Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 13:12 - کِتابِ مُقادّس

12 ابرامؔ تو مُلکِ کنَعاؔن میں رہا اور لُوطؔ نے ترائی کے شہروں میں سکُونت اِختیار کی اور سدُومؔ کی طرف اپنا ڈیرا لگایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَبرامؔ تو مُلکِ کنعانؔ میں جا بسے، جَب کہ لَوطؔ نے ترائی کے شہروں میں سکونت اِختیار کی اَور سدُومؔ تک اَپنے خیمے کھڑے کئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अब्राम मुल्के-कनान में रहा जबकि लूत यरदन के इलाक़े के शहरों के दरमियान आबाद हो गया। वहाँ उसने अपने ख़ैमे सदूम के क़रीब लगा दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ابرام ملکِ کنعان میں رہا جبکہ لوط یردن کے علاقے کے شہروں کے درمیان آباد ہو گیا۔ وہاں اُس نے اپنے خیمے سدوم کے قریب لگا دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 13:12
10 حوالہ جات  

اور یُوں ہُؤا کہ جب خُدا نے اُس ترائی کے شہروں کو نیست کِیا تو خُدا نے ابرہامؔ کو یاد کِیا اور اُن شہروں کو جہاں لُوطؔ رہتا تھا غارت کرتے وقت لُوطؔ کو اُس بلا سے بچایا۔


اور وہ دونوں فرِشتے شام کو سدُوؔم میں آئے اور لُوطؔ سدُوؔم کے پھاٹک پر بَیٹھا تھا اور لُوطؔ اُن کو دیکھ کر اُن کے اِستقبال کے لِئے اُٹھا اور زمِین تک جُھکا۔


اور ابرام ؔکے بھتیجے لُوطؔ کو اور اُس کے مال کو بھی لے گئے کیونکہ وہ سدُومؔ میں رہتا تھا۔


فرِیب نہ کھاؤ۔ بُری صُحبتیں اچھّی عادتوں کو بِگاڑ دیتی ہیں۔


بدکرداروں کی جماعت سے مُجھے نفرت ہے۔ مَیں شرِیروں کے ساتھ نہیں بَیٹھُوں گا۔


اور اُس نے اُن شہروں کو اور اُس ساری ترائی کو اور اُن شہروں کے سب رہنے والوں کو اور سب کُچھ جو زمِین سے اُگا تھا غارت کِیا۔


سو لُوطؔ نے یَردنؔ کی ساری ترائی کو اپنے لِئے چُن لِیا اور وہ مشرِق کی طرف چلا اور وہ ایک دُوسرے سے جُدا ہو گئے۔


یُوں ہُؤا کہ اُنہوں نے سدُومؔ کے بادشاہ برَعؔ اور عمُورہؔ کے بادشاہ بِرشعؔ اور اَدمہؔ کے بادشاہ سنیابؔ اور ضبوئِیمؔ کے بادشاہ شمیبرؔ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکے بادشاہ سے جنگ کی۔


تب خُداوند نے اپنی طرف سے سدُوؔم اور عمُورؔہ پر گندھک اور آگ آسمان سے برسائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات