرے مُقابلہ کو آئیں گے اور مُجھے قتل کر دیں گے اور مَیں اپنے گھرانے سمیت برباد ہو جاؤں گا۔


کیونکہ ہم بھی پہلے نادان۔ نافرمان۔ فرِیب کھانے والے اور رنگ برنگ کی خواہِشوں اور عَیش و عِشرت کے بندے تھے اور بدخواہی اور حَسد میں زِندگی گُذارتے تھے۔ نفرت کے لائِق تھے اور آپس میں کِینہ رکھتے تھے۔


تاکہ باہِر والوں کے ساتھ شایستگی سے برتاؤ کرو اور کِسی چِیز کے مُحتاج نہ ہو۔


وقت کو غنِیمت جان کر باہر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔


کیونکہ ابھی تک جِسمانی ہو۔ اس لِئے کہ جب تُم میں حسد اور جھگڑا ہے تو کیا تُم جِسمانی نہ ہُوئے اور اِنسانی طرِیق پر نہ چلے؟


اور مَیں نے یہ بھی کہا کہ یہ کام جو تُم کرتے ہو ٹِھیک نہیں۔ کیا اَور قَوموں کی ملامت کے سبب سے جو ہماری دُشمن ہیں تُم کو خُدا کے خَوف میں چلنا لازِم نہیں؟


اور گڈرئے آ کر اُن کو بھگانے لگے لیکن مُوسیٰؔ کھڑا ہو گیا اور اُس نے اُن کی مدد کی اور اُن کی بھیڑ بکریوں کو پانی پِلایا۔


اور ابرہامؔ نے پانی کے ایک کُنوئیں کی وجہ سے جِسے ابی مَلِکؔ کے نوکروں نے زَبردستی چِھین لِیا تھا ابی ملکؔ کو جِھڑکا۔


اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔


تو تُم یہ کہنا کہ تیرے خادِم ہم بھی اور ہمارے باپ دادا بھی لڑکپن سے لے کر آج تک چَوپائے پالتے آئے ہیں۔ تب تُم جشن کے علاقہ میں رہ سکو گے اِس لِئے کہ مِصریوں کو چَوپانوں سے نفرت ہے۔


جھگڑے سے الگ رہنے میں آدمی کی عِزّت ہے لیکن ہر ایک احمق جھگڑتا رہتا ہے


اور اگر کِسی گھر میں پُھوٹ پڑ جائے تو وہ گھر قائِم نہ رہ سکے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات